Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • ملک کی تقدیربدلنے کیلئے نظریاتی تعلقات قائم کرنےکی ضرورت ہے، شاہ محمو دقریشی

    ملک کی تقدیربدلنے کیلئے نظریاتی تعلقات قائم کرنےکی ضرورت ہے، شاہ محمو دقریشی

    ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوفی ازم کی تعلیمات پرعمل لازم ہے، ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے نظریاتی تعلقات قائم کرنےکی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرنیشنل صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انٹرنیشنل صوفی کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، ہمیں اپنابیانیہ بدلنے کی ضرورت نہیں،دنیاہمیں سمجھ رہی ہے، بی زیڈیو کا شمارپاکستان کی بہترین یونیورسٹیزمیں ہوتا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوفی ازم کی تعلیمات پرعمل لازم ہے، برصغیرمیں دین کی سربلندی کے لیے صوفی کرام کا کردار اہم رہا، موجودہ وقت میں پاکستان میں اتحاد اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہم ایک وفاق ہیں، ملک بھر کے عوام کی بات کرتےہیں ایک کلاس کی نہیں، صوفی کرام کاپیغام معاشرےمیں اتحاد اورامن ہے۔

    دورہ چین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چین کےدورےسےواپس آرہےہیں،سی پیک کابہت ذکرہے، سی پیک گیم چینجرکےساتھ خطےمیں روابط کابھی ایک منصوبہ ہے، سی پیک علاقوں کےانفرااسٹرکچرکوجوڑنےکابھی منصوبہ ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا روڈلنگ،ریل لنک،ایئرلنک کےذریعےدوردرازعلاقوں سےجڑرہےہیں، ہم بات کرتےہیں مدینہ کی بغدادکی،زبانیں مختلف ثقافت مختلف ہے، ہمارامذہب ایک ہے، انٹرنیشنل صوفی کانفرنس سے اتحاد کا پیغام جائے گا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مذہب کاتعلق حکمرانوں سےنہیں ہوتا، وجوہات کانام موقع ہے، بہت کچھ درست کرنےکی ضرورت ہے، ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے نظریاتی تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اسلام نےتوہمیشہ امن اوربرابری کادرس دیاہےاوردےرہاہے، خانقاہوں میں وہ لوگ بھی آتےہیں جوکلمہ گونہیں۔

  • چین کے دورے سے حکومتی اعتماد میں اضافہ ہوا، شاہ محمود قریشی

    چین کے دورے سے حکومتی اعتماد میں اضافہ ہوا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ دورہ چین مکمل کرکےواپسی پرپُراعتمادہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، مل کر بلند ترین پہاڑ سرکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دورہ چین کامیاب رہا، اس دورے سے حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین آہنی بھائی ہیں،مل کربلندترین پہاڑ سرکریں گے۔ تعاون، باہمی مفاد کی پالیسیاں آئندہ نسل کے لیے راہیں کھولیں گی۔

    یاد رہے گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے، دورے کے موقع پر عمران خان نے چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

    خیال رہےکہ وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک چین سرمایہ کار دو طرفہ سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتے ہیں۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین منفرد رشتے میں جڑے ہم سایہ ممالک ہیں، پاک چین اقتصادی راہ داری نے ہمارے رشتے کو نیا مطلب دے دیا ہے، اقتصادی راہ داری سے دو طرفہ تعاون، تجارت اور باہمی روابط کو فروغ ملا ہے، اس منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل تاجکستان روانہ ہوں گے،ذرائع

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل تاجکستان روانہ ہوں گے،ذرائع

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کل دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے ، جہاں وہ دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل 2 روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے، جہاں شاہ محمود قریشی دوشنبےمیں شنگھائی تعاون تنظیم اجلا س میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کےحکومتی سربراہان کااجلاس11،12نومبرکو ہوگا ، جنرل اسمبلی کے بعد پہلاموقع ہوگا، جہاں بھارتی ہم منصب بھی موجود ہوں گی۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی جمعہ کی شام کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 10 دوزہ دورے پر امریکا گئے تھے،وزیر خارجہ نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور چالیس سے زائد ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں بھارت کو خبردارکیا تھا کہ وہ پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لے۔

    شاہ محمود قریشی نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    پاکستانی وزیرخارجہ نے امریکی صدر سے بھی غیرسمی ملاقات کی تھی ، وزیرخارجہ نے صدرٹرمپ کو یہ پیغام پہنچایا کہ پاکستان دیرینہ تعلقات کا ازسرنوآغاز چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیرخارجہ دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    دورے کے دوران شاہ محمود اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی تھی۔

    اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر کوری سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینیٹر کوری بوکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی خطے میں امن کی نوید ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

    روانگی سے قبل پاکستانی سفارتخانے میں پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ نے بتایاکہ امریکا سے پرامید ہوکر پاکستان جارہا ہوں، پاکستان خطہ میں امن واستحکام چاہتا ہے،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت زیادہ قربانیاں دیں ، قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہئے۔

  • امریکا میں مقیم سکھ برادری کی وزیرخارجہ سے مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست

    امریکا میں مقیم سکھ برادری کی وزیرخارجہ سے مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست

    نیویارک : امریکا میں مقیم سکھ برادری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے کرتار پور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا اور مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنےکی درخواست کردی۔

    تفصیلا ت کے مطابق امریکا میں مقیم سکھ برادری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا ، خط میں کرتارپور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔

    خط میں مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست بھی کردی۔

    سکھ فار جسٹس کے گُرپَتوَنت سنگھ پنوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی آزادی سے مذہبی رسومات اداکرتی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی مظالم کیخلاف ہفتے کو اقوام متحدہ کے سامنے سکھ برادری احتجاج کرے گی۔

    مزید پڑھیں :  پاکستان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے بیان پر سکھ برادری خوشی سےنہال

    واضح رہے کہ کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں موجود دربار کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ کا کہناتھا  وزیراطلاعات کے بیان سے پوری دنیا کے سکھ خوش ہوئے ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں، وزیر خارجہ سےامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد، نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز، بحرینی ہم منصب اور بل گیٹس فاونڈیش کے صدر نے ملاقات کی۔

    بحرینی ہم منصب شیخ خالدبن احمد الخلیفہ سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانےپراتفاق کیا گیا، شاہ محمود قریشی نےبحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےمسائل سےمتعلق آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ سے بل اور میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس نے بھی ملاقات کی، شاہ محمود قریشی نے فاونڈیشن کی پاکستان میں انسداد پولیو کی کاوشوں کو سراہا۔