Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • بین الافغان مذاکرات سے بھرپور فائدہ اٹھانا افغان قیادت کی ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ

    بین الافغان مذاکرات سے بھرپور فائدہ اٹھانا افغان قیادت کی ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مستقل امن کےخواب کوشرمندہ تعبیر بنانا ہوگا ، بین الافغان مذاکرات سے بھرپور فائدہ اٹھانا افغان قیادت کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں افغان امن عمل، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،افغانستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان،خوشحال،پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطےکاامن افغانستان میں قیام امن کیساتھ وابستہ ہے، افغان شہریوں کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کیا۔

    وزیر خارجہ نےافغان ویلوسی جرگہ اراکین سےملاقات سےبھی آگاہ کرتےہوئے کہا بین الافغان مذاکرات کی شکل میں قیام امن کابہترین موقع موجود ہے ، بین الافغان مذاکرات سےبھرپور فائدہ اٹھاناافغان قیادت کی ذمہ داری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مستقل امن کےخواب کوشرمندہ تعبیر بنانا ہوگا ،بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے ، پاکستان،افغانستان سمیت خطےمیں امن کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔

    دونوں وزرائےخارجہ میں افغان امن عمل کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

  • ‘معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں’

    ‘معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار معاشی استحکام سےوابستہ ہے ، معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیرتربیت سول و عسکری افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار، معاشی استحکام سےوابستہ ہے ، ہم نے معاشی روابط کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا، معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگرکیا اور پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے اورخطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے، پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا اور ٹڈی دل جیسی وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا اور طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

  • ‘انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت  علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے’

    ‘انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے’

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے ، پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تقریب سے خطاب
    کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے، پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا اور ٹڈی دل جیسی وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا اور طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

    اس سے قبل سیکریٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان یو این کی تعمیری سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتا رہاہے، مقبوضہ کشمیر کےعوام دہائیوں سے حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

  • وزیرخارجہ کا کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پرمتحدہ عرب امارات کا شکریہ

    وزیرخارجہ کا کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پرمتحدہ عرب امارات کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یواےای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردارادا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ عبداللہ بن زائد النہیان سے فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےمابین برادرانہ تعلقات ہیں، یواےای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیروترقی میں کرداراداکررہےہیں، ہرمشکل گھڑی میں دونوں ملکوں نےایک دوسرےکابھرپورساتھ دیا۔

    وزیرخارجہ نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولوت چاؤش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہم معاملات میں دونوں ممالک کےمؤقف میں مماثلت خوش آئند ہے، مسئلہ کشمیر پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنانے پر ترکی کے مشکور ہیں۔

    ترک وزیر خارجہ میولوت چاش اولو نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • کورونا کے معاشی اثرات، وزیر اعظم  نے کمزور معیشتوں کیلئے قرض کی مد میں چھوٹ کی تجویز دی

    کورونا کے معاشی اثرات، وزیر اعظم نے کمزور معیشتوں کیلئے قرض کی مد میں چھوٹ کی تجویز دی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا مشکل امر ہے ، وزیر اعظم نے کمزور  معیشتوں کیلئے قرض کی مد میں چھوٹ کی تجویز دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے ورچوئل اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی شہریوں کی موجودگی تعلقات کےاستحکام کا مظہر ہیں، کورونا نے دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثرکیا ، ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا مشکل امر ہے ، وزیر اعظم نے کمزور معیشتوں کیلئے قرض کی مد میں چھوٹ کی تجویز دی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کے پھیلاؤ کو کافی حدکم کرنےمیں کامیاب ہوا، وبا کے خلاف پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں اور ڈاکٹرزنےخدمات انجام دیں ، وباکیخلاف لڑتے ہوئے جانوں کانذرانہ دینے والوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، پاکستان نےذمہ دارانہ معاشی پالیسیوں کو اپنایا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کوخطرے سے دوچار کردیا، بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوفوری روکاجائے اور عالمی قراردادوں کی روشنی میں مسئلے کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔

  • بین الافغان مذاکرات کاآغاز، ‘دیرپاامن کی راہ ہموارکرنے کیلئے افغان قیادت کے پاس سنہری موقع ہے’

    بین الافغان مذاکرات کاآغاز، ‘دیرپاامن کی راہ ہموارکرنے کیلئے افغان قیادت کے پاس سنہری موقع ہے’

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کامؤقف یہی رہاافغان مسئلےکاحل طاقت سے ممکن نہیں،آج دنیا پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر رہی ہے، افغان قیادت کےلیےسنہری موقع ہےکہ افغانستان میں دیرپاامن کی راہ ہموارکرے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب دوحہ میں ہوئی ، نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ قطرکی دعوت پرشاہ محمودکی ویڈیولنک پر شرکت کی جبکہ پاکستان کی طرف سےنمائندہ خصوصی برائےافغانستان محمد صادق شریک ہوئے

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ویڈیولنک کے ذریعے بین الافغان مذاکرات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا انعقاد افغان امن کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کامؤقف یہی رہاافغان مسئلےکاحل طاقت سےممکن نہیں، آج دنیا پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر رہی ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغان قیادت کیلئےیہ ایک نادرموقع ہے، مذاکرات سے افغانستان میں دیرپا امن کی راہ ہموارکی جائے، پاکستان نے مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کیا اور کرتا رہے گا، افغان امن عمل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہےکہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے، افغان امن کےخواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے، شرپسند عناصر پر نظر رکھنا ہوگی، جو امن عمل ناکام بنانے کے درپے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان امن کےلیےبھرپورکرداراداکیا، افغانستان میں پائیدارامن ہم سب کی خواہش ہے، افغان تنازع کی وجہ سےپاکستان سب سے زیادہ متاثرہوا، تاریخی موقع پرماضی کی غلطیوں کونہ دہرانے کاعزم کیا جائے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغانستان میں افغان شہریوں کےذریعےامن کی حمایت کرتےرہیں گے، افغانستان میں امن کےلیےاس سےمعاشی شراکت داری ضروری ہے، ہمیشہ مؤقف رہاکہ افغان مسئلے کاحل طاقت کے استعمال میں نہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کاآغازمشترکہ کوششوں کانتیجہ ہے، افغان قیادت کےلیےسنہری موقع ہےکہ افغانستان کےروشن مستقبل کے لیے راہ ہموارکرے، افغانستان کےمستقبل کافیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔

  • پاکستان دنیا کو کورونا سے موثرانداز میں نمٹنے پر تجربات سےمستفید کرنے کیلئے تیار

    پاکستان دنیا کو کورونا سے موثرانداز میں نمٹنے پر تجربات سےمستفید کرنے کیلئے تیار

    ماسکو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کوروناسےموثراندازمیں نمٹنے پرتجربات سےدنیاکو مستفیدکرنے کو تیار ہیں ، چین نےاس مشکل صورتحال سےنبردآزماہونے میں مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماسکومیں ایس سی او وزرائےخارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حوصلہ افزا ہے کہ ممالک کورونا وبا کے اثرات سے نکل رہے ہیں ، کورونا نے انسانوں کی زندگیوں اور معاش کو بری طرح متاثر کیا اور خطرات اورمسائل سے مل کر لڑنے کی اہمیت کو دو چند کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کٹھن حالات کے باوجود ایس سی او میں نفع مند اشتراک جاری رکھا ہے ، اشتراک روسی فیڈریشن کی قیادت میں یکجہتی اورتعاون کا مظہر ہے۔

    وزیر خارجہ  نے کہا کہ ایس سی او کے اپنے قیام کے 20سال مکمل ہورہےہیں، علاقائی تعاون کےفروغ سےدرپیش بحران نئے امکان میں بدل سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مئی اور جولائی میں وزرائے خارجہ وصحت کاورچوئل اجلاس ہوا، کثیر ملکی،فیصلہ کن اور اشتراک پرمبنی کاوشوں کی ضرورت اجاگرکرتے ہیں، صحت عامہ کے ماہرین، سائنسدانوں اور محققین کو سلام پیش کرتے ہیں ،وزیرخارجہ

    شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا کہ  کوروناسےموثراندازمیں نمٹنے پرتجربات سےدنیاکو مستفیدکرنے کوتیارہیں ، آج پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد اور اموات میں نمایاں کمی آچکی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بحران میں چین سمیت عالمی برادری کےتعاون کاشکریہ اداکرتاہے، چین نےاس مشکل صورت حال سےنبردآزماہونے میں مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی۔

  • حکومت جنوبی پنجاب کیلئے اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

    حکومت جنوبی پنجاب کیلئے اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی پنجاب کیلئے اہم سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوگئے ، میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وزیر اعظم کی خصوصی معاونت پران کا تہہ دل سےشکرگزارہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم جنوبی پنجاب کیلئےاہم سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوئے ، یہ جنوبی پنجاب کےباسیوں کی کئی سالوں پرمحیط جدوجہد کانتیجہ ہے، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئےبیوروکریسی میں تعیناتیاں ہوگئیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ثبوت ہے کہ حکومت وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے، میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وزیر اعظم کی خصوصی معاونت پران کا تہہ دل سےشکرگزارہوں۔

    یاد رہے گذشتہ روز پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے دس سیکرٹری تعینات کئے تھے، جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے محمد اجمل بھٹی کو سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ،ایڈیشنل سیکرٹری راناعبیداللہ بجٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ جنوی پنجاب تعینات کیا گیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے صہیب اقبال سید کوسیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اورراجاخرم شہزاد کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کیاگیاہے، جبکہ لیاقت علی چھٹہ، سیکرٹری ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ اورثاقب علی کو سیکرٹری زراعت مقرر کیاگیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق آفتاب احمد پیرزادہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن کوسیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا جبکہ مس نوشین ملک ڈائریکٹر فنانس بہاولپور کوسیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب تقرری کانوٹی فکیشن جاری کیاگیا۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کو سیکرٹری داخلہ اورناظراحمد گجیانہ سیکرٹری لااینڈ پارلیمانی امور کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔

  • ‘مقبوضہ کشمیرمیں محرم الحرام پر ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی’

    ‘مقبوضہ کشمیرمیں محرم الحرام پر ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی، محرم الحرام میں ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی، پہلے توعزاداری کے جلوسوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ، بعد ازاں جلوسوں کےشرکاکو تشدد کانشانہ بنایا گیا گرفتاریاں کی گئیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا، عید پر مساجد کو تالے لگوا دیے گئے، محرم الحرام میں ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی ، پوری امت مسلمہ میں بھارتی رویے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محرم میں یکجہتی اوررواداری پرتمام شہریوں اورعلماکاشکرگزارہوں، یکجہتی اوررواداری سے شرانگیز قوتوں کو مقاصدکے حصول میں ناکامی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، حیرت ہے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وبا کے دوران بھارتی مظالم جاری رہے، بھارت کورونا وباسےمناسب طورپرنہ نمٹ سکا۔

    21دورہ چین کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگست کو دورہ چین میں وزیر خارجہ وانگ ژی ملاقات ہوئی ، وانگ ژی نےلداخ کی صورت حال، بھارت کےغیرقانونی اقدامات سےآگاہ کیا، چین جانتا ہے دنیا حقائق سے پوری طرح آگاہ ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کو اپنے نقطہ نظر اور اپنی فورسز پر اعتماد ہے ، بھارت کے دعووں میں کوئی دم خم نہیں ہے ، بھارت نے پہلے بھی چین سےپنجہ آزمائی کی اور فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کربھاگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، زبانی اورتحریری طور پر بھی بھارت کے جارحانہ عزائم سے دنیا کو آگاہ رکھا ہے،سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کومشترکہ آواز اٹھائی چاہیے۔

  • پاکستان میں سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان

    پاکستان میں سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان

    ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سردیوں میں کوروناوائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا ہم سب کو کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حسینیہ کانفرنس سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تفریق پیداکرنے والے عناصر کو ناکام بنانا اجتماعی ذمے داری ہے، فرقہ واریت کے خاتمےاور ہم آہنگی میں علما اور مشائخ کا اہم کردارہے، ہرزمانہ حسین ؓکا ہے اور آخری فتح حق کی ہوتی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ دنیا میں حسین کے فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے، دور پلٹے، ادوار بدلے لیکن اس فلسفے کی سچائی پر کبھی آنچ نہیں آئی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ایک سال میں سب نے دیکھا جس اندا زمیں کشمیر کی آواز دبائی گئی، کشمیر میں ذرائع ابلاغ کومحدود کردیا گیا ہے، کشمیر میں مسلسل بلیک آؤٹ جاری ہے ، بھارت نے خوف کی وجہ سے جبر جاری رکھا ہوا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حسینیت کا فلسفہ خوف سے آزادی دلواتا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں عزاداری پرآج پابندی ہے، مذہبی آزادی کا پرچار کرنے والوں نے مذہبی آزادی پرقدغن لگارکھی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں عیدپرنمازکی اجازت نہیں دی گئی۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت سے پوچھنا چاہیےکہ عزاداری پرپابندی کیوں ہے، مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر پابندی کیوں ؟ ہم اس کا جواب چاہتے ہیں ، اخبارات میں تصاویر ہیں،عزاداروں پر لاٹھیاں برسائی جارہی تھیں، پولیس کے ٹرک عزاداروں کو گرفتار کرکے لیکر جارہے تھے، مقبوضہ کشمیرمیں آج محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا، ماہرین کےمطابق اگست کے آخر میں 50ہزارسے زائد اموات متوقع تھیں اور تجزیےکے مطابق 15 سے 20 لاکھ کو کوروناوائرس کا خدشہ تھا، آج پاکستان میں 91فیصد وینٹی لیٹرز خالی ہیں، آج اسپتالوں کے خصوصی وارڈز پر پہلے جیسا دباؤ نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاون کی سوچ نے بھی اپنا کردار ادا کیا ، خدا انخواستہ تجزیے ٹھیک ہوتے تو پاکستان اور ملتان میں مکمل لاک ڈاؤن ہوتا ،بھارت میں روز 65ہزار کیس رپورٹ ہورہے ہیں ، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، اس کی رحمت ہوئی ہے ہم سب پر ، کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں ،ہم سب کوایس اوپیز پرعمل کرنا چاہیے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سردیوں میں کوروناوائرس کی دوسری لہرآسکتی ہے، ہم سب کوکورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

    کراچی کے حوالے وزیرخارجہ نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سےکراچی کی حالت ٹھیک نہیں ، دعا ہے آج اور کل کراچی میں حالت بہتر ہواور شہری عزاداری کر سکیں، کراچی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، کراچی میں کچھ نےجیسےتجوریاں بھرنے پر توجہ دی وہ کسی سےچھپا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کراچی میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے ، کراچی میں کئی دہائیوں سے مثالی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ، ملتان میں سیوریج نظام بہتری کے لیے جائیکا سے معاہدہ ہوچکا ہے۔