Tag: fm shah mehmmod qureshi

  • شاہ محمودقریشی کا شہید کیپٹن جنید عرفان کو  خراج عقیدت پیش

    شاہ محمودقریشی کا شہید کیپٹن جنید عرفان کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے شہید کیپٹن جنید عرفان عباسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا جنید عرفان نے ثابت کیاکہ لیڈرشپ کیاہوتی ہے ، ہرشخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہیدوں کے دروازے پر جائیں، ان ماؤں کوسلام پیش کریں، جنہوں نےہمارامستقبل سنوارنے کیلئے بیٹوں کی قربانی دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یوم دفاع کے موقع پر شہید کیپٹن جنیدعرفان عباسی کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ کو گلدستہ پیش کیا جبکہ والدین سے اظہارعقیدت کیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا آج کیپٹن جنیدعرفان کے اہل خانہ سے ملنے کا شرف حاصل ہوا، آنے کا مقصد قابل  فخر بیٹے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جس نے اس دھرتی کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، جنید نے ثابت کیا کہ لیڈر شپ کیا ہوتی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کیپٹن جنید شہید کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد حملے کی تیاری کررہا ہے، انھوں نے خود آپریشن کو لیڈ کیا اور جام شہادت نوش کیا،  کیپٹن جنید کا بھتیجا کہہ رہا ہے کہ میں فوج میں جاؤں گا اور چچا کا بدلہ لوں گا، جس قوم کے بچے میں یہ جذبہ پیدا ہوجائے تو اسے کوئی مٹا نہیں سکتا۔

    انھوں نے کہا ہرشخص کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہیدوں کےدروازے پر جائیں، ان ماؤں کوسلام پیش کریں، جنہوں نے ہمارامستقبل سنوارنے کیلئے بیٹوں کی قربانی دی، ہمیں اپنےشہیدوں اورغازیوں پرفخرہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں 1965 کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، میں مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کی شہادت کا بھی اعتراف کرتا ہوں، آج33دن ہوگئے نہ جانے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے کیا حالات ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا آج وزیراعظم عمران خان مظفرآباد جائیں گے، شہیدوں کے خاندان سے ملیں گے، لائن آف کنٹرول پر یوم دفاع کا دن منائیں گے اور کشمیر میں قابل فخرافسران کیساتھ دن گزاریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کپیٹن جنید سمیت 7 اہل کاروں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

  • ملیشین وزیر خارجہ کا  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

    ملیشین وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے رابطہ کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ملیشین وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ، رابطے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے ملاٗیشیا کے وزیرخارجہ کوبتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ چار ہفتوں کے مسلسل کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، بھارت، گذشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو آپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اوآئی سی سے لیکر یورپی پارلیمان تک پوری دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج ہے۔

    انھوں نے مزید کہا میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے سامنے آنے والی چشم کشا رپورٹس ،ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندھی کر رہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے مسلمانوں کی نظریں،بھارتی استبداد سے نجات کے لیے عالمی برادری بالخصوص مسلم دنیا کی منتظرہیں۔

    ملائشیا کے وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے روابط اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔