Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    نیروبی : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کینیاکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی اور 80لاکھ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نیروبی میں کینیا کی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،سیاسی واقتصادی تعاون سمیت باہمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمودقریشی نے ایمبیسڈرریشیلیااومامو کو وزارت خارجہ جمہوریہ کینیاکامنصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کینیا،مشرقی افریقی خطےکا”صدر دروازہ” ہے، پاکستان کینیاسمیت افریقی ممالک سےسفارتی تعلقات کواہم سمجھتاہے۔

    ملاقات میں وزیرخارجہ نے نئی سفارتی ترجیحات اوراینگیج افریقا وژن کے خدوخال سے آگاہ کیا اور کہا چین کےبعدکینیاپاکستانی مصنوعات کے لیے بڑی تجارتی منڈی ہے، پاکستان کا سفید چاول کینیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور کینیاسےدرآمدکی جانیوالی چائےکوپاکستان میں پذیرائی حاصل ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اسپیکر مارچ میں کینیا،روانڈا،یوگنڈاکادورہ کرنےکاارادہ رکھتےہیں، پاکستان، افریقی یونین میں شمولیت کامتمنی ہے، امیدہےکینیااس سلسلے میں پاکستان کی معاونت کرے گا۔

    وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا 80لاکھ کشمیریوں کوبھارتی مظالم سےنجات دلانےکیلئے کینیا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کینیا کی وزیر خارجہ کو اپنی اولین فرصت میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند

    ڈیووس : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ نےدورہ پاکستان پرآمادگی کااظہارکیاہے، وہ جلدپاکستان آنے کے خواہشمند ہیں، امریکی صدر سمجھتے ہیں پاکستان ایک اہم ملک ہے، وہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے موجودہ صورتحال کےتناظر میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھرپورکوشش ہےہم اپنا نکتہ نظردنیاکےسامنے رکھیں، کشمیریاجنوبی ایشیامیں کسی چپقلش سےمعیشت پراثرپڑے گا ، ان تمام مسائل کو اجاگر کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نےانہیں مسائل کواجاگرکیاہے، صدرٹرمپ نےدورہ پاکستان پرآمادگی کااظہارکیاہے، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمندہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا امریکی صدرسمجھتےہیں پاکستان ایک اہم ملک ہے، وہ پاکستان سےدوطرفہ تعلقات بڑھاناچاہتےہیں، سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھناہے ، جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔

    گذشتہ روز شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات پرصدرٹرمپ اورامریکی اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں، امریکی اسٹیبلشمنٹ کئی مرتبہ پاک امریکاتعلقات میں مشکل پیداکرچکی ہے،جب ضرورت ہوتی ہےتوکام کیاجاتاورنہ رکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےامریکی صدرسےایک ایک نکتےپربات کی، ایف اےٹی ایف سےمتعلق پاکستان کےاقدامات سے آگاہ کیا، بھارت ایف اے ٹی ایف کوپاکستان کیخلاف استعمال کرناچاہتاہے، ایف اےٹی ایف کوبطورسیاسی ہتھیاراستعمال نہیں ہونا چاہیے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کوخطےمیں اسٹریٹیجک پارٹنرسمجھتاہے، پاکستان کی اپنی اہمیت ہےامریکاسے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، امریکا کے بھارت کی طرف جھکاؤ کی کچھ اور وجوہات بھی ہیں، ہمیں پاکستانی نوجوانوں کو ذہنی طور پر تیار کرنا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے کہا کہ میری خواہش ہے پاکستان کا دورہ کروں، کوشش ہوگی الیکشن سےپہلےآؤں ورنہ بعدمیں آؤں گا۔

  • امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی

    امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی

    اسلام آباد : امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف میں پاکستان امریکی تعاون اورحمایت طلب کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز آج وزارت خارجہ کا دورہ کریں گی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی ، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود ایلس ویلز مذاکرات میں اپنے وفود کی نمائندگی کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے بعد ایلس ویلز وزارت تجارت اور خزانہ کا بھی دورہ کریں گی، ایلس ویلز کے ہمراہ تجارتی وفد بھی پاکستان آیا ہے، وزارت خزانہ میں پاکستان کی مالی اور مالیاتی ضرورت پربات ہوگی اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان امریکی تعاون اورحمایت طلب کرے گا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں ٹیررفناسنگ کیخلاف پاکستانی اقدامات،نتائج پربھی بات ہوگی، ایلس ویلز وزارت داخلہ کے دورے میں دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور کارروائیوں پر بات ہوگی جبکہ پاک امریکاتعاون کے امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کو وزارت داخلہ میں کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    گذشتہ روز امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچیں تھیں ،ان کا دورہ 22 جنوری تک جاری رہے گا، دورے کے دوران وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

    کچھ عرصہ قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایلس ویلز نے کہا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت سے گرفتار کشمیریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو اعتماد سازی کی فضا بحال کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بھی بہتری آرہی ہے، امید ہے پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا، پاکستان اور امریکا نے مل کر افغانستان کے سیاسی حل کی کوشش کی، امید ہے پاکستان یہ تعاون جاری رکھے گا۔

  • دورہ امریکا، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی  واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

    دورہ امریکا، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں وہ امریکی ہم منصب، مشیرقومی سلامتی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر کشیدگی کا خاتمہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

    دورے کے دوران وزیرخارجہ امریکی ہم منصب، مشیرقومی سلامتی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جبکہ ارکان امریکی کانگریس وسینیٹ اور پاکستان کاکس کی”کوچیئر”سے بھی ملیں گے۔

    وزیرخارجہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات مزید مستحکم بنانے پربات کریں گے اور وسیع ، طویل مدتی اور پائیدار شراکت داری کی اہمیت پر زور دیں گے۔

    وزیرخارجہ کی میڈیااورپاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہے، وہ دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورخطے میں امن پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

    شاہ محمودقریشی کے دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لاکر کشیدگی کا خاتمہ، اختلافات اور تنازعات کے حل پرسفارتی کاوشوں کی حمایت کرنا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سلطان ہیثم کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سلطان ہیثم کو دورہ پاکستان کی دعوت

    عمان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے سلطان ہیثم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، عمان ہمیشہ خطے میں استحکام کا باعث بنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسقط انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئےکہا وزیر اعظم کی ہدایت پرسلطان قابوس کی تعزیت کےلیےعمان آیا ، پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے سلطان ہیثم سےتعزیت کی اور دلی جذبات پہنچائے ، سلطان قابوس متوازن خارجہ پالیسی کے سبب قدر سے دیکھے جاتے تھے، 2 لاکھ 70ہزار پاکستانی محنت سےعمان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلطان قابوس کے والد کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے، انہوں نے سلطان قابوس کےساتھ 2001 میں پاکستان کا دورہ کیا، مجھے بھی دس سال قبل سلطان قابوس سےملاقات کاشرف حاصل ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمان ہمیشہ خطے میں استحکام کا باعث بنا ہے، وزیر اعظم کی طرف سے سلطان ہیثم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے عمان کے نئے حکمران سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات کی۔

    مزید پڑھیں : وزیر خارجہ کی عمان کے نئے سلطان سے ملاقات، سلطان قابوس کے انتقال کی تعزیت

    ملاقات میں وزیر خارجہ نے صدر پاکستان، وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے سلطان ہیثم کے پیش رو سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم سلطان قابوس کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام عمان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک، مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کے دور حکومت میں عمان نے مثالی ترقی کی۔

    سلطان ہیثم نے شاہ محمود قریشی کی آمد اور تعزیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عمان کی حکومت مرحوم سلطان کے زریں اصولوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی۔

  • وزیرخارجہ فرمانرواسلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے  عمان پہنچ گئے

    وزیرخارجہ فرمانرواسلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے عمان پہنچ گئے

    مسقط : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے عمان پہنچ گئے ، جہاں وہ آج شاہی خاندان سےملاقات کریں گے اور سابق فرمانروا سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ، پاکستان کےسفیراورعمانی وزارت خارجہ کےحکام نےاستقبال کیا، وزیر خارجہ آج شاہی خاندان سے ملاقات میں سابق فرمانرواسلطان قابوس کےانتقال پر اظہارتعزیت کریں گے

    گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی ، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کشیدگی، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا تھا کہ خطےمیں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث تشویش ہے، کشیدہ صورتحال کو اعتدال پر لانے اور خطےکے استحکام کا تحفظ ضروری ہے، معاملات سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر پُرامن حل نکالنے پر زور دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے تنازعات کےحل کیلئے مذاکرات کاراستہ اپنانے پر آمادہ کیاجائے، بروقت آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اقدامات نہ کیے تو پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے۔

    شاہ محمود کا دیگر وزرائے خارجہ سے ہونیوالے روابط سے سعودی ہم منصب کوآگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا خوش آئندہ بات ہے ایران، امریکا واضح کر چکے ہیں کہ کشیدگی نہیں چاہتے، ان حالات میں ضروری ہے کہ فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا جائے، معاملات افہام و تفہیم کیساتھ اور پر امن اندازمیں طے کیے جائیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےسعودی ہم منصب کوپاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا تھا کہ کشیدگی سےاہم مرحلے میں داخل افغان امن عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    سعودی وریرخارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بحرانی کیفیت پرقابوکیلئےپاکستانی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا شاہ محمودقریشی کے دورے اور کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    یاد رہے سعودی عرب کے دورے سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ

    شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایرانی صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، وہ ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا جائیں گے۔

  • پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ

    پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ

    تہران : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ایرانی صدرحسن روحانی سےتعمیری،مثبت بات چیت ہوئی ، پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دورہ ایران سے متعلق کہا کہ ایرانی صدرحسن روحانی سےتعمیری،مثبت بات چیت ہوئی، خطے میں امن کیلئے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھےگا، پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد پہنچے تھے ، جہاں ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نے ان کا استقبال کیا ، وزیر خارجہ نے مشہد میں امام رضاعلیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی ، حاضری کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں ‌بنے گا‘: شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات

    بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایرانی صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

    وزیر خارجہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، خطے میں امن کے لیے پاکستان مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، ایران کے بعد اب وہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

  • وزیر خارجہ کی جواد ظریف سے ملاقات، پُرامن حل کیلیے مذاکرات کا راستہ اپنانے پر زور

    وزیر خارجہ کی جواد ظریف سے ملاقات، پُرامن حل کیلیے مذاکرات کا راستہ اپنانے پر زور

    تہران : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات میں کہا کہ خطے کو کشیدگی سے بچانے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی،پر امن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی،خطے میں دیرپا امن اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کشیدگی پر قابو کے لیے تحمل ،برداشت،دانشمندی کامظاہرہ کرناہوگا، معاملات کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے، خطے کو کشیدگی سے بچانے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطےمیں امن کےلیےعمران خان کےعزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی امن کوششوں کی تائیداورخیرمقدم کرتےہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد پہنچے تھے ، جہاں ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نے ان کا استقبال کیا ، وزیر خارجہ نے مشہد میں امام رضاعلیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی ، حاضری کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں ‌بنے گا‘: شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات

    بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایرانی صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

    وزیر خارجہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، خطے میں امن کے لیے پاکستان مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، ایران کے بعد اب وہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

  • مشرق وسطیٰ  کشیدگی، وزیرخارجہ 12جنوری کو ایران کا دورہ کریں گے

    مشرق وسطیٰ  کشیدگی، وزیرخارجہ 12جنوری کو ایران کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ  میں کشیدگی کے پیش نظر  12جنوری کو ایران کا دورہ کریں ، جس کے بعد وہ سعودی عرب اور امریکا بھی  جائیں  گے۔

    تفصیلات کے مطابق خطے کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کا دورہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 12جنوری کو ایران ، 13کوسعودی عرب اور 15جنوری کو واشنگٹن جائیں گے۔

    گذشتہ روز ے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے، وزیراعظم نےخواہش کا اظہارکیا، اب کشیدگی کم کرنےکے لیے قدم اٹھاؤں گا اور مختلف ممالک کے دورے کروں گا۔

    مزید پڑھیں : مشرق وسطیٰ کشیدگی، شاہ محمود قریشی کا چار اہم ممالک کے دورے کا اعلان

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری مختلف ممالک کے حکام سے گفتگو ہوئی اور سب نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا کیونکہ یہ خطہ مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے دورے کروں گا۔

    وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب یہ نہیں کہہ سکتا کہ کشیدگی کے بادل مکمل چھٹ گئے، دونوں ممالک کے درمیان کام بگاڑنے والے عناصر موجود تھے جو ابھی بھی اپنا کام کررہے ہیں، بگاڑ پیدا کرنے والے ہمارے پڑوس میں بھی ہوسکتے ہیں۔

  • عراقی وزیر خارجہ کی کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    عراقی وزیر خارجہ کی کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عراقی وزیر خارجہ نے ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پراتفاق کیا جبکہ  عراقی وزیرخارجہ نے کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران،امریکاکشیدگی سمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش ہے، یہ خطہ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، فریقین کومعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فریقین کو خود مختاری،سالمیت کے تحفظ کو ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے، بات چیت کا ماحول پیدا کرنے کیلئے کشیدگی میں کمی لاناہوگی۔

    وزیر خارجہ نے کہا اس معاملے پر ترکی،ایران، یواے ای کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب،قطر،روسی وزرائےخارجہ سےصورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم کی ہدایت پرایران سمیت اہم دوروں پرروانہ ہورہاہوں۔

    دونوں وزرائے خارجہ کا کشیدگی میں کمی کیلئے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پراتفاق کرتے ہوئے خطےمیں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر خارجہ قریشی سے نئے ایرانی سفیر کی ملاقات

    عراقی وزیرخارجہ نے کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی و کثیر الجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ایرانی سفیر سے کہا کہ توقع ہے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کشیدگی کم کروانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    ملاقات میں ایرانی سفیر نے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بہترین کاوشیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔