Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، وزیر خارجہ

    بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آبادمیں سیمینارسےخطاب کہا یورپی پارلیمنٹ کا ان کیمرا سیشن تھا، صرف ارکان مدعو تھے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور اور تشویش کا اظہار کیاگیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کیاجارہاہے، یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت میں تبدیلی کی مذمت کی اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پراظہار تشویش کیا۔

    یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت میں تبدیلی کی مذمت کی

    شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت نےغیرقانونی اقدام سےکشمیرکامحاصرہ کررکھاہے ، دنیامیں کشمیرکی صورتحال پرتشویش ہے، آئس لینڈکے وزیرخارجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات ہوئی ہے، اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی اجلاس میں بھی مقبوضہ کشمیر پر بات ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی مفادکومدنظررکھ کرمرتب کی گئی، خارجہ پالیسی میں ترجیحات کاتسلسل رکھاگیاہے، بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان تنہائی سےنکل آیا ہے۔

    بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان تنہائی سےنکل آیا ہے

    وزیر خارجہ نے کہا پاکستان خطےمیں قیام امن و استحکام کیلئےکوششیں جاری رکھےگا، ہمسایوں سےاچھےاورپرامن تعلقات ہماری ترجیحات ہیں، مسئلہ  کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، مقبوضہ کشمیرجیل کامنظرپیش کررہاہےادویات ہیں نہ خوراک۔

    مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت نے دہائیوں سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھاہے، خارجہ پالیسی اندرونی اوربیرونی معاملات کومدنظررکھ کربنائی گئی ۔

    انھوں نے مزید کہا پالیسی ایشوزپرپلڈاٹ بڑی اچھی رپورٹس تیارکررہاہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں آگےبڑھ رہی ہے، فارن پالیسی چیلنجز  کا تعلق قومی مستقل مفادات سے ہوتا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی مستقل دوست یادشمن نہیں ہوتا،صرف مفادات مستقل ہیں، خطےکوکئی چیلنجزکاسامناہے، ہمارےمشرقی و مغربی ہمسایوں کی طرف سے چیلنجز ہیں۔

    کوئی مستقل دوست یادشمن نہیں ہوتا،صرف مفادات مستقل ہیں

    شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطےمیں امن واستحکام کاخواہاں ہے، افغانستان میں افغانوں کےمابین مذاکرات بہت اہم ہیں، خارجہ پالیسی کا جیواسٹریٹیجک  ماحول سے بڑا تعلق ہے۔

  • وزیر خارجہ کی غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کومبارکباد

    وزیر خارجہ کی غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کومبارکباد

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا نے غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا میزائل ہماری قابل تسخیر دفاعی صلاحیت میں اضافہ ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر غزنوی بیلسٹک میزائل کےکامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بیلسٹک میزائل، وطن کی ناقابل تسخیردفاعی صلاحیت میں اضافہ ثابت ہوگا۔

    وفاقی وزیر ہوابازی نے بھی غزنوی بیلسٹک میزائل کےکامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا میزائل ہماری دفاعی صلاحیت کے لاجواب ہونے کا ثبوت ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے پاک فوج کومیزائل کےکامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا بیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ قوم کیلئے نوید ہے، پاکستانی دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کے دانت کھٹے ہوں گے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہا افواج پاکستان پیشہ ورانہ امور میں بھرپور مہارت کی حامل ہے ، موجودہ حالات میں میزائل کےکامیاب تجربے خوش آئند ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاک فوج کی مضبوطی فیصلہ کن کردار ادا کرےگی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ‘بیلسٹک میزائل غزنوی’ کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ، غزنوی میزائل290کلومیٹرتک مختلف نوعیت کےوارہیڈلےجانےکی صلاحیت رکھتاہے اور زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کاوشوں کو سراہا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کی مسئلہ کشمیر  پر اپنا کردارادا کرنے کا یقین دہائی

    نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کی مسئلہ کشمیر پر اپنا کردارادا کرنے کا یقین دہائی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کردیا، نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ نے  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نیوزی لینڈ کےنائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،رابطےمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا بھارت نے یواین قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت نے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت جبری ہتھکنڈوں سےآبادیاتی تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرکےنہتےلوگوں کومسلسل کرفیوکاسامناکرناپڑرہاہے، خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    بھارت اصل حقائق دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھ رہاہے، عالمی میڈیاکی طرف سےچشم کشا رپورٹس آرہی ہیں، نسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے چشم کشا رپورٹس آرہی ہیں، رپورٹس ایک نئےانسانی المیےکی نشان دہی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    نیوزی لینڈ کےنائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا صورتحال کاجائزہ لےرہے ہیں،کشمیری کمیونٹی سے بھی آگاہی مل رہی ہے،اس سلسلے میں اپنا مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آذربائجان کے وزیر خارجہ اور کویتی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور بھارت کی جانب سےغیرقانونی اقدام سےمتعلق آگاہ کیا۔

    آذربائجان اور کویتی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا خطے کوکشیدگی سےبچانےکیلئےتصفیہ طلب امور کےپرامن حل کی ضرورت ہے۔

  • جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کےباہر دھماکاافسوسناک ہے ، وزیر خارجہ

    جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کےباہر دھماکاافسوسناک ہے ، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کےباہر دھماکے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ، پاکستانی سفیر کو زخمیوں کےعلاج معالجے کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کےباہر دھماکاافسوسناک ہے ، کانسٹیبل اور ویزہ کےلیے آئے اشخاص کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، تاہم سفارت خانے کا عملہ الحمدللہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ، پاکستانی سفیر کو زخمیوں کےعلاج معالجے کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغان حکومت سےسفارتخانوں کوفول پروف سیکورٹی دینےکی بات کروں گا۔

    مزید پڑھیں : جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکا، 6 زخمی

    یاد رہے گذشتہ روز افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا تھا ، جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم پاکستانی عملہ محفوظ رہا تھا، دھماکا اس جگہ ہوا جہاں لوگ ویزے کے لیے قطار لگاتے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا تھا زخمیوں میں ایک افغان پولیس اہل کار اور پانچ ویزے کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں، جلال آباد قونصل خانے کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے بارہا افغان حکام کو کہا جا چکا ہے، پاکستانی قونصل خانہ پہلے ہی سے تھریٹ لسٹ پر ہے۔

    دھماکے کے بعد افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ تمام پاکستانی قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

  • کشمیر کی صورتحال ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  آج شام  اہم پریس کانفرنس کریں گے

    کشمیر کی صورتحال ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یواین سیکرٹری جنرل سے رابطے کے بعد آج شام ساڑھے 5بجے وزارت خارجہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان آج شام پانچ بجے رابطہ ہوگا، اس دوران کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوگی جبکہ وزیر خارجہ یواین سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔

    جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج شام ساڑھے 5بجے وزارت خارجہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپانی ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ کرکے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرناچاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلناچاہتاہے، عالمی تنظیمیں نسل کشی الرٹ جاری کررہی ہیں، جاپان کشمیریوں کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

    مزید پڑھیں : دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ مشترکہ خود کشی کے مترادف ہوگی، شاہ محمود قریشی

    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی قوتوں کو جنگ سے گریز کرنا چاہیے، ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ مشترکہ خودکشی کے مترادف ہوگی، بدقسمتی سے ہماری مذاکرات کی دعوت کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں سو دہشت گردوں کےداخلےکاجھوٹاپروپیگنڈا کررہاہے، مقبوضہ وادی میں خون خرابہ ہوسکتاہے، بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرانگلیاں اٹھائے گا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سےاپیل کرتاہوں کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کریں اور مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کوجانے کی اجازت دی جائے۔

  • خدشہ ہے بھارت  خون خرابہ کرائے گا اور الزام پاکستان پر ڈالے گا ، شاہ محمودقریشی

    خدشہ ہے بھارت خون خرابہ کرائے گا اور الزام پاکستان پر ڈالے گا ، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا پھر آگاہ کررہا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، اور الزام پاکستان پر ڈالے گا، شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمووقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیاہے، مقبوضہ کشمیر میں100دہشت گرد داخل ہوئے ہیں  ، بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر انگلیاں اٹھائے گا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان اپنا فرض نبھارہا ہے ، 23 دن پہلےاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کوخطوط لکھے، خدشہ ہے بھارت ایک نیاناٹک رچانےوالاہے اور  پاکستان پرالزام لگاسکتاہے۔

    شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت کوخدشہ ہےلوگ نکلیں گے تووادی میں خون خرابہ ہوگا، شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، ہیومن رائٹس تنظیموں کی توجہ دلاناچاہتاہوں، کشمیریوں کے گھروں میں کھانے پینے کو کچھ نہیں، نماز جمعہ کے بعد لوگ ضرورباہرنکلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کوخط میں فالس فلیگ آپریشن کا ذکر کیا تھا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا جھوٹا ہے، بھارت کو ایف اے ٹی ایف پر منہ کی کھانی پڑی، کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا دیا گیا ہے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا بھارت نے پاکستان کو بلیک کرانے کی کوشش کی، بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ میں ناکامی ہوئی ہے، آج پوری قوم یک زبان ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں وہ مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کریں، ٹرمپ نےہم سےوعدہ کیاہےکہ مودی سےبات کرین گے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے، اقوام متحدہ کو پھر آگاہ کرتا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، الزام پاکستان پر ڈالے گا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی ، شاہ محمود

    یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی شرو ع کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی، بات اب مشاہدے سے آگے جا چکی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ کل بھی اقوام متحدہ سے خط میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹے گی تو اصل صورت حال سامنے آئے گی، ہمارے پاس جو ممکنہ راستے ہیں وہ اختیارکر رہے ہیں، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو رابطوں کی ہدایت کر رکھی ہے، ہم خدشے سے دنیا کوآگاہ کر رہے ہیں، بیانات نہیں کردار ادا کریں۔

  • لندن میں اجتماع  تاریخی ہوگا،  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا ، صورتحال کےپیش نظرلندن پولیس بھی الرٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپرمنایا جارہا ہے، یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخ ساز مظاہرہ کیا جارہا ہے ، برطانیہ بھر سے مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کی جانب رواں ہے۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا ، صورتحال کے پیش نظر لندن پولیس بھی الرٹ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا انسانی حقوق پریقین رکھنے والے بھارتی احتجاج میں شریک ہوں گے، مظاہرے میں دیگر مذاہب کےلوگ بھی شریک ہوں گے۔

    وزیرریلوےشیخ رشید بھی لندن مظاہرے میں شریک ہیں جبکہ ترکی کےنوجوان بھی احتجاجی مظاہرےمیں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

  • آرٹیکل 370 اور35اےکاخاتمہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ

    آرٹیکل 370 اور35اےکاخاتمہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 370 اور35اےکاخاتمہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ، بھارتی اقدام خطے کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پاکستان،سعودی عرب، آذربائیجان، ترکی شریک ہیں جبکہ دیگرممالک کےمندوبین ، نمائندگان نے بھی شرکت کی، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہنگامی اجلاس طلب کرنے پرتمام شرکامنتظمین کاشکرگزارہوں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا بھر میں سب سے زیادہ ملیٹرائزڈایریا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نےتعلیمی اداروں کوبند کردیا، ایمرجنسی کی کیفیت بھارتی ارادوں کاپتہ دے رہے تھے۔

    انھوں نے کہا آرٹیکل 370 اور35اےکاخاتمہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 1989سے اب تک ایک لاکھ کشمیریوں کوشہید کیاجاچکا ہے، ایک لاکھ 8ہزار بچے یتیم ہوئے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام خطے کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کے مترادف ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام پر آپ کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

  • کلسٹربم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ

    کلسٹربم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کلسٹربم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حالات کو جان بوجھ کر بگاڑا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں کہا
    بھارت کلسٹربموں سے شہریوں اور نہتے افراد کونشانہ بنا رہا ہے، یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی نئی کمک بھجوائی جارہی ہے، راشن محفوظ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط لکھے ہیں۔

    بھارت کلسٹربموں سے شہریوں اورنہتے افرادکونشانہ بنا رہا ہے

    شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان میں امن عمل نازک مرحلےمیں داخل ہوچکاہے، مجھے اس امن عمل میں مداخلت کاخدشہ تھااورہے، امریکا اور اقوام متحدہ کواس صورتحال پرخاموش نہیں رہناچاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری اب مظالم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے، ٹرمپ نزاکت سمجھتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں، افغانستان سے مذاکرات ایک نازک مرحلےمیں داخل ہیں، خطے کے امن اواستحکام کے خلاف بڑی سازش دکھائی دے رہی ہے۔

    کشمیر میں بھارتی جارحیت اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے

    وزیر خارجہ نے کہا بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ، کل بھی بھارتی مظالم پر خط لکھا ہے ، اقوام عالم کو بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنا ہوگی ، کشمیر میں بھارتی جارحیت اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں تشویش ہےکہ حالات کوجان بوجھ کربگاڑاجارہاہے، ہم چاہتےہیں کہ امن وامان رہے،خطہ ایدونچرزم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے دورے کا مینڈیٹ افغانستان میں امن ہے، زلمے خلیل کو افغان امن کو لاحق خطرات سےمتعلق آگاہ کیا ہے۔

    ہم چاہتےہیں کہ امن وامان رہے،خطہ ایدونچرزم کا متحمل نہیں ہوسکتا

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چنددن میں ایک اورامریکی وفدپاکستان آرہاہے، آنے والے امریکی وفد سے بھی اپنے خدشات کا اظہار کریں گے۔

  • ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ  نہیں مانیں گے، شاہ محمود قریشی

    ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ نہیں مانیں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد :  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا ثالثی کی پیشکش پرٹرمپ کےشکرگزارہیں، ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ نہیں مانیں گے، بھارت  مذاکرات نہیں کرناچاہتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش پرٹرمپ کےشکرگزارہیں، ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ نہیں مانیں گے، بھارت نہ مذاکرات کرناچاہتاہےنہ کسی کی ثالثی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط لکھ رہاہوں، خط میں ایل اوسی پرفائرنگ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی کاکہوں گا اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی رپورٹ کا بھی بتاؤں گا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال تیزی سےبگڑرہی ہے، بھارت مقبوضہ وادی سےمتعلق آئینی ترمیم کی کوشش کررہاہے، مقبوضہ وادی میں مزید25 ہزارفوجی تعینات کئےجارہے ہیں۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرپرثالثی کیلئےتیارہوں،اس کادارومدارمودی پرہے، وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی لاجواب انسان ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

    صدرٹرمپ کا کہنا تھا میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپربہترین طریقےسےآگےبڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کے لیےتیار ہوں۔

    واضح رہے 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ میں کردار ادا کروں تو میں بخوشی کروں گا، کشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے وہاں کئی دہائیوں سے صورتحال خراب ہے جسے اب ٹھیک کرنا ہوگا۔