Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • روس کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہے ہیں، وزیرخارجہ

    روس کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہے ہیں، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ روس کےساتھ ہمارےدوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہےہیں، روس بھارت کو افغانستان  میں قیام امن کیلئے مثبت کردارادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے روسی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھےخوشی ہے کہ روسی وزیرخارجہ پاکستان تشریف لارہےہیں، میں ان کےخیرمقدم کیلئےخودایئرپورٹ جاؤں گا، یہ کسی روسی وزیرخارجہ کا9سال کےبعدپاکستان کادورہ ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ کادورہ2روزپرمشتمل ہے، وہ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے، جس میں تجارت کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی جبکہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اس خطےکاانتہائی اہم ملک ہے، روس کےساتھ ہمارےدوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہےہیں، ہمارے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور ہم ایک دوسرےکےساتھ خطےمیں تعاون کاارادہ رکھتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبےکوہم دونوں آگےبڑھاناچاہتےہیں، جب آٹےکابحران پیدا ہوا تو روس نے ہمیں بروقت گندم فراہم کی ، اسٹیل مل روس نےلگائی تھی، اگرمل بحالی کیلئےسرمایہ کاری کی صورت نکل آئےتوتعاون بڑھانے کے مواقع میسر آسکتے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید بتایا کہ پاکستان اورروس مل کرافغان امن عمل میں کرداراداکررہےہیں، 18مارچ کو ماسکو میں سہ فریقی اجلاس ہوا، پاکستان نےشرکت کی، دوشنبےمیں میری سفیرضمیرکابلوف کےساتھ ملاقات ہوئی، ضمیر کابلوف کےساتھ افغان امن عمل میں صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے وزیرخارجہ دلی سے ہو کر آرہے ہیں، ہندوستان کےساتھ روس کے دیرینہ تعلقات ہیں، روس بھارت کوافغانستان میں قیام امن کیلئےمثبت کرداراداکرنےپرآمادہ کرسکتاہے۔

  • اپوزیشن دوبارہ وزیراعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتی ہےیانہیں؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

    اپوزیشن دوبارہ وزیراعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتی ہےیانہیں؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافی کے سوال اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد لاسکتی ہے یا نہیں؟ کے جواب میں کہا آئین پڑھ لیجئے ایسی کوئی شق موجود نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انشااللہ وزیراعظم آج سرخرو ہوں گے ، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم پراعتمادکااظہارکیاگیا اور آج بھی ارکان اسمبلی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عوام اور ارکان اسمبلی کا جوش دیدنی ہے ، لوگ دیکھ رہےہیں کیسےارکان،عوام کاوقارمجروح کیاگیا۔

    صحافی نے سوال کیا فضل الرحمان کی جانب سے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا گیا؟ جس پر وزیرخارجہ نے جواب میں کہا بےمعنی اور غیر آئینی مطالبہ ہے، اعتماد کا ووٹ تھا اور ہے، ہم نے اخلاقی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کیا۔

    صحافی نے سوال کیا اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد لاسکتی ہے یا نہیں، جس پر شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آئین پڑھ لیجئے ایسی کوئی شق موجود نہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم 172 ارکان کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔

  • بالاکوٹ دہرایا گیا تو پاکستانی  قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، وزیر خارجہ نے بھارت کو خبردار کردیا

    بالاکوٹ دہرایا گیا تو پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، وزیر خارجہ نے بھارت کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ستائیس فروری 2019 کوبھارت کونپاتلا جواب دیا اور اپنی خودمختاری کادفاع کیا، پاکستانی قوم امن کو ترجیح دیتی ہے لیکن بالاکوٹ دہرایا گیا تو یہ قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے  کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 26 فروری 2019 کو بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کیا، داس گپتا کی گفتگو کا مطالعہ کریں توپتہ چلتاہےاس کے ذاتی مقاصد تھے، پاکستان نے27فروری کو نپا تلا باوقار جواب دیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ایک ایسی فضاجنم لےرہی ہے جوبھارت کو مجبوکررہی ہے، وہ اپنی پالیسیز پرنظرثانی کرے، پاکستانی قوم امن کوترجیح دیتی ہے، لیکن بالاکوٹ دہرایا گیا تو یہ قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نےدنیاکوصرف یہ بارآورکراناتھاکہ ہم اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتےہیں، ہم نےاپنی سرحدوں اوراپنی خود مختاری کادفاع کیا، ہم نے دوطیارے گرائے اور ان کا ایک پائلٹ بھی پکڑا تاہم بعد میں پائلٹ کوجذبہ خیرسگالی کےتحت بھارت کے حوالے کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پہلا بیان تھا ، آپ امن کی طرف ایک قدم اٹھائیں ہم دوقدم اٹھانے کو تیار ہیں، افغانستا ن میں امن کے لیے جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ دنیا سے ڈھکا چھپا نہیں جبکہ ہم نے مقدس مقامات کےزیارات کے لیے سکھوں پر دروازے کھولے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بی جےپی سرکارکےبعدسیزفائرکی خلاف ورزیوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو کشمیریوں نے تسلیم نہیں کیا، وہ اقدامات غیرقانونی تھے، کشمیر کی صورتحال مزید الجھ گئی، بھارت کو اپنے اقدامات پراس کی سول سوسائٹی تنقید کررہی ہے اور کہہ رہی ہےکہ ہم دل اور دماغ کی لڑائی ہار رہے ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5 اگست 2019 کے بعد 5 بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، 74اور75 ویں اجلاس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی نشاندہی کی گئی، 120 نشستیں ایسی ہیں جس میں دفترخارجہ اوروزیراعظم نے عالمی طورپراپنی نقطہ نظرپیش کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دورہ پاکستان میں مسئلہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔

  • سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    کولمبو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت  نے سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا دو طرفہ تعاون سے تجارتی محاذپرکامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا آغاز ہوا، وزیراعظم عمران خان نے ٹریڈ اینڈانویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی ، سری لنکا کے وزیراعظم کی بھی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں موجود تھے۔

    پاکستان سری لنکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں مشیرتجارت رزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کانفرنس کا مقصد دونوں ملکوں میں تجارت کا فروغ ہے، کانفرنس دونوں ممالک میں تجارت کے مواقع فراہم کرے گی۔

    مشیرتجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تجارت میں مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں سری لنکا کے وزیرتجارت سے ملاقات بہترین رہی، افغانستان ، ازبکستان اور خطے میں تجارت کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہے ہیں اور وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    مشیر تجارت نے کہا خطے میں تجارت کا یہ فروغ سری لنکا کے لئے بھی سودمند ثابت ہوگا، سری لنکا کے سرمایہ کار گوادر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    رزاق داؤد  کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجودپاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہوئی ، دوطرفہ تعاون سےتجارتی محاذپرکامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں، سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا بزنس میں آسانیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایک سال میں دو طرفہ تعاون سے تجارتی حجم میں اضافہ ہوا، خطے کی بدلتی صورتحال کے مطابق دو طرفہ تعاون ناگزیر ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سی پیک کے باعث خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، سری لنکاکی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

  • وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کل مصر کے  دورے پر روانہ ہوں گے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل مصر کے دورے پر روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل مصر کے دورے پر روانہ ہوں گے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان برادرانہ مراسم کے حوالے سے مصر کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کل مصر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ، وزیرخارجہ مصری وزیر خارجہ کی دعوت پرمصر کادورہ کریں گے۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورمصر کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ، دو طرفہ تعلقات یکساں عقیدے، تہذیب اور اقدار کی بنیادپراستوار ہیں،وزیرخارجہ

    عرب ملک ہونے کےناطے مصرکا مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ہے ، مصر کو افریقہ کیلئے ایک اہم گزرگاہ کا درجہ حاصل ہے ، پاکستان برادرانہ مراسم کے حوالے سے مصر کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین وقانون کے عین مطابق ہے، وزیرخارجہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین وقانون کے عین مطابق ہے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین وقانون کے عین مطابق ہے ، اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے ، قیاس آرائیوں کی بنیاد پر تضحیک ملکی مفاد کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کی احتجاجی سیاست پر اہم بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین وقانون کے عین مطابق ہے، وہ واضح کر چکے ہیں کہ پاک فوج آئینی کردار ادا کررہی ہے، وہ درست کہہ رہے ہیں انکی ذمہ داریوں میں بےپناہ اضافہ ہوچکاہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 14 نومبر 2020 کو جو ہم نے ڈوزئیر دنیا کے سامنے رکھا ، ڈوزیئرمیں ان قوتوں کیخلاف شواہد ہیں جو عدم استحکام چاہتے ہیں ، کچھ بیرونی قوتیں افغان سرزمین سےدہشتگردی کی پشت پناہی کررہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ نےپاکستان کےمؤقف کی تائید کردی، ای یو ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، مشرقی سرحد پر بار بار ایل اوسی کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، ہماری پوسٹس ، جوانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    بھارت کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا اس وقت بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے ، جوقوتیں انتشار پھیلا رہی ہیں، وہ ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کر رہیں ، مظفرآباد میں یہ کہنا کشمیر کا سودا کر دیا گیا کتنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے، پاکستان میں انتشار پھیلانے کا فائدہ بھارت کو ہوگا۔

    اپوزیشن سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پاکستان کےمفادات کوسامنے رکھے، ہم نےاسپیکرکی سربراہی میں پی ڈی ایم سےکئی ملاقاتیں کیں، اپوزیشن جان بوجھ کراداروں ،شخصیات کو متنازع بناناچاہتی ہے ، اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے ، قیاس آرائیوں کی بنیادپرتضحیک ملکی مفاد کونقصان پہنچانےکےمترادف ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی سوزمظالم جاری رکھے ہوئے ہیں ، گزشتہ18ماہ سے جموں وکشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذرآتش کیاگیا، حریت رہنماؤں کو مسلسل جیلوں میں قید رکھا ہوا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارتی جبرسےحریت تحریک کومزیدتقویت ملی۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت میں ہندو توا نظریے کے تحت اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے بھارت کا مکرہ چہرہ بےنقاب کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اپنا میڈیا بھی اب ظلم و ستم کےخلاف آواز بلند کررہا ہے ، 5اگست کے غیرآئینی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر 3 بار یواین میں زیربحث آیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، وزیر خارجہ

    بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، مودی سرکار کی منفی پالیسیوں سے بھارت کی معاشی صورتحال بگڑچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی یوم جمہوریہ کےحوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے ، آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے ، بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے کشمیری سراپااحتجاج ہیں اور عالمی میڈیا،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کاپردہ چاک کر رہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹرنظرآرہےہیں، آج دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سرکار کی منفی پالیسیوں سےبھارت کی معاشی صورتحال بگڑچکی ہے، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، آج بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، آج بھارت میں سیکولرازم دبتا اور ہندوتوا ابھرتی دکھائی دے رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کے رویے سے اس کے سارے پڑوسی نالاں ہیں، نیپال،چین،بنگلہ دیش سب کےساتھ بھارت کارویہ بدلاہواہے، بھارت کے رویے کے باعث تیزی سے پڑوسی ممالک سےدور ہورہا ہے۔

    خیال رہے بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وادی میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے اپیل پر مکمل ہڑتال ہے۔

  • پاکستان  نئی امریکی انتظامیہ سے مل کرکام کرنے کیلئے پُرعزم

    پاکستان نئی امریکی انتظامیہ سے مل کرکام کرنے کیلئے پُرعزم

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ مل کرکام کرناچاہتے ہیں ، توقع ہے نئی انتظامیہ کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے میں مددگار ہو گی۔
    .
    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں نئی امریکی صدر کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ میں آج ایک نئی انتظامیہ ذمے داریاں سنبھال رہی ہے، پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ مل کرکام کرناچاہتے ہیں، نئی امریکی انتظامیہ میں شامل بیشترشخصیات خطے سے واقفیت رکھتی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن، فارن ریلیشنز کمیٹی کے بہت متحرک اور فعال رکن تھے ، جوبائیڈن جب پاکستان تشریف لائے تو میں نے ان کا خیر مقدم کیا ، جو بائیڈن، جنوبی ایشیائی خطے اور پاکستان کے حوالے سے واضح رائے رکھتے ہیں اور افغانستان کے حوالے سے ہمارے نقطہ نظر میں مطابقت ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، صورت حال کی نشاندہی دنیا کر رہی ہے، انشااللہ صورتحال کی جلد امریکی پارلیمنٹ میں بھی بازگشت سنائی دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے نئی انتظامیہ کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے میں مددگار ہو گی ، نئی امریکی انتظامیہ کا چین سے رویہ محاذ آرائی نہیں بلکہ مسابقت کا ہے ، خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری پر امریکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے۔

  • پی ڈی ایم  پاکستان مخالفت قوتوں کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے، وزیرخارجہ

    پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کےبیانیے کو ہوا دے رہی ہے اور اپنی صفوں میں بڑھتے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی صورتحال اور پی ڈی ایم کے احتجاج پربیان میں کہا ہے کہ پاکستان دنیاکوبھارت کا اصل چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے ، 14 نومبر کو ڈوزئیر میں بھارت کی دہشت گردی معاونت کے ناقابل ثبوت دیے، ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پرمہر تصدیق ثبت کی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی جھوٹی پروپیگنڈا مہم شروع کی ، ارنب گوسوامی کی "چیٹ "منظر عام پر آنے سے پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ، بھارت نےپلوامہ ڈرامہ، سیاسی مقاصد کےحصول کے لیے رچایا اور بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہلی میں غیرذمہ دار حکومت قائم ہے، جو سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے ، عالمی برادری پر ذمہ داری ہے، وہ بھارت کو خطے میں نقض امن کا ذمےدار ٹھہرائے، دنیا جان چکی بھارت پر ایک فاشسٹ، ہندوتوا حکومت مسلط ہے۔

    افغانستان کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطےمیں امن و استحکام چاہتا ہے ، چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں ، افغانستان کے اندراور باہر کچھ عناصر اسپائیلر کاکردار ادا کر رہے ہیں ، کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے ہیں ، حکومت پالیسی واضح کر چکی ہےتوپھر اسرائیل کوتسلیم کرنے کاسوال ہی نہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں اور وزارت خارجہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف دے چکی ہے ، پھر بینرز لگانے کا مقصد محض سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

    پی ڈی ایم سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی صفوں میں بڑھتے انتشار کو چھپانا اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانا چاہتی ہے ، کراچی میں کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کےطلبا کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ملک کیلئے، ملکی معیشت کیلئے یہ صحیح قدم نہیں ، یقین ہے کراچی کے باشعور شہری  ان کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے اور پی ڈی ایم کو اپنے مقاصد کےلیےاستعمال کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سناچکی کہ وہ استعفے نہیں دیں گے ، لانگ مارچ پربھی پیپلز پارٹی گو مگو کی کیفیت میں ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا پی ڈی ایم کابیانیہ پاکستان دشمن قوتوں کے بیانیے سےمطابقت رکھتا ہے، پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کےبیانیے کو ہوا دے رہی ہے۔