Tag: fm shah mehmood

  • سٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل، عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا، شاہ محمود

    سٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل، عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا، شاہ محمود

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انصاف دہلیز پر مہیا کرنے کا وعدہ سٹیزن پورٹل سے پورا کردیا۔

    وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کی وہ سیاست کی ہے جس پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انصاف دہلیز پر مہیا کرنے کا وعدہ سٹیزن پورٹل سے پورا کیا یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم اور تحریک انصاف نے کیا تھا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ وزارت خارجہ نے شکایات کے ازالے پر بہترین کارکردگی دکھائی، وبا کے دوران ہم نے پاکستانیوں کی معاونت کے لیے کرائسز سینٹر قائم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ واپسی کے منتظر لاکھوں تارکین کو واپس وطن لانے میں بھرپور معاونت کی گئی اور ہمارے سفیروں نے بھی دل کھول کر پاکستانی کمیونٹی سے پورا تعاون کیا۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغامات کے ذریعے تعریف کی، وزارت خارجہ نے پھر ثابت کیا کہ اگر لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

  • وزیرخارجہ کی سوڈان اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

    وزیرخارجہ کی سوڈان اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

    نائیجر: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سوڈان اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ، جس میں اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور سوڈان کےوزیرخارجہ کےدرمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون پربات چیت کی گئی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مشاورت جاری رکھنے پراتفاق ہوا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک سے معاشی تعلقات مستحکم کرنے کی پالیسی پرعمل پیراہیں، سیکیورٹی ،زراعت اورتعلیم سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کےفروغ کےمواقع موجودہیں۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی صومالیہ کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں تجارت اورمعیشت کےشعبوں میں تعاون پربات چیت کی گئی۔

    وزیرخارجہ شاہ محموقریشی نے صومالیہ کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

    صومالی وزیرخارجہ احمدعیسیٰ نے کہا کہ صومالیہ میں امن وامان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے تجربات سےاستفادہ کریں گے۔

  • وزیر خارجہ کی چینی سفیر کو  ‘ہلال پاکستان’ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد ، یادگاری شیلڈ پیش

    وزیر خارجہ کی چینی سفیر کو ‘ہلال پاکستان’ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد ، یادگاری شیلڈ پیش

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے سفیر یاؤژنگ کی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی آج دنیامیں مثال بن چکی ہے، پاکستان،چینی قیادت سی پیک کےدوسرےمرحلےکوجلدمکمل کرے گی۔

    وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پرہلال پاکستان ایوارڈملنے پر مبارکباد دی، چینی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران معاونت پر وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    یاد رہے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفیر یاؤ جینگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا تھا، جس کے بعد صدرعارف علوی سےسبکدوش چینی سفیر نے ملاقات بھی کی جس میں صدر نےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکیلئےچینی سفیرکی کوششوں کوسراہا۔

    صدر مملکت نے کہا تھا کہ چین ایک قریبی دوست ہے، چین نےقومی مفادکےامورپرہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، چین پاکستان اقتصادی راہداری سےعلاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔

  • ‘چین پاکستان میں عنقریب دو "فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا’

    ‘چین پاکستان میں عنقریب دو "فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا’

    اسلام آباد : چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں عنقریب دو "فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا جبکہ وزیر خارجہ نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سی پیک اور زراعت میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زراعت میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، حالیہ دورےمیں چینی ہم منصب سےزراعت پرخصوصی گفتگو ہوئی ، دوسرےمرحلے میں زراعت سےمتعلقہ منصوبوں کی جلدتکمیل کیلئےپرعزم ہیں۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان میں عنقریب دو "فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر”قائم کرےگا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں علاقائی دفاتر کھولنے کی دعوت دی تھی ، وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کی سطح پر مختلف اصلاحات سے چینی سرمایہ کاروں  کا اعتماد بڑھ گیا ہے، کرونا کے بعد پاکستان کو ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • اسپین کے وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا عندیہ

    اسپین کے وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد : اسپین کے وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو یورپی یونین کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپین کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کےاعلیٰ عہدیدار جوزف بوریل سے  ٹیلفونک رابطہ کیا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، لاک ڈاؤن سے خوراک کی شدید قلت ہے، مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدامات یواین قراردادوں کے منافی ہیں۔

    اس موقع پر اسپین وزیر خارجہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہم صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور یورپی یونین کی طرف سے کردار ادا کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

    مزید پڑھیں :  شاہ محمود قریشی کا جنوبی افریقا کی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود نے جنوبی افریقا سے ٹیلی فونک رابطہ  کرکے مقبوضہ جمّوں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیرمیں 12 دن سے کرفیو کے سبب زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، کشمیریوں کوخوراک ادویات تک میسرنہیں ہو رہیں، بھارت غیرآئینی اقدامات سے خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنا چاہتا ہے۔

    جنوبی افریقا کی وزیرخارجہ ڈاکٹرنالیڈی پنڈور نے کہا  تھا کہ صورت حال مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ  جنوبی افریقا کی پارلیمان سے متفقہ قرارداد لانے کا عندیہ بھی دیا۔