Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • مسئلہ کشمیر پربھارت سے  کوئی بیک چینل رابطہ موجود نہیں، شاہ  محمود قریشی

    مسئلہ کشمیر پربھارت سے کوئی بیک چینل رابطہ موجود نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پربھارت سے کوئی بیک چینل رابطہ موجود نہیں ، صورتحال بھارت نے خراب کی، بہتربنانےکی ذمہ داری بھی بھارت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کی زیرصدارت پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے 27 اکتوبر 1947 سے مسئلہ کشمیر سلگ رہا ہے، ماضی کی تمام حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کونیچا دکھانےکیلئےہر موقع استعمال کرنےکی کوشش کی ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، سیاسی اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ یک آواز ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرتمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں، 5 اگست کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کواجاگرکیا، بھارت 5اگست کے اقدامات کواندرونی معاملہ ہونے کا تاثر دے رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں بھارتی دعوے کی عملا نفی ہوئی، او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دوسرا بڑا فورم ہے، او آئی سی میں مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگر ہوا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہیومن رائٹس کونسل میں اٹھایا، ہاؤس آف کامنز میں پاکستانی سیاسی جماعتوں کا پارلیمانی وفد لیکر گیا، 2ایٹمی قوتوں کا جنگ کی طرف جاناخودکشی کے مترادف ہے، پیچیدہ مسائل صرف گفتگو کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا واضح مؤقف ہے مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کی روشنی میں حل ہو، چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر یوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، بھارت کے 5 اگست کےاقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مختلف وزرائے خارجہ کوڈوزیئرپیش کیا، بھارت میں بڑاطبقہ حکومت کی کشمیر پالیسی پرآواز بلند کررہا ہے، بھارت کے اندراٹھنے والی آوازیں پاکستانی بیانیے کوتقویت دیتی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پرہیومن رائٹس کمیشن کی 2رپورٹس پاکستانی مؤقف کی تائید ہے، رواں سال 27 اکتوبرکو مقبوضہ کشمیر کے بارے میں یوم سیاہ پر آوازبلندکی، 5 اگست2019سے یو این سیکریٹری جنرل،صدرسلامتی کونسل کو 25 خطوط لکھے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے تعبیر کی سازش ناکام ہوئی ، خواہش ہےاو آئی سی وزرائےخارجہ اجلاس میں کشمیر پررپورٹ پیش ہو، کوشش ہے مسئلہ کشمیرکو ہرعالمی فورم پرشدومد سے اجاگر کیا جائے۔

    شاہ محمود قریشی نے پارلیمان کی سطح پر مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کیلئے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا 74سالوں کےبھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارت کوکشمیریوں کےساتھ دل ودماغ کی جنگ میں شکست ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا مہ بھارتی سرکارنےسیدعلی گیلانی کےجسدخاکی سے ہتک آمیزرویہ اپنایا، اللہ کا شکرہےقومی مفادکے امور پر قومی اتفاق رائےموجودہے، مسئلہ کشمیر پربھارت سے کوئی بیک چینل رابطہ موجود نہیں ، ہمارا موقف واضح ہے صورتحال بہتر بنانےکی ذمہ داری بھی بھارت کی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی جارحیت کا سب سے زیادہ نقصان نہتےکشمیریوں کواٹھانا پڑا، حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی معاونت جاری رکھیں گے۔

  • ٹرائیکاپلس اجلاس : وزیر خارجہ نے افغانستان میں اُبھرتی ہوئی انسانی و معاشی تباہی سے متعلق خبردار کردیا

    ٹرائیکاپلس اجلاس : وزیر خارجہ نے افغانستان میں اُبھرتی ہوئی انسانی و معاشی تباہی سے متعلق خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹرائیکاپلس اجلاس افغانستان میں اُبھرتی ہوئی انسانی و معاشی تباہی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں ٹرائیکا پلس اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں چین، پاکستان، روس اور امریکا کے نمائندے شریک ہیں۔

    اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور پرامن، خود مختار اور خوشحال افغانستان کےلیےلائحہ عمل پرغور ہوگا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹرائیکاپلس اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ٹرائیکا پلس کا اجلاس 3ماہ کے وقفے سے دوبارہ ہورہا ہے، اس عرصے کے دوران افغانستان بنیادی تبدیلیوں سے گزرا ہے، کابل میں نئی انتظامیہ فعال ہوئی ،عبوری کابینہ کی تشکیل ہوچکی ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر انخلاہوا ہے، ہجرت کے جو خوفناک اندیشے لاحق تھے، ان خدشات سے محفوظ رہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان کے ساتھ رابطہ نہ صرف بحال بلکہ اس میں اضافہ ہوناچاہیے، ہم سب کی خواہش ہے کہ مہاجرین کے ایک نئے بحران سے بچا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام ہم سب کے مشترکہ مفاد میں ہے، پراعتماد ہیں ٹرائیکا پلَس کے نئی افغان حکومت سے امور مددگار ثابت ہوں گے اور ساتھ ساتھ افغانستان میں دہشت گردوں کی گنجائش مسدود ہوتی جائے گی۔

    وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ افغانستان اس وقت معاشی تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے ، عام افغان بدترین قحط کے شدید اثرات کا شکار اور اس سے متاثر ہے، عالمی برادری ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کے براہ راست مفاد میں ہے۔

  • بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتا، شاہ محمود قریشی

    بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتا،دنیاغیرقانونی طورپر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کہ 27اکتوبر1947 کشمیریوں کے لیے تاریک ترین ہے، اس دن بھارت نےغیر قانونی طور پر جموں وکشمیر پر قبضہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلسل محاصرے میں ہیں، کشمیریوں کو چھاپوں اور تلاشی کی آڑ میں نشانہ بنایا جارہا ہے، ہزاروں کشمیریوں نے جدوجہد میں جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت جبر سےکشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، بھارتی بے رحمی سےکشمیریوں کا آہنی عزم مزید مضبوط ہوا ہے، دنیاغیرقانونی طورپر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکے۔

    عالمی سول سوسائٹی اورمیڈیا نے مظلوم کشمیریوں کی حالت زارکوبے نقاب کیا ،کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق مسئلے کے حل تک ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

  • شاہ‌ محمود قریشی کی سعودی وزیر خارجہ  کو ماحولیات کی عالمی کانفرنس کے انعقاد پرمبارکباد

    شاہ‌ محمود قریشی کی سعودی وزیر خارجہ کو ماحولیات کی عالمی کانفرنس کے انعقاد پرمبارکباد

    ریاض :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں ماحولیات کی عالمی کانفرنس کے انعقاد پرمبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اوربین الاقوامی امورزیرغورآئے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گرین انیشیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ نے سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ماحولیات کی عالمی کانفرنس کے انعقاد پرمبارکباد دی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا گرین انیشیٹوکانفرن خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔

    دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اوردیگراہم امورپربات چیت کی اور باہمی تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کیا۔

  • طالبان کی حکومت کے بعد پہلی بار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اہم  دورے پر کابل پہنچ گئے

    طالبان کی حکومت کے بعد پہلی بار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر کابل پہنچ گئے

    کابل : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر کابل پہنچ گئے، دورے کے دوران شاہ محمود قریشی عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند اور امیرخان متقی و دیگر سےملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورےپرکابل پہنچ گئے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ، چیئرمین پی آئی اے،نادرا،ایف بی آر،وزارت خارجہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    ہوائی اڈےپرافغانستان کےعبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستانی سفیر،وزارت خارجہ افغانستان کےحکام بھی موجود تھے۔

    دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند،امیرخان متقی و دیگر سےملاقات کریں گے ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،تجارت میں تعاون بڑھانےپرغورکیاجائےگا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دیگر افغان قائدین سےبھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں افغان قائدین کو پاکستان کےنقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن،استحکام کیلئےکاوشیں بروئےکارلارہاہے، پاکستان نےافغانستان سے بارڈر کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نےسفری سہولت کےلیےنئی ویزہ رجیم متعارف کرائی، ہم افغانستان سےتجارت کےفروغ کیلئے کوشاں ہیں، کارگوکی آمدو رفت میں سہولت کی فراہمی کیلئےکوشاں ہیں۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے پائیدار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی آرشرمن وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچیں ، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی معاونت اور کوشش کو سراہا، وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں نیا سیٹ اپ افغان عوام کی بہتری کیلئےکام کرے گا، افغان عوام کی نمائندہ حکومت قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معیشت کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے پائیدار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔

    وزیر خارجہ نےجنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کوویڈ سے متعلقہ معاونت پر امریکی نائب وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل امریکاکی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ کی قومی سلامتی کے مشیر معیدیوسف سےملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکا وفود کی باہمی امور، خطے میں بدلتی صورتحال سمیت معاشی تعاون،تجارت، خطےکی سیکیورٹی،افغان صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی خواہش کا اظہار کیا گیا، معیدیوسف نے کہا تھا کہ دنیا کو افغان عبوری حکومت سے روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی امن کےلیےخطرہ ہے۔

    امریکی وفد نے انخلا اور افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر پاکستان کے کردارکو سراہا۔

  • وزیر خارجہ کی  نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست

    وزیر خارجہ کی نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست کی ، جس پر کینیا کے وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کو جلد معاونت فراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کینیا کی وزیر خارجہ ریچل اوماموسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، رابطے میں تعلقات، تجارتی واقتصادی تعاون اور افغان صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کینیا کیساتھ دو طرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے پاکستان کینیا سے اقتصادی، تجارتی، دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے سیکیورٹی کونسل صدارت کامنصب سنبھالنےپرکینیا وزیر خارجہ کومبارکباد دی جبکہ دونوں وزرائے خارجہ میں افغانستان کی ابھرتی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ قریبی ہمسایہ ہونےکےناطےافغانستان میں انسانی،معاشی بحران پرتشویش ہے، افغانستان میں صورتحال خراب ہوئی توبہت سےمضمرات سامنےآئیں گے، عالمی برادری افغانوں کوانسانی،معاشی معاونت کیلئےاقدامات کرے۔

    وزیر خارجہ کی نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست کی ، جس پر کینیا کے وزیر خارجہ نے نیروبی میں پاکستانیوں کو جلد معاونت فراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

  • عمرشریف کے جسد خاکی کو جلد پاکستان لانے کے اقدامات کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    عمرشریف کے جسد خاکی کو جلد پاکستان لانے کے اقدامات کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل عمرشریف کی فیملی سے رابطے میں ہیں، عمرشریف کے جسد خاکی کو جلد پاکستان لانے کے اقدامات کررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرشریف صاحب کےانتقال کاسن کردلی صدمہ پہنچا، ہم عمرشریف کے اہلخانہ کےدکھ میں برابرکےشریک ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عمرشریف پاکستان کاایک اثاثہ تھے، ان کے انتقال پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی سفیرڈاکٹرفیصل عمرشریف کی فیملی سےرابطےمیں ہیں، عمرشریف کےجسد خاکی کوجلدپاکستان لانےکےاقدامات کررہےہیں۔

    خیال رہے اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے، وہ علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے تھے تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں جرمنی کے ایک اسپتال میں داخل کرنا پڑا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

  • پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، شاہ محمود قریشی

    پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، شاہ محمود قریشی

    لندن : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین خلاف ورزیوں سےشرکا کو آگاہ کیا۔

    وزیرخارجہ نے پاکستان کی مسلسل اورغیرمتزلزل کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان نےٹھوس شواہد پرمبنی ایک ڈوزیئر مرتب کیا ہے، ڈوزئیرمیں بھارتی فوج کےجنگی جرائم کی تفصیلات شامل ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر”مباحثے”خوش آئند ہے، مباحثےنےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کودنیاکےسامنے بےنقاب کردیا۔

    انھوں نے روز دیا کہ پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھےگا، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

  • عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیر خارجہ

    عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیر خارجہ

    نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانوں کے منجمد اثاثے کھولنے سے بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کی طالبان سے کچھ توقعات ہیں جبکہ بعض حلقوں کےخیال میں طالبان قیادت اجتماعیت کی حامل نہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق طالبان قیادت وسعت پذیرہورہی ہے، افغانستان کی دیگرقومیتوں کو بھی حکومت میں شامل کیا جارہا ہے، طالبان اجتماعیت کی جانب بڑھ رہےہیں تویہ درست سمت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ طالبان نےافغان سرزمین کا کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان کیا اور ذمہ دارانہ طرز عمل طالبان کے اپنے مفاد میں ہے، توقع ہےافغان طالبان وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے ، بھارت نے ہمارے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کیا اور کشمیرمیں 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی، بھارت نےہماری امن خواہش کے جواب میں یکطرفہ اقدام اٹھایا۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے تمام ہمسائےافغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، افغانوں کے منجمد اثاثے کھولنے سے بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی، جنیوامیں افغانستان کیلئے 1.2بلین ڈالرمختص کیا جانا خوش آئند ہے۔