Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • کسی حد تک آزادی مارچ سے بھارت کو فائدہ ہوا ہے، شاہ محمود قریشی

    کسی حد تک آزادی مارچ سے بھارت کو فائدہ ہوا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاہدےکی پابند رہیں تو جو کہنا ہے کہیں کوئی قدغن نہیں، بیانیہ بدلنے کیلئے کسی حد تک آزادی مارچ سے بھارت کو فائدہ ہوا ہے، کوئی پاکستانی نہیں چاہےگاکہ کشمیریوں کاقاتل مودی پاکستان میں قدم رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریسکیو 1122 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم جب اسلام آباد کیلئے نکلے تو گوجرانوالہ میں حملہ ہوا، میرے حلقے میں آزادی مارچ کا قیام تھا تمام سہولتیں دیں، ہم عزت دینے والے ہیں اور عزت دیں گے، معاہدےکی پابند رہیں تو جو کہنا ہے کہیں کوئی قدغن نہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے کوئی چیز دبانا چاہیں تو بھی نہیں دب سکتی، ہمارا رویہ جمہوری ہے اور ہم اسے برقرار رکھیں گے، توقع کرتا ہوں آزادی مارچ کا رویہ بھی مناسب اور رواداری کا ہوگا۔

    وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورزیادتیاں دنیا بھر کامیڈیا اجاگرکررہاہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آزادی مارچ کی وجہ سے میڈیا کی توجہ ہٹی ہے، بیانیہ بدلنے کیلئے کسی حد تک آزادی مارچ سے بھارت کو فائدہ ہوا ہے، بھارت یہ سمجھ رہا ہے کہ پاکستان اندرونی معاملات میں الجھ گیا ہے۔

    کوئی پاکستانی نہیں چاہےگاکہ کشمیریوں کاقاتل مودی پاکستان میں قدم رکھے

    کرتارپور راہداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور خیرسگالی کا پیغام ہے، نو نومبر کو وزیراعظم افتتاح کریں گے، پاکستان نےسکھ کمیونٹی میں خیرسگالی کے جذبات کو ابھارا ہے، سکھ کمیونٹی پاکستان کی کاوش سے خوش ہے، ایسا 72سالوں میں نہیں ہوا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان میں مذہبی آزادی ہے، مندر،گوردوارہ ، چرچ آباد ہیں سب بلاخوف جاسکتے ہیں، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں دی جارہی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پرہمارااصولی مؤقف ہے جسے بھارت نے تسلیم کیا ہے، بھارت نے عالمی برادری ،کشمیریوں سے وعدے کئے جووفا نہیں ہوئے، کوئی پاکستانی نہیں چاہےگاکہ کشمیریوں کاقاتل مودی پاکستان میں قدم رکھے،من موہن سنگھ کو دعوت دی اور انہوں نے دعوت قبول کی ، من موہن سنگھ کرتارپور کی تقریب میں عام شہری کی حیثیت سے شرکت کریں گے

    حریم شاہ سے متعلق انھوں نے کہا کہ ٹک ٹاک گرل کے دفتر خارجہ جانے کی تحقیقات ہوگئی، وزیر اعظم کو رپورٹ مل گئی ایکشن لیا جائے گا۔

  • عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی، وزیرخارجہ

    عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کیوباکےنائب صدرسے ملاقات میں کہا 5 اگست کے بھارتی اقدام نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ، عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کیوبا کے نائب صدرابرٹو مورالز اوجیدا نے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ کا دورہ کیا ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر کیوبا کے نائب صدر رابرٹو مورالز اوجیدا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، کشمیر کی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کیوبا سےتعلقات قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، کیوبا نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں رہنماؤں میں دواسازی، طب اوربائیو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا 5 اگست کےبھارتی اقدام نےخطےکےامن کوخطرےمیں ڈال دیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 87 دن سےبدترین کرفیو جاری ہے، عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی۔

  • بھارت کا بیانیہ پٹ رہا ہے، وہ فالس فلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، شاہ محمود قریشی

    بھارت کا بیانیہ پٹ رہا ہے، وہ فالس فلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹ جائے، ان کابیانیہ پٹ رہاہے، وہ فالس فلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے لیکن بھارت کب تک چھپے گا کب تک بھاگے گا ہم اس کا پیچھا کریں گے۔

    تفیصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بات چیت کرتے ہوئے کہا بھارتی آرمی چیف کادعویٰ تھا 3لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا، بھارت کا بیانیہ مقبوضہ کشمیرمیں پٹ گیا، فیصلہ کیا گیا سفارتکاروں کو ایل او سی پر لے جایا جائے تاکہ سفارتکار خود جاکر دیکھ لیں کہ صورتحال کیا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارتخانے کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی، مقصد تھا بھارتی سفارت کار خود اصل صورتحال جان لیں ، بھارتی سفارت کارخود صورتحال جان لیتے تو بھارت کو سمجھانے میں آسانی ہوتی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹ جائے،بھارت بے نقاب ہو رہا ہے،ان کابیانیہ پٹ رہاہے، وہ فالس فلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے اور پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے مسائل میں الجھا رہے ، 27 اکتوبر کو بھارت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے ، اور دنیا میں بےنقاب کریں، بھارت کب تک چھپے گا کب تک بھاگےگا ہم اس کا پیچھا کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ ، غیر ملکی سفیروں اور میڈیا نمائندگان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    وزیر خارجہ نے کہا آج امریکی کانگریس میں مقبوضہ کشمیر زیربحث آئے گا ، اس سے پہلے امریکی کانگریس میں کبھی کشمیر زیربحث نہیں آیا۔

    شاہ محمدو قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسمیت تمام سفارتکاروں کودورےکی دعوت دی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے ثبوت دیئے اور نہ آنےکی زحمت کی ، کیا بھارت میں اتنی ہمت ہے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو آنے کی دعوت دے۔

    گذشتہ روز شاہ محمود قریشی نے کہا تھا ک   بھارتی آرمی چیف کو بے نقاب کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے، ڈپلومیٹک کورکو اپنے ساتھ ایل  او سی پر لے کرجائیں جہاں بھارتی آرمی چیف نے دعوی کیا ہے اسٹرئیک کا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  بالاکوٹ سے متعلق بھی بھارت غلط بیانی کر چکا ہے، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی کہا ساتھ چلیں اور دیکھیں، ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بیانیہ ناکام ہوگیا ہے

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملک میں مارشل لا کا امکان مسترد کردیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملک میں مارشل لا کا امکان مسترد کردیا

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملک میں مارشل لا کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا  قوم کومبارک ہو بھارت کی کوشش کے باوجود پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوسکا، نریندرمودی روک سکوتوروک لو راہداری کھلےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،بھارت کی کوششوں کے باوجود پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈلوا سکا، بھارت کے وزیرخارجہ نے بہت سےممالک کے دورے کئے اور ممالک سے کہاکہ آپ پاکستان کی مخالفت کریں، دوست ممالک نےکہامنی لانڈرنگ ،ٹیررفنانسنگ روکنے کے اقدامات کئے۔

    قوم کومبارک ہو بھارت کی کوشش کے باوجود پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوسکا

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوگرےلسٹ سےنکلنےکیلئے4ماہ کی مہلت دی گئی ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے خطے میں کوئی نئی چپقلش پیدا نہ ہو، کچھ قوتیں چاہتی ہیں مسلمہ امہ کا اتحاد پارہ پارہ ہو، اگر امہ میں غلط فہمی ہے بھی تواسے سفارتکاری سے دور کریں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ ایران میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں، سعودی عرب میں سعودی فرمانروااورولی عہد سے ملاقات کی، وزیراعظم کی ملاقاتوں میں سفارتکاری کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کوشش کی جائےگی کہ امن برقراررہے، میری رائےمیں پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے، ملکی عوام سمجھتےہیں اس وقت خطے کے حالات کیا ہیں، معاشی استحکام، سرمایہ کاری کو لانا ہے توعدم استحکام سے بچنا ہوگا، میری رائے میں پاکستان کےعوام کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے اور پاکستان میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں۔

    پی ایس 11میں کامیابی سندھ میں تبدیلی کا اشارہ کررہی ہے

    لاڑکانہ الیکشن کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ پی ایس11لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن ہوئے، کہا تھا میری سیاسی نگاہ سندھ میں پی ٹی آئی اورسندھ حکومت کا مقابلہ دیکھ رہی ہے، پی ایس 11میں کامیابی سندھ میں تبدیلی کا اشارہ کررہی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹوسندھ پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ ہے، ضابطہ اخلاق کی بندش کےباوجودبلاول بھٹونے5دن انتخابی مہم چلائی، معظم عباسی کا واضح اکثریت سے جیتنا تبدیلی کا ایک اشارہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ کا ہرعام شہری اب باشعور ہوگیا ہے، سندھ میں 11سال سے مسلسل پیپلزپارٹی کی حکومت چلی آرہی ہے، سندھ میں لوکل گورنمنٹ ، چیئرمینز بھی پیپلزپارٹی کے ہی ہیں، اس وقت پیپلزپارٹی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اطلاع کے مطابق آصف زرداری پی پی قیادت سےنالاں ہیں، وہ اتنےنالاں ہیں کہ سندھ میں کچھ عرصے بعد نمایاں تبدیلیوں کے امکانات موجود ہیں، لاڑکانہ پیپلزپارٹی کا قلعہ سمجھا جاتا ہے، آئین و قانون کے سب پابند ہیں، سیاسی اور اچھی روایات کو بڑھانا اچھی بات ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان میں دھماکے سے شہادتوں پر بے حد افسوس ہے اور پرزور مذمت کرتاہوں، افغانستان میں امن و استحکام ہمارا متفقہ مقصد ہے، ایسے واقعات کی ہر سطح پرنفی ہونی چاہیے۔

    گزارش ہوگی ایساقدم نہ اٹھایا جائے جس سے مخالفوں کو موقع ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل میں مذاکرات کی گنجائش ہوتی ہے، ایک دوسرے کا نکتہ نظر سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے، جو ہم میں ہے، گزارش ہوگی ایساقدم نہ اٹھایا جائے جس سے مخالفوں کو موقع ملے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے27اکتوبرکویوم سیاہ منارہےہیں، اس وقت سب سے زیادہ خوشی کی لہر دہلی میں ہے، دہلی سمجھتا ہے پاکستان اندرونی مسائل میں الجھ جائے تو کشمیرسےتوجہ ہٹ جائے گی، بھارت کا بیانیہ عالمی میڈیا،سول سوسائٹی نے بھی مسترد کردیاہے، ہمیں سوچنا ہے کوئی قدم ایسانہ اٹھائیں جس سے ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچے۔

    وعدے کے مطابق وزیراعظم9نومبر کو کرتاپورراہداری کا افتتاح کریں گے

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وعدے کے مطابق وزیراعظم9نومبر کو کرتاپورراہداری کا افتتاح کریں گے اورکرتاپورراہداری کھول دی جائے گی، روزانہ کی بنیادپر5ہزارسکھ یاتری آیا کریں گے، آپ موازنہ کریں گےتواندازہ ہوگاکہ پاکستان کےانتظامات بھارت سےبہترہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ من موہن سنگھ کوافتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، من موہن سنگھ نےمجھے خط لکھااورکہامیں آؤں گا مگر عام شہری کی طرح، عام شہری کےطورپربھی آئیں گےتومن موہن سنگھ کوخوش آمدیدکہیں گے۔

    ملکی معیشت کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات میں اس سال5.9فیصد اضافہ ہوا، روپیہ مستحکم ہوا،ڈالر155سے156کےدرمیان فروخت ہورہا تھا، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے، افراط زرپرقابوپانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا سفیر بن کر گیا ہے

    شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا برطانوی شاہی جوڑاپاکستان کاسفیر بن کر گیاہے، شاہی جوڑےکوپاکستان کے ہر طبقے سے عزت ملی ، شاہی جوڑے نےبادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور شہزادی کیٹ نےمسجد کےاحترام میں سرڈھانپ رکھاتھا، تلاوت قرآن پاک کو شہزادی کیٹ نےسنا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑےنےکرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا اور جہاں بھی گیا پاکستانیوں نےخوش آمدید کہا، یقین ہے دورے سے برطانیہ اور پاکستان میں خیر سگالی کا پیغام مزید مستحکم ہوگا۔

    نریندرمودی کوپیغام ہے روک سکو تو روک لو راہداری کھلے گی

    وزیر خارجہ نے کہا بھارت چاہے یا نہ چاہے کرتارپورراہداری کھل رہی ہے، بی جےپی حکومت میں جرات نہیں، راہداری کھلے گی، نریندرمودی کوپیغام ہے روک سکو تو روک لو راہداری کھلے گی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامالی کی داستان آسمان کوچھورہی ہے،ان دنوں بھارت کو جتنی شرمندگی اٹھانی پڑے اس کی نظیرنہیں ملتی۔

  • شاہی جوڑے کا دورہ  امن وامان کی بہتر صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیر خارجہ

    شاہی جوڑے کا دورہ امن وامان کی بہتر صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد :  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کا دورہ امن وامان کی بہتر صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے اور دورے سے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شہزادولیم اور ان کی اہلیہ کے دورہ پاکستان کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے، پاکستان آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

    وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کی آمد سے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، شاہی خاندان کا وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا اور سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا، شاہی جوڑے کا دورہ امن وامان کی بہتر صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ خیرسگالی کا ہے ، امید ہے برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ بہت اچھا رہے گا، شہزادہ ولیم مستقبل کے کنگ ہیں مگر سرکاری دورہ نہیں کہا جاسکتا۔

    مزید پڑھیں : شہزادہ ولیم مستقبل کے کنگ ہیں ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ نوجوان نسل کے ترجمان ہیں، برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا سفر خوشگوار گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

    خیال رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا آج پاکستان پہنچے گا، جس کے لیے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا نور خان ایئربیس پر ریڈ کارپٹ استقبال ہوگا، شاہی مہمانوں کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ہیں، جس میں دوطرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ مہمان تاریخی مقامات کی سیر بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

  • بھارت پاکستان کوبلیک لسٹ کرانےکی کوششیں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا، وزیر خارجہ

    بھارت پاکستان کوبلیک لسٹ کرانےکی کوششیں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کوبلیک لسٹ کرانےکی کوششیں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا، منہ کی کھانی پڑے گی، کچھ قوتیں چاہتی ہیں مسلمان آپس میں بکھرے رہیں ، پاکستان کی خواہش ہے2اسلامی برادرملکوں میں اختلافات نہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق نے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنانے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں کررہاہے، انشااللہ بھارت کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکےگا اور اس کو باربارمنہ کی کھانی پڑے گی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں چاہتی ہیں مسلمان آپس میں بکھرے رہیں، پاکستان کے سعودی عرب سے گہرے تعلقات ہیں، سعودی عرب ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور ایران ہمارا پڑوسی اوردوست بھی ہے۔

    کچھ قوتیں چاہتی ہیں مسلمان آپس میں بکھرے رہیں

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے2اسلامی برادرملکوں میں اختلافات نہ ہوں، ہم کوشش کررہےہیں دونوں برادرممالک میں غلط فہمیاں دورہوں، یہ خطہ کسی غیریقینی صورتحال کامتحمل نہیں ہوسکتا، ہم ایران اورسعودی عرب جائیں گے اور کوشش ہوگی غلط فہمیاں اور ٹینشن دورہوں۔

    پاکستان کی خواہش ہے2اسلامی برادرملکوں میں اختلافات نہ ہو

    مسلم لیگ ن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانونی طورپر شہبازشریف ن لیگ کے صدر ہیں، ن لیگ اس وقت پوری طرح مولاناصاحب کیساتھ متفق نہیں ہے، ایک دھڑا مولانا کے مؤقف کیساتھ ہے اکثریت نہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی دھرنےکی سیاست کوجمہوریت کیلئے نقصان دہ سمجھتی ہے، بلاول سے کہوں گا کیا وجہ ہے کہ ان کو دھرنے کی ضرورت پڑ گئی ، بلاول بتائیں آج کس کے اشارے پردھرنے کےحق میں بول رہےہیں، سب جانتے ہیں دھرنے کی سیاست کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں۔

    27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا،بھارتی عزائم کو بےنقاب کریں گے ، آج بھی عیدگاہ کے سامنے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکل رہی ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر علما کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں۔

    برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ خیر سگالی کاہے

    شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے متعلق انھوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑا14اکتوبر کو پاکستان تشریف لارہےہیں، برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ خیر سگالی کاہے ، شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز ڈیانا کا پاکستان میں انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو دہرے معیار کی طرف اشارہ دیاہے ، 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کردیا ، مظالم کو عالمی میڈیا کبھی کبھی دکھاتا ہے ، کشمیرمیں68دن سےکرفیوپرعالمی دنیاپر کوئی اثر نہیں ہورہا، ہانگ کانگ میں کچھ ہوتاہےتودنیابھرمیں ہیڈلائن بن جاتی ہے۔

    کشمیرمیں68دن سےکرفیوپرعالمی دنیاپر کوئی اثر نہیں ہورہا

    وزیر خارجہ نے کہا ترکی پاکستان کااچھادوست ہےہم انکانقطہ نظرسنتے بھی ہیں، ترکی ہماری حمایت کرتاہےاورہم قدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

  • کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    بیجنگ: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ یواین جنرل اسمبلی میں بھی مقبوضہ کشمیر پراپنانقطہ پیش کیا، کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے ، چین اور پاکستان ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پرگفتگو کرتے ہوئے کہا 6 اگست کو ہم مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھے تھے،جنیواانسانی حقوق کونسل اجلاس بھی مشترکہ حکمت عملی تھی ، یواین جنرل اسمبلی میں بھی مقبوضہ کشمیر پراپنا نقطہ پیش کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی اسٹیٹ قونصلراوروزیر خارجہ نے کشمیر پرتشویش کا اظہار کیا، چین کی پوزیشن واضح ہے ، ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا صدر شی مختصر غیر رسمی دورے پر بھارت جا رہے ہیں، ان کی دورے سے پہلے خواہش تھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں ، چینی صدر شی جن پنگ کو ہم نے بھی اعتماد میں لیا ، چینی صدر کا دورہ مکمل ہونے پر رابطہ ہو گا وہ ہمیں باخبر رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی ہے ، ان کا 13مہینوں میں چین کایہ تیسرا دورہ ہے ، خواہش ہے چین کے صدر کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا ہماری چین کےوزیر اعظم کے ساتھ دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، چینی وزیراعظم سےوفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ہیں ، جس میں تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ اور سی پیک پرتفصیلی گفتگو کی ، دو طرفہ اقتصادی تعاون کوآگے لے کر چلنے پر بھی بات ہوئی اور بہت سی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر پر ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی سیلینیشن پلانٹ سے گوادر بھی مستفید ہو گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں، معذورافراد کی فلاح وبہود کیلئے بھی دو طرفہ یادداشت پر دستخط ہوئے جبکہ نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے بھی ایم و یو پر دستخط کئے گئے۔

  • احتجاج مولانا صاحب کاحق ہے مگر  27 اکتوبر مناسب نہیں، فیصلے پر نظرثانی کریں ،وزیر خارجہ

    احتجاج مولانا صاحب کاحق ہے مگر 27 اکتوبر مناسب نہیں، فیصلے پر نظرثانی کریں ،وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا احتجاج مولانا فضل الرحمان کاحق ہے مگر27 اکتوبر مناسب نہیں ، مولانا صاحب فیصلے پر نظرثانی کریں، انھوں احتجاج کیا تو اس دن بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا 27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ، کشمیری 27 اکتوبر کو  یوم سیاہ مناتے ہیں اور  پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج مولانا فضل الرحمان کا حق ہے مگر 27 اکتوبر مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان احتجاج کے دن پر نظرثانی کریں ، مولانا صاحب  کی احتجاج کی تاریخ سے کشمیرکاز کو نقصان پہنچے گا۔

    27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا

    شاہ محمودقریشی نے کہا 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ سےمنسوب ہے اسے کسی اور چیز کو ملانا غلط ہے، اس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، اگر اس دن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کریں گے تو کشمیر کاز کو نقصان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  27اکتوبر ہندوستان کی یلغار،کشمیریوں کے حقوق سے منسوب ہے، بحیثیت دینی و قومی رہنما مولانا صاحب فیصلے پر نظرثانی کریں ، مولانا صاحب نے احتجاج کیا تو اس دن بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

    مولانا صاحب نے احتجاج کیا تو اس دن بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ  مولاناصاحب کا کشمیر سے لگاؤ اور حب الوطنی پر شک نہیں، مجھے یقین ہے مولانا صاحب میری اپیل پر غور فرمائیں گے ۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے جنرل اسمبلی کی تقریر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا اور بھارت کا پول کھول دیا، بھارت آج دنیا بھر میں تنہا دکھائی دے رہا ہے، آج ہندوستان ہاتھ مل رہا ہے ، واپس پریشان لوٹ رہا ہے۔

    عمران خان نے جنرل اسمبلی کی تقریر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا

    انھوں نے مزید کہا کہ  عمران خان نے تقریر کی اسی رات کشمیر میں آتش بازی ہوتی ہے، محبوبہ مفتی کی بیٹی کا 5اگست کی بڑی غلطی کی طرف اشارہ تبدیلی ہے، مقبوضہ کشمیر میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

  • افغان امن عمل کی بحالی ، پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات

    افغان امن عمل کی بحالی ، پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات

    اسلام آباد: پاکستان اورافغان طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں فریقین نے افغان امن مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پراتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان افغان امن عمل کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے پاکستان نے کوششیں تیز کردیں ، طالبان کے سیاسی دفتر کا اعلیٰ سطحی وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وزارت خارجہ پہنچا جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا۔

    طالبان وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور افغان طالبان کےدرمیان دفترخارجہ میں مذاکرات ہوئے ، مذاکرات کے دوران فریقین نے مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پراتفاق کیا۔

    اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں ، گذشتہ چالیس برس سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ دونوں ممالک یکساں طور پر بھگت رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، افغانستان میں قیام امن کے لئے "مذاکرات” ہی مثبت اور واحد راستہ ہیں ،خوشی ہے کہ آج دنیا، افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا پاکستان خوش دلی کے ساتھ گذشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کرتا چلا آ رہا ہے ، پاکستان نے افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے ، پرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں تاکہ دیرپا، اور پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہے گا۔

    افغان طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

    یاد رہے کہ طالبان کے سیاسی دفتر کا اعلیٰ سطحی وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں رات دیر گئے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے اسلام آباد پہنچا تھا ، افغان طالبان کا وفد چین، روس اور ایران کے بعد پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔

    طالبان کا وفد آج اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں کرے گا جبکہ طالبان وفد اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد کی ملاقات کا بھی قوی امکان ہے، زلمے خلیل زاد پانچ رکنی امریکی وفد کے ساتھ تین روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

    خیال رہے افغانستان میں امن کے لئے امریکا اورافغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات دوحہ میں ہورہے تھے جو کچھ عرصے سے تعطل کا شکار ہیں، افغانستان میں حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر امریکی صدر نے مذاکرات معطل کردیئے تھے۔

    امریکا کی جانب سے افغان امن عمل مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کیے جانے کے بعد طالبان نے خبردار کیا تھا کہ اگر واشنگٹن امن کے مقابلے میں جنگ کو ترجیح دیتا ہے تو پھر طالبان بھی جنگ کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں بھی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکا  کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے امریکا طالبان مذاکرات منسوخی کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکا اور طالبان مذاکرات میں رکاوٹ ہم سب کی بدقسمتی ہے ، میری پوری کوشش ہو گی امریکا طالبان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں، افغان امن سےمتعلق معطل مذاکرات بحال کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایئرچیف سے ملاقات، دشمن کسی بھول میں مت رہے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایئرچیف سے ملاقات، دشمن کسی بھول میں مت رہے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات میں کہا دشمن کسی بھول میں مت رہے ، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پرپاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیرخارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اور پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے ہوش اڑا دئیے، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے بھارت کو آئینہ دکھایا اور حقائق سامنے رکھے ہیں، عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے ہوش اڑا دئیے، اگر بھارت وزیراعظم کے خطاب پر جواب دے گا تو ہم بھی جواب الجواب دیں گے۔