Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی ، شاہ محمود قریشی

    جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی، امریکا بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا اللہ تعالی اورپاکستانی قوم کے شکرگزارہیں، جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی، آج کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اجاگر ہوچکا ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ نیویارک میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ ہوا، وزیراعظم کی تقریرکےبعدمقبوضہ وادی میں بھی مظاہرےہوئے۔

    وزیر خارجہ نے کہا امریکابھی لاک ڈاؤن اورکرفیوکےخاتمےکامطالبہ کررہاہے، غلام نبی آزادنےبھارت کےچہرےسےنقاب اتاردیاہے،اقوام متحدہ کے اجلاس میں مودی کے آنے پر شیم شیم کے نعرے لگے۔

    اپوزیشن سے گزارش ہے وہ کشمیرپر متحد ہوجائے ، اپوزیشن کو چاہیے وہ کشمیریوں کے لئے مارچ کریں.

    یاد رہے گذشتہ روز جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب اور کامیاب دورۂ امریکا کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچے تھے اور خطاب میں کہا تھا کہ انشااللہ کشمیری اپنی آزادی حاصل کرکے رہیں گے، میں نے کہا تھا میں کشمیریوں کا سفیر بن کر جاؤں گا، مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی کی فاشسٹ حکومت کو دنیا کے سامنے اور ہرفورم پر بے نقاب کریں گے، انسان کوشش کرسکتا ہے باقی کامیابی اللہ دیتا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تاریخی تقریرکو زبردست پذیرائی مل رہی ہے،عالمی میڈیانےعمران خان کی تقریرکی بھرپورکوریج کی، مقبوضہ کشمیرکےمظالم سہتےباشندوں نےجشن منایا،پاکستان اوروزیراعظم عمران خان کےنعرےلگائے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نےتقریرکوجاندارقراردیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی  قطر اور ارجنٹینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطر اور ارجنٹینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

    نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کےنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ارجنٹینا کے ہم منصب سے ملاقات میں کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال تشویشناک ہے ، کشمیری مسلمان مسلم امہ کی طرف نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کےنائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سے ملاقات کی ، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر ، خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 52دن سے کرفیو لگارکھاہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال تشویشناک ہے ، انسانی جان بچانےوالی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمان مسلم امہ کی طرف نظریں لگائے بیٹھےہیں ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا سراپا احتجاج ہے۔

    دونوں وزرائے خارجہ میں افغان امن عمل اور خطے میں امن و امان پربھی بات چیت ہوئی ، شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان نے صدق دل سےافغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا ، خطے کے امن و استحکام کے لیے افغانستان کا امن ناگزیر ہے۔

    ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کاخطے میں امن کےلیےروابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی ارجنٹیناکے ہم منصب جارج فوری سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت اہم علاقائی، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اورارجنٹینا کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے ، یواین اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی پاکستان ،ارجنٹینا کے مؤقف میں یکسانیت ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیروہ دیرینہ مسئلہ ہے جو کئی دہائیوں سے یواین ایجنڈے پرہے، بھارت کے 5اگست کے یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے، بھارت نے 52 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے، نہتے کشمیری کسمپرسی کے عالم میں عالمی برادری کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر روابط اقع مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • بھارت نے حالیہ اقدامات سے خطے کاامن داؤپر لگا رکھا ہے، وزیرخارجہ کا خط

    نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور حقائق بیان کردیئے اور کہا بھارت نے حالیہ اقدامات سے خطے کاامن داؤپر لگا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا، خط میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،حقائق بیان کئے اور تنازع کشمیر سے متعلق پاکستان کاقانونی کیس بیان کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل چاہتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا اقدام یکطرفہ، غیرآئینی اورصریحاً خلاف ورزی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ

    انھوں ںے خط میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کیخلاف آواز اٹھا رہا ہے ، تنازع کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، کشمیریوں کو سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہئے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل،اعلانات شملہ،لاہور،اسلام آباد کے تحت کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت نے ان فورمز سمیت باہمی بات چیت میں کشمیر کو تنازع تسلیم کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آٹھ ہفتے سے مقبوضہ کشمیر کےباسیوں کو کرفیو میں محصور رکھا ہوا ہے، مسلسل کرفیو سے دوائیں، خوراک تک میسر نہیں، بھارت نے حالیہ اقدامات سے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یو اے ای ، آئرلینڈ اور استونیا کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کیں ۔

    مزید پڑھیں : شاہ محمود قریشی کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

    جس کے دوران انہوں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے ان ملاقاتوں کے دوران مختلف ممالک کے وزراء خارجہ کو بتایا کہ ہندوستان کی طرف سے پانچ اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قرارداوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں ۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے، طاقت کے زور پر آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ، ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ اسکا اندرونی معاملہ ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔

    وزیر خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • نریندرمودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے، شاہ محمود قریشی

    نریندرمودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ نریندرمودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے، مسئلہ کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل جماعتی کشمیر کانفرنس جاری ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جدوجہد جاری ہے ، پانچ اگست سے تحریک آزادی میں نیا موڑ آیا ، تاریخ سے سب واقف ہیں ،طویل جدوجہد سے بھی واقف ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانچ اگست ایسا دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی اقدامات اٹھائے، ہمیں نئی حکمت عملی نئے موڑ کو سامنے رکھ کربنانی ہوگی، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر پارلیمان کا ہنگامی اجلاس بلایا، ہمیں دنیا کو پیغام دینا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر قوم متفق ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا رہنما اصولوں کی روشنی میں ہم نے کوشش کی کہ مسئلے کو آگے لے کر چلیں، بہت عرصے سے مسئلہ پس منظر میں چلا گیا تھا، بات نہیں ہورہی تھی، بھارت نے بہت چالاکی سے تحریک آزادی کو دہشت گردی سے منسلک کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہی کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پھر سے دنیا میں اجاگر کریں، سلامتی کونسل میں 54سال بعد مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، بھارت سیکیورٹی کونسل اجلاس میں جتنی رکاوٹ ڈال سکتا تھا وہ ڈالی، امریکا،روس ،فرانس ،برطانیہ لچک نہ دکھاتے تو اجلاس نہیں ہوسکتا تھا۔

    وزیر خارجہ نے کہا مسئلے پرسیکیورٹی کونسل کا اجلاس کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزا ہے ، لامتی کونسل اجلاس کیلئے بھارت نے بے شمار رکاوٹیں کھڑی کیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل ہونا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظریے پر ایک بار پھر مہر لگ گئی ہے ،اوآئی سی کے فورم کو آج متحرک کرنا آسان نہیں ہے، فلسطین کے مسئلے پراوآئی سی میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی ، جی سی سی میں بھی اس وقت سنگین اختلافات ہیں، اوآئی سی ممالک میں کس نوعیت کے اختلافات ہیں، تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے باوجود پاکستان نے او آئی سی کو متحرک کیا ہے، اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں، یوم عاشور پر جلوس پر پابندی تھی، مقبوضہ کشمیر میں امام بارگاہوں پر حملے کئے گئے ، مسئلہ کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا نریندر مودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے ،مودی کرفیو ہٹائے،کشمیر ی قیادت کو رہا کرے ،جلسے میں ان کی رائے لے۔

  • بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی فتح ہے،  شاہ محمود قریشی

    بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی فتح ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی فتح ہے، فیصلے سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرتے تو بھارتی آئینی نظام درہم برہم ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے اور فیصلے سے پاکستان کےمؤقف پرمہر لگ گئی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حقائق سامنے رکھے جاتے تو مقبوضہ کشمیر میں بلیک آؤٹ نہ ہوتا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی فتح ہے، فیصلے سے ہمارے مؤقف کو زبردست تقویت ملےگی اور کشمیریوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غلام نبی آزاد کو سرینگرایئرپورٹ سے واپس بھیج دیاگیاتھا، غلام نبی آزاد کو سرینگرجاکر دنیا کو آئینہ دکھانا ہوگا، میڈیاوفد کو بھی غلام نبی آزاد کیساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیے، میڈیاوفد مقبوضہ وادی جاکر ہر منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غلام نبی کوکشمیر کے دورے کےبعد رپورٹ بھارتی سپریم کورٹ آنی چاہیے، رپورٹ پر بھارتی سپریم کورٹ وادی سے کرفیو اٹھانے کا حکم دے سکتی ہے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدام پربھارتی سپریم کورٹ کی رائے ضروری ہے، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرتے تو بھارتی آئینی نظام درہم برہم ہو جائے گا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیرمیں حالات ہرصورت معمول پرلانے کا حکم

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے، کشمیری عوام اورحریت رہنماؤں کی آوازدنیاتک پہنچ گئی توکایا پلٹ جائے گی ، یورپی یونین میں کل مقبوضہ کشمیر پر بحث ہوگی۔

    خیال رہے بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے مودی حکومت کو مقبوضہ وادی میں حالات ہر صورت معمول پر لانے کا حکم صادر کردیا ۔

  • اپوزیشن کو نہتے کشمیری اورپاکستانی عوام کی خواہشات کو دیکھنا چاہیے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں 27تاریخ کو پاکستان کامؤقف پیش کریں گے، پوری قوم سے گزارش ہے کہ ترجیحات پر توجہ دیں ، اپوزیشن کو نہتے کشمیری اور پاکستانی عوام کی خواہشات کو دیکھنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو جاری ہے، بھارتی جماعت کے مطابق ہزاروں افراد گرفتارہیں، ہیومن رائٹس کونسل نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہم قوم کو یکجا کرنے کی کوشش کررہےہیں، دوسری طرف ہماری صفوں میں کچھ لوگ قوم کو تقسیم کررہے ہیں، آج پوری قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کررہےہیں، دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ ہورہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم اقوام متحدہ میں 27تاریخ کو پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، پوری قوم سے گزارش ہے کہ ترجیحات پر توجہ دیں ، فیصلہ کرنا ہوگا قومی ایجنڈے کو فوقیت دینی ہے یا ذاتی ایجنڈے کو۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پوری قوم اور حکومت کی سوچ ایک ہے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے بلایا تھا، ہمارا مقصد یہی تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مسئلے پر اکٹھا کیا جائے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات سے پاکستان اور کشمیر کے ایجنڈےکو نقصان ہوگا، پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ، اس وقت دنیا کی توجہ ہمیں مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرانی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل 17ستمبر کو یورپین یونین میں کشمیر زیربحث آنیوالا ہے، احتجاج ضرور کریں مگر وقت اور موقع دینا چاہیے، میری رائے یہ وقت مقامی احتجاج کا نہیں ہے، یہ وقت کشمیریوں کے حق کیلئے احتجاج کا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نہتے کشمیری،پاکستانی عوام کی خواہشات کو دیکھنا چاہیے، کشمیری عوام زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں وہ ہمارا سہارا چاہتےہیں، بطور کشمیری سفیر وزیراعظم عمران خان نے نریندرمودی کو للکارا تھا، آپ کو دیکھنا یہ ہے مودی کو للکارنا ہے یا اپنی صفوں میں انتشار پھیلانا ہے۔

  • مودی ہمت ہے تو  کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، شاہ محمود قریشی

    مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، شاہ محمود قریشی

    مظفرآباد : وزیر‌خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ،چیلنج کرتا ہوں کیا نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو، عمران خان آزاد کشمیر کا مؤقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، انشااللہ فتح ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر‌خارجہ شاہ محمودقریشی نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج عمران خان مظفرآباد تشریف لائے ہیں،آپ سے مخاطب ہوں‌ گے۔

    وزیر‌خارجہ کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں کھلے آسمان تلےکشمیریوں سے پاکستان کاوزیراعظم مخاطب ہے ، چیلنج کرتا ہوں کیا نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو، نریندر مودی سری نگر میں جاکر کشمیریوں سے خطاب کی جرات نہیں کرسکتا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، کشمیر کے لوگوں کیلئے جو کارنامہ سرانجام دیا اب کرفیو اٹھاکر دکھاؤ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا آج آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی دکھائی دے رہا ہے نہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، مواصلاتی پابندیاں ہیں، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، بازاروں میں رونق ہیں۔

    وزیر‌خارجہ نے کہا بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے ملک میں مذہبی آزادی ہے ، کیا دنیانے نہیں دیکھا مقبوضہ کشمیر میں محرم کا جلوس نہیں نکلا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ مودی کےہم آہنگ ہیں تودنیا جاننا چاہتی ہے ، کیا دنیا نے نہیں دیکھا لوگ عید اور جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر کا مؤقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، عمران خان اقوام متحدہ میں آپ کا مؤقف پیش کریں گے، انشااللہ فتح آپ کی ہوگی۔

  • عالمی برادری کے سامنے بھارت بے نقاب ہوگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    عالمی برادری کے سامنے بھارت بے نقاب ہوگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت بےنقاب ہوگیا ہے ، پہلی مرتبہ یواین کی قراردادوں کاتذکرہ کیا گیا، جو بھارت کے لئے بڑا دھچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سب کارویہ بھارت سےمتعلق منفی ہے، ریڈیو کے ذریعےکشمیریوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، عالمی برادری کے سامنے بھارت بےنقاب ہوگیاہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ یواین کی قراردادوں کا تذکرہ کیا گیا ، بھارت کےلئے یہ بہت بڑا دھچکا ہے۔

    گذشتہ روز وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنیوا میں 58 ممالک کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں، وزیراعظم نے غیرمعمولی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا ہے، یورپی یونین نے اپنے بیان میں یواین قرارداد کا تذکرہ کیا، یہ ہمارے مؤقف کی تائید اور بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

    مزید پڑھیں : 58 ممالک کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں ، وزیرخارجہ

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ 58ممالک کاہمارےمؤقف کوسراہنابھارت کیلئےلمحہ فکریہ ہے۔

    خیال رہے برسلزمیں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی مسئلہ کشمیر پرسترہ ستمبر کوای یوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی ،اس موضوع پر پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہوگی۔

    مقبوضہ کشمیر میں چھ ہفتوں کےکرفیو اور بھارتی فوج کے مظالم سےعالمی برادری کے سامنے بھارتی چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے ، رواں ماہ کی دو تاریخ کو یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بھی ہوا تھا۔ جسمیں بھی کشمیریوں کی بھر پور حمایت کی گئی تھی۔

  • وزیرخارجہ نے یواین انسانی حقوق کمشنر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ نے یواین انسانی حقوق کمشنر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

    جنیوا: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یواین انسانی حقوق کمشنرمیشل بیشلیٹ سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کردیا اور کہا انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی یواین انسانی حقوق کمشنرمیشل بیشلیٹ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ اقدام یواین قراردوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں6ہزارمعصوم شہریوں کوگرفتار کیا، لوگ کرفیو سے دواؤں، کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیے کی اٹھاون ملکوں نے حمایت کردی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اٹھاون ملکوں نے بھارت کے سامنے پانچ مطالبات رکھ دیے، کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے، گرفتار رہنما رہا کئے جائیں ، عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں رسائی دی جائے۔ حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ کرفیو کا فوری خاتمہ کیا جائے اور انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

  • اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے ،سعودی عرب اوریواےای کااوآئی سی میں اہم کردارہوگا، دنیاکہتی ہےمعاملہ ڈائیلاگ کےذریعےحل کریں گےلیکن صورتحال تودیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اوآئی سی کافورم اہم ہے، او آئی سی نے مطالبہ کیا بھارت فوری مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھائے ، شاہ اور کہامقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اوریواےای کااوآئی سی میں اہم کردارہوگا، ہمارے لوگ عجلت کامظاہرہ کرتے ہیں ، تھوڑا صبر کرنا چاہیے، سفارتکاری  میں تھوڑا وقت لگتا ہے کیونکہ پوائنٹ بنانا پڑتا ہے، سعودی عرب اوریواےای کی بھارت میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہے۔

    سعودی عرب اوریواےای کااوآئی سی میں اہم کردارہوگا

    شاہ محمودقریشی نے کہا اوآئی سی کےبیانات ایسے ہی نہیں دیئےگئے،پاکستان کامؤقف سناگیا، پاکستانی قوم کی توقعات دونوں اہم رہنماؤں کے سامنے رکھیں  گے، ایک سال مسلسل کوشش کی بھارت کو کہا آئیں بیٹھ کربات کریں مگر بھارت کی جانب سے ہماری گفتگوکواہمیت نہیں دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے اقدامات کے بعد ہم نےبات چیت کا راستہ چھوڑا، اس وقت بھارت سےبات چیت کی صورتحال ہی نہیں ہے، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے، ایسےوقت میں یزیدسےبات نہیں کی جاتی۔

    5 اگست کے اقدامات کے بعد ہم نےبات چیت کا راستہ چھوڑا

    وزیرخارجہ نے کہا انسانی پہلو سے دیکھا جائے تو مسلم امہ کو آوازا ٹھانی چاہیے، مقبوضہ کشمیر پر قانونی پہلو سے بھی پاکستان کا کیس مضبوط ہے، ہم آج بھی کرتارپور راہداری سےمتعلق گفت وشنید کررہے ہیں، بھارت نے جمعہ کی نماز بند کرائی، قربانی نہیں کرنے دی۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عمرکوٹ میں خطاب میں کہااقلیتوں کی حفاظت کریں گے، آج بھی کہتےہیں کرتارپورکےوعدےپرقائم ہیں، ہم سکھوں کوان کے حقوق دیں گے،مذہبی آزادی دی جائےگی۔

    ہم سکھوں کوان کے حقوق دیں گے،مذہبی آزادی دی جائےگی

    انھوں نے مزید کہا لندن میں اتنابڑامظاہرہ ہوا،برطانوی وزیرخارجہ کوبھی بیان دیناپڑا، برطانوی وزیرخارجہ کہتےہیں مسئلہ کشمیراندرونی معاملہ نہیں ہے، بات چیت کیلئے 3فریق ہے، بھارت پاکستان اور کشمیری ہیں، 2 فریق توبالکل مخالفت کرچکےہیں،تیسرا فریق بھی تفریق ہے۔

    دنیاکہتی ہےمعاملہ ڈائیلاگ کےذریعےحل کریں گےلیکن صورتحال تو دیکھیں

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کوجیل میں ڈال دیاگیا ہے،کرفیواٹھایانہیں جارہا، دنیاکہتی ہےمعاملہ ڈائیلاگ کےذریعےحل کریں گےلیکن صورتحال تو دیکھیں، مسلمانوں کی بھارت میں صورتحال دیکھیں وہ بھی پریشان کن ہے۔

    30 لاکھ مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کردی گئی

    شاہ محمودقریشی نے کہا 30 لاکھ مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کردی گئی، مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔