Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • بھارت کا پاکستان پر ڈرونز حملے کا الزام بے بنیاد قرار

    بھارت کا پاکستان پر ڈرونز حملے کا الزام بے بنیاد قرار

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کا پاکستان پر ڈرونز حملے کا الزام بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا دیکھنایہ ہے کہ وہ الزامات کاسہارا کیوں لےرہے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل ،علاقائی سلامتی و فیٹف سے متعلق بیان میں کہاہے کہ دنیاکےسامنےپاکستان کی سوچ اوربھارت کی سوچ واضح ہوگئی، افغانستان میں کردار سے واضح ہوگیا پاکستان امن کاخواہاں ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کاپاکستان پرڈرونزکاالزام بےبنیادہے، دیکھنایہ ہے کہ وہ الزامات کاسہارا کیوں لےرہےہیں؟ اس وقت بھارت میں معاشی حالات بہت بگڑچکےہیں، کشمیری ان کے یک طرفہ اقدامات پرنالاں ہیں جبکہ مودی اعتراف کر چکے کشمیریوں میں دلی اور دلوں سےدوری ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سب ہمسایوں بشمول بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں، بھارت نے خیر سگالی کاجواب 5اگست کےغیرآئینی اقدامات سےدیا، ان اقدامات کوپاکستان نےمسترد کیااورکشمیریوں نےبھی مستردکیا، ان یکطرفہ،غیر آئینی اقدامات سےکشیدگی نےجنم لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑی ہوئی صورتحال بھارت سرکارکی پیداکردہ ہے، پاکستان کو اس صورتحال میں الجھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ کشمیری قیادت جودلی سرکارکاحصہ رہی وہ بھی بگڑگئی۔

    نئی دہلی کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دلی سرکار نےپچھلے دنوں جوبیٹھک بلائی وہ ناکامی سےدوچارہوئی، کشمیری رہنماؤں نےیک طرفہ اقدامات کی واپسی کامطالبہ کیا، وزیر اعظم اورتحریک انصاف کی حکومت کی واضح پالیسی ہے، ہم اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پرہماراموقف کل بھی واضح تھااورآج بھی واضح ہے، سلامتی کونسل کولکھےگئےمیرےخطوط ریکارڈپرہیں، مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، 5 اگست کے بعد میری طرف سے لکھے گئے 13 خطوط موجود ہیں ، جس میں ہم نے واضح کیا بھارت خطےکےامن و امان کوتہہ و بالاکرسکتاہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سےمتعلق زرداری صاحب کابیان میری نظرسےگزرا، ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتےہیں، ہم نےافغان فریقین کو میز پر بٹھانے میں ان کی معاونت کی، ہم صرف مصالحانہ کرداراداکر سکتے ہیں، صدربائیڈن بھی کہہ چکےافغانستان کامسئلہ افغانوں نےحل کرنا ہے ، ہم ، امریکہ، چین ، روس یا دیگر ممالک صرف سہولت کاری کر سکتے ہیں تاہم افغانستان کےمستقبل کافیصلہ افغانوں نےخودکرناہے، اپنے تحفظ کے لیے ہمیں جواقدامات اٹھانا پڑے ضرور اٹھائیں گے۔

    ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فیٹف کاتقاضاتھا کہ منی لانڈرنگ کو روکا جائے، وزیر اعظم منی لانڈرنگ کاتدارک اورخاتمہ چاہتےہیں، ہمارا موقف رہاہےبعض عناصرنےملک کی دولت لوٹ کرباہربھیجی، فیٹف اعتراف کررہاہےپاکستان نے26نکات پر عمل کردیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فیٹف ٹیکنیکل فورم ہے ، سیاسی فورم نہیں، بھارت اس ٹیکنیکل فورم کوسیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کررہاہے، 26نکات پرعمل کےبعدپاکستان کوگرےلسٹ میں رکھنامناسب نہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوروکاجائے، ہم نے معصوم بچوں، خواتین پر تشدد کی تصاویر دنیا کےسامنےرکھیں، مجھےخوشی ہےکہ ہماری دہائی انٹرنیشنل فوکس میں آ گئی ہے، یواین سیکرٹری جنرل کہہ رہے ہیں پلیٹ گنز استعمال کوروکا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ اندرونی ،بیرونی قوتیں پاکستان کےامن میں خلل ڈالناچاہتی ہیں، وہ چاہتے ہیں پاکستان کی توجہ بٹی رہے، پاکستان کاکبھی کوئی جارحانہ اراداہ نہیں تھااورنہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کاپاکستان پرڈرونزکاالزام بےبنیادہے، دیکھنایہ ہے کہ وہ الزامات کاسہارا کیوں لےرہےہیں؟ اس وقت بھارت میں معاشی حالات بہت بگڑچکےہیں، کشمیری ان کے یک طرفہ اقدامات پرنالاں ہیں جبکہ مودی اعتراف کر چکے کشمیریوں میں دلی اور دلوں سےدوری ہے۔

    بھارت میں بیروزگاری بہت بڑھ گئی ہے، بھارت سرکارکی جانب سےکوروناوبا کومس ہینڈل کیاگیا، بھارت میں جب الیکشن قریب ہوتےہیں کوئی ناٹک رچایا جاتاہے ، تاکہ نیشنل ازم کوہوا دی جاسکے۔

  • ‘ہوائی اڈوں کا معاملہ، اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا’

    ‘ہوائی اڈوں کا معاملہ، اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں کےمعاملےپراپوزیشن کو اعتمادمیں لینےکےلیےیکم جولائی کو قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کے مفروضوں کو کلئیر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کومبارکبادپیش کرناچاہوں گا ، دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیاگیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف کےسامنےپاکستان اپنامؤقف پیش کررہاتھا، دہشت گرد پاکستان کوڈی اسٹیبلائزکرنےکی کوشش کرتےرہتےہیں، پاکستان نےاپنےتجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کہتی آرہی ہے ہوائی اڈوں سےمتعلق اعتماد میں لیاجائے، آج بجٹ پیش ہوتےہی یکم جولائی کواجلاس بلارہے ہیں، جس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں اپوزیشن کے مفروضے جوسنی سنائی باتوں پرکرتی ہے اسے صاف کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ضرورت ہے کہ منی لانڈرنگ کو چیک کریں وہ کررہےہیں، ٹیررفنانسنگ کو کم کریں وہ بھی کررہے ہیں اور افغان امن مذاکرات کیلئےبھی کردار ادا کررہے ہیں۔

  • روس کی پاکستان کو ‘اسپٹنک فائیو’ کی  5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی

    روس کی پاکستان کو ‘اسپٹنک فائیو’ کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی

    اسلام آباد : روسی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو کورونا ویکسین اسپٹنک کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرادی، وزیرخارجہ نے کہا پاکستان اور روس سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا روس کےوزیرخارجہ سرگئی لارؤف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور روس سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، وقت کیساتھ کیساتھ دو طرفہ تعلقات میں وسعت خوش آئندہے ، پاکستان، روس سےکثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے اور اہم علاقائی،عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملا، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے منصوبے کے جلد آغاز کے متمنی ہیں اور روس کے چاول کی درآمد پرعائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی اتفاق کیا ، اس موقع پر وزیر خارجہ نے کوروناپھیلاؤ روکنے کیلئے معاونت پر روسی وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا جبکہ روسی وزیرخارجہ نے اسپٹنک کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کیلئے یقین دہانی کرادی۔

  • سعودی عرب میں روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    سعودی عرب میں روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سےتعلقات خراب کرنے کی کی تمام ترکوشش ناکام ہوگئی، عید کے بعد سعودی کےاعلیٰ حکام کا وفد پاکستان آئے گا اور سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار کے مواقع نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ عناصر سعودی عرب سےتعلقات خراب کرناچاہتےتھے، ان عناصر کی تمام تر کوشش ناکام ہوگئی، سعودی عرب سےایک معاہدے کے تحت طریقہ کار طے کرلیا ہے، معاہدے پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد نے دستخط کیے ہیں، معاہدے میں خارجہ، معاشی اور ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سےبات چیت کے3دورہوئے، اس دوران سعودی عرب سےکھل کربات ہوئی ، ایک دوسرےکےنقظہ نظرکوسنااوراپنانقطہ نظرپیش کیا، عید کے بعد سعودی کےاعلیٰ حکام کاوفدپاکستان آئےگا، جس میں سعودی عرب میں ہوئی گفتگو کو آگے بڑھائے جائےگا، اس کےبعدسعودی عرب کےوزیرخارجہ پاکستان تشریف لائیں گے‌ اور کوشش ہوگی سعودی وزیر خارجہ 2گھنٹے نہیں کم ازکم 2دن کے لیے آئیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب سےمعاشی تعلقات کوایک سمت دینی ہے، سعودی ولی عہدنےاپنےملک کی ترقی کےلیےپلان2030بنایاہے، پلان2030کےتحت سعودی عرب کوترقی کےلیےافرادقوت درکارہوگی، سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کےروزگارکےمواقع نکلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کویت کےساتھ ویزوں کادیرینہ مسئلہ طےہوگیاہے، کویت میں عرصہ درارزسےرہنےوالےپاکستانیوں کامسئلہ حل ہوگیا جبکہ 7سال سےایران میں پاکستان کے کینو پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔

    دورہ سعودی عرب کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27ویں شب کوروضہ رسول ﷺپرحاضری کی اجازت ملی، پاکستان کومشکلات سےنکالنے کے لیے دعا کرنے کا موقع ملا، 27ویں روزےکوخانہ کعبہ میں داخلےکی اجازت ملی، تاریخ دیکھ لیں 27ویں روزےکوکتنی بارخانہ کعبہ کادروازہ کھلا، پاکستان کےلیےجودعاکرسکتےہیں وہ دعاکرنےکی کوشش کی۔

    فلسطین میں اسرائیلی بربریت پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کےواقعےپرہمیں بےپناہ تشویش ہے، وزیراعظم نےسیکریٹری جنرل اوآئی سی بات کی اور آگاہ کیا ہمیں مسئلے پر یکجا مؤقف کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مغرب میں ایک شدت پسندطبقہ ہمارےجذبات مجروح کرتاہے ، 28ویں شب کو ترک وزیرخارجہ کامکہ سے فون آیا، ترک وزیرخارجہ نے کہا میری سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی، جس میں تجویز دوں گااوآئی سی کاہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

    نواز شریف سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طبی بنیادپر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی، شہبازشریف نے نوازشریف کی گارنٹی دی کہ علاج کے بعد واپس آئیں گے، شہبازشریف کی وہ گارنٹی ہوا میں اڑگئی ،وہ صحت مند ہیں ، نوازشریف تمام مصروفیات کررہےہیں خطابات کررہےہیں، عدالت کو نوازشریف کو باہر جانے کیلئےشہبازشریف کی گارنٹی کانوٹس لیناچاہیے۔

    وزیر خارجہ نے کہا اب شہباز شریف کی بیماری کا جواز بنایاجارہاہے، شہبازشریف کی بیماری کا احساس ہے مگر اتنی سنجیدہ نہیں ہے ، اللہ نہ کرے کہ شہبازشریف بستر پر ہوں ایسی حالات نہیں ، وہ کل بھی اسلام آباد میں موجود تھے ، کل یہ چلے جائیں گےتو میڈیا پر ہم پر الزام لگےگاکہ مک مکا ہوگیا، قوم کو بتاناچاہتے ہیں پی ٹی آئی کسی مک مکا کیلئے تیار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا منی لانڈرنگ ،کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے کا ٹھیکہ صرف عمران خان کا ہے،کرپشن کیخلاف جہاد ایک قومی فریضہ ہے سب کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہے، نیب،عدلیہ ،ایگزیکٹیو کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہیں، قانونی تقاضوں پر حکومت جو کرسکتی ہے وہ کرے گی۔

  • وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،سعودی  پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام خوش آئند قرار

    وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام خوش آئند قرار

    جدہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کےقیام کوخوش آئند قرار دیتے  ہوئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کو دوطرفہ تعلقات کےاستحکام کیلئے بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں دونوں ممالک میں مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پرگفتگو ہوئی اور باہمی دلچسپی سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نےبین الاقوامی سطح پرتعاون پر سعودی ہم منصب کاشکریہ اداکیا جبکہ دوران ملاقات تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت سمیت توانائی،سیاحت اور افرادی قوت اوردیگر شعبہ جات میں بھی تعاون میں اضافے پر زور دیا گیا۔

    وزرائے خارجہ نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کےقیام کوخوش آئند قراردیتے ہوئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کودوطرفہ تعلقات کےاستحکام کیلئے بروئےکارلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد مشترکہ طورپرکریں گے ، کونسل کادائرہ کارسیاسی وسیکیورٹی،اقتصادی اور تہذیبی پہلوؤں پر مشتمل ہوگا جبکہ کونسل کے سیاسی وسیکیورٹی امور کی قیادت دونوں وزرائے خارجہ کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سفری مشکلات کے ازالے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیاگیا۔

    شاہ محمود قریشی نے خطےکےقیام امن اورتعمیر و ترقی کیلئےسعودی عرب کےمثبت کردارکوسراہتے ہوئے سعودی ہم منصب کودی گئی دورہ پاکستان کی دعوت کااعادہ کیا۔

  • ہنگرین وزیرخارجہ  کا  کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

    ہنگرین وزیرخارجہ کا کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

    اسلام آباد : ہنگرین وزیرخارجہ نے کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یورپی یونین دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا معاون رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہنگری کے ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہنگری وزیرخارجہ کےہمراہ17سرمایہ کارکمپنیوں کےنمائندےبھی آئے، دونوں ملکوں نےتجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہنگری نے پاکستان تک براہ راست پروازوں میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ ہنگری کےوزیرخارجہ کے ایف اےٹی ایف پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، اتفاق ہواایف اےٹی ایف فورم سیاسی دباؤ کیلئے استعمال نہیں ہوناچاہیے۔

    دوسری جانب ہنگرین وزیرخارجہ نے کہا کہ 15سال بعداپنےملک کی پاکستان میں نمائندگی اعزازہے ، جانتے ہیں یہ خطہ دہشتگردوں کے براہ راست نشانے پر ہے ، یورپی یونین دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا معاون رہے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نیٹوکےانخلا کے بعد افغانستان کو دہشتگردوں کا گڑھ نہیں بننے دں گے ، امریکا اور طالبان کےدرمیان معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    ہنگرین وزیرخارجہ میں کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان بھی کیا۔

  • وزیرخارجہ آج متحدہ عرب امارات کے 3روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

    وزیرخارجہ آج متحدہ عرب امارات کے 3روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات کے 3روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں یواےای کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تجارت،سرمایہ کاری پربات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا 3روزہ دورہ کریں گے، دورےکےدوران شاہ محمود قریشی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا یواےای کی اعلیٰ قیادت سےملاقاتوں میں باہمی تجارت،سرمایہ کاری پربات ہوگی ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مضبوط برادرانہ تعلقات سے جڑے ہیں، پاک یو اے ای میں مذہب، تاریخ اور اقدار پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔

  • جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون مہیا کریں گے، شاہ محمود قریشی

    جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون مہیا کریں گے، شاہ محمود قریشی

    برلن: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورجرمنی میں تجارت اوراقتصادی تعاون بڑھانےکےمواقع ہیں، جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمن وزارتِ خارجہ پہنچے ، جہاں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا ، شاہ محمود قریشی نے دورہ جرمنی کی دعوت اور پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔

    جرمن وزارت خارجہ میں پاکستان اور جرمنی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور جرمن وفد کی قیادت جرمنی کے وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس نے کی۔

    مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صحت، سیکورٹی ،دفاع، تعلیم ،سیاحت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس میں جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جرمنی میں خوش آمدید کہتے ہیں، سیاسی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کا بہت اہم کردار ہے۔

    جرمن ہم منصب کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، افغانستان میں قیام امن سمیت استحکام و ترقی کیلئے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور جرمنی کےتعلقات کو 70سال مکمل ہوگئے ہیں ، یورپی یونین میں جی ایس پی پلس درجہ کیلئےجرمنی کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی دنیا کی ایک اہم اقتصادی اور سیاسی قوت ہے ، پاکستان،جرمنی میں تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے کےمواقع موجودہیں، ہماری حکومت سیاحوں کوای ویزہ سمیت بہت سی سہولتیں دےرہی ہے، جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون مہیا کریں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمن کمپنیاں مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں ، وزیراعظم عمران خان جرمنی کا دورہ کرنےمیں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    افغانستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغان مسئلےپر پاکستان اورجرمنی کامؤقف یکساں ہے ، افغانستان میں امن کیلئے جرمنی نے بھی اپنا کرداراداکیا۔

    کورونا سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہاہے ، کورونا صورتحال میں ترقی پذیر ممالک ترقی یافتہ ممالک کی طرف دیکھ رہےہیں۔

    وزیر خارجہ نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں رہا ہے، ہم ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُر امن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں، ہمارے مسائل صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں، بامعنی مزاکارات کے لیے بھارت کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا اور اگر بھارت ایسا کرتا ہے تو پاکستان اس کا پاکستان خیر مقدم کرے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، جس پر جرمن وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل جرمنی کے دورے پرروانہ ہوں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل جرمنی کے دورے پرروانہ ہوں گے

    اسلام آباد : جرمن وزیرخارجہ کی دعوت پر شاہ محمودقریشی کل  جرمنی کے دورہ پر روانہ ہوں گے، دورے کے دوران  دوطرفہ تعاون بڑھانےپر بات چیت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن وزیرخارجہ کی دعوت پر شاہ محمودقریشی 11سے 13 اپریل تک جرمنی کا دورہ کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران دونوں وزرائےخارجہ دوطرفہ تعاون بڑھانےپر بات چیت کریں گے جبکہ وزیرخارجہ کی جرمن ہم منصب سے وفد کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، جس میں دونوں وزرائے خارجہ پاک جرمنی تعلقات کاجائزہ لیں گے اور تجارت،سرمایہ کاری،صحت،دفاع، تعلیم، سیاحت کے شعبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سال پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منارہےہیں ، یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی موجودہیں، جرمن وزیرخارجہ نےمارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا۔

  • ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

    ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں جہانگیر ترین صاحب سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، اگر کوئی تحفظات ہیں تووہ عمران خان سے ملاقات کریں وہ ان کی بات خندہ پیشانی سے سنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں مافیاز کا مقابلہ کرناپڑرہاہے، اس حوالے سے جوکچھ ممکن ہے حکومت اقدامات کررہی ہے، ہماراسب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، وزیراعظم مہنگائی پر ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکل لاہورمیں جنوبی پنجاب کےاراکین سے ملاقات کی، اس سال پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا ترقیاتی  پروگرام الگ ہوگا ، جنوبی پنجاب کابجٹ اب جنوبی پنجاب پرہی لگےگا اور عمران خان ملتان آکرجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کاافتتاح کریں گے۔

    جنوبی پنجاب کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا جنوبی پنجاب کے قابل بچوں کوسروسزمیں جگہ ملےگی، یہاں جن افسران کی تعیناتی ہوتی ہے وہ تبادلہ کرانےکی کوشش کرتے ہیں، ورنہ ہفتے میں وہ صرف2 دن یہاں بیٹھتےہیں، کاغذات میں وہ ملتان میں بیٹھےہیں حقیقت میں وہ لاہورمیں بیٹھےہیں ، وزیراعلیٰ نے کہا ہے پنجاب کابینہ کا اگلا اجلاس جنوبی پنجاب میں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 29مارچ کانوٹیفکیشن واپس لیا گیا جس میں رول آف بزنس میں ترمیم تھی، جنوبی پنجاب کے قومی اسمبلی ممبران سے ملاقاتیں کیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےفنڈکی پہلی قسط جاری کردی گئی۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ن لیگ دورمیں جنوبی پنجاب کی رقم کہیں اورخرچ کی جاتی تھی، شہبازشریف نےکہاجنوبی پنجاب کو آبادی کے لحاظ سے 33 فیصد حصہ دیا، اصل میں33 نہیں 17 فیصدجنوبی پنجاب پرخرچ کیا جاتا رہا۔

    روپے کی قدر میں بہتری سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہوناشروع ہوگیا ہے، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں پر فرق پڑےگا ، وزیراعظم نے رمضان پیکیج کیلئےاربوں روپےکی گرانٹ منظورکرلی ہے۔

    جہانگیر ترین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں، ہر ایم این اے،ایم پی اے عمران خان کا پابند ہے اور عمران خان کا انتقامی  کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا ایک نظریہ ہے جس پروہ قائم ہیں اور کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا فلسفہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 17شوگر ملزکو نوٹس دیے گئے اکیلےترین صاحب کی مل نہیں ہے، جہانگیرترین کو اگر تشویش ہے تو عمران خان سے ملیں، عمران خان جہانگیرترین کی بات خندہ پیشانی سےسنیں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے2باتیں کلیئرکیں، وہ فارورڈبلاک نہیں بنارہے اور نہ ہی پی ٹی آئی چھوڑرہےہیں، عدالتیں آزادہیں اپنے مؤقف پیش کریں ، جہانگیر ترین اگر صاف ہیں توباعزت بری ہوں گے اور اگرصاف نہیں ہیں توپھر جوابدہ ٹھہرے۔