Tag: fm-shah mehmood qureshi

  • 5 ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، وزیرخارجہ کا مودی سرکار کو واضح پیغام

    5 ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، وزیرخارجہ کا مودی سرکار کو واضح پیغام

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا کہ آپ جو مرضی فیصلے کرلیں لیکن 5ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک ایل اوسی کے چری کوٹ سیکٹر روانہ ہوگئے، معاون خصوصی معید یوسف،ذرائع ابلاغ نمائندےاور عسکری حکام بھی ہمراہ ہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا نمائندوں کو بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے جبکہ بھارت کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کےشواہد بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیغام میں کہا وزیردفاع اور میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارڈر پر جارہے ہیں ، جس بلاجواز آئے دن بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں، کشمیریوں کو یقین دلانا ہے پاک فوج سمیت پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا کہ آپ جو مرضی فیصلے کرلیں کہ 5ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

    کچھ روز قبل بین الاقوامی میڈیا کو بھی لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا تھا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا دورہ ایل او سی بہت اہم تھا، بھارت کا ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا، کیا بھارت آزاد صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے کر جائے گا؟

    ایل اوسی پر عالمی میڈیا کے دورے سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے، اقوام متحدہ نے اپنے آبزرور بھی تعینات کیے ہوئے ہیں، بھارت یواین آبزرور کو محدود کرکے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔

  • سینیٹ اراکین نے  آج بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے، شاہ محمود قریشی

    سینیٹ اراکین نے آج بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے بل منظور کر کے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے،اب کوئی جواز نہیں کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے، پاکستان وائٹ لسٹ میں آجائے تو یہ سہرا سینیٹ کو بھی جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ متفقہ طورپر دونوں بل منظور کرنے پر ہاؤس کا شکریہ ادا کرتاہوں ، بھارت کافی عرصے سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کررہاہے ، بھارت کے مقاصد ہیں کہ پاکستان کو مالی مشکلات سے دوچار رکھے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جائے، یہ بلز منظورکرکے آپ پاکستان کو وائٹ لسٹ میں لانے کے حصہ داربنے ہیں، پیپلزپارٹی،ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کا شکریہ اداکرناچاہتاہوں، سینیٹ کے اراکین نے آج بھارت کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے100اختلافات ہوسکتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں، چیئرمین کمیٹی جاوید عباسی ، مشاہد حسن ، شیری رحمان اور دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں عارضی ہیں وہاں بھی بیٹھ کر دیکھا یہاں بھی بیٹھ کر دیکھا، حکومت اور اپوزیشن دھوپ اور چھاؤ کی طرح ہیں ، سینیٹ کی جانب سے بل منظورہونےسےپاکستان کو ضرور فائدہ ہوگا۔

    وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جےیوآئی نے بل کی مخالفت کرکے تعصب دیا ہے ، جےیوآئی سے درخواست ہے ابھی وقت ہے ،قومی اسمبلی بھی جانا ہے، اس معاملے پر اپنا دل بڑا کریں۔

    کلبھوشن کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو جو سزا دی گئی اس میں کوئی تفریق نہیں ہوئی، کلبھوشن کو کوئی رعایت نہیں دی گئی اور نہ اسے راتوں رات فرار ہونے دیا جائے گا، بھارت کا خیال تھا آئی سی جے سے کلبھوشن کی سزا معطل کرالے گا، بھارت کو آئی سی جے سے شکست اور پاکستان کو کامیابی ہوئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آئی سی جے نے جنیوا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی دینے کا کہا، بھارت کی خواہش تھی کہ پاکستان قونصلر رسائی ، اپیل کے فیصلے پر ہچکچاہٹ دکھائے، ہم نے بھارت کے اعتراضات کو دور کیا دو بار قونصلر رسائی دی ، بھارت نے شیشے لگنے اور گفتگو کی ریکارڈنگ پر اعتراض اٹھایا تو بھارت کو شیشے ہٹاکر اورگفتگو کی ریکارڈنگ کے بغیر رسائی دی ۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دوبارہ چاہتا تھا کسی بہانےسے پاکستان پر اعتراض کرے، آئی سی جے کا فیصلہ واضح ہے اس معاملے پر کچھ چھپانے کی ضرورت ہی نہیں تھی، آج کل کچھ نہیں چھپتا جو چیز لکھی جاتی ہے وہ سوشل میڈیا کی نذرہوجاتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایک سمری لکھی گئی ،وزیراعظم نے آئین کے تحت صدر کو آرڈیننس کیلئے بھجوائی، صدر نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ، اس میں کوئی چھپانے کی بات نہیں تھی، ایسی کوئی چیز نہیں کی گئی جس سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ نے یہ دو بل جس خلوص سے منظور کیا بھارت کو دوبارہ منہ کی کھانی پڑے گی ، پاکستان نے بل منظور کرلیا ہے اب کوئی جواز نہیں کہ گرے لسٹ میں رہے، پاکستان وائٹ لسٹ میں آجائے تو یہ سہرا سینیٹ کو بھی جائے گا۔

  • وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کورونا  کو شکست دے دی

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کو شکست دے دی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور صحتیابی کے بعد آفس پہنچ گئے ، شاہ محمود قریشی نے کہا سب کی نیک تمناؤں اور تعاون کا شکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے بعد آج سے آفس آیا ہوں، سب کی نیک تمناؤں اور تعاون کا شکر گزار ہوں، فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    یاد رہے چند روز قبل کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا تھا ، شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا ، صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں ک اشکرگزار ہوں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں سے گزارش ہے گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، علامات محسوس ہوں توتاخیر نہ کریں فوری طبی ماہرین سے رابطہ کریں، علامات محسوس ہونے پرمیں نے ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے، فوری ٹیسٹ اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب طبیعت سنبھلنے لگی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا ، ملٹری اسپتال راولپنڈی میں طبی عملے کے خیال رکھنے پر بہت شکرگزارہوں، گھر منتقل ہو چکا ہوں،خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

  • ‘بھارتی جاسوس کلبھوشن تک قونصلر رسائی، مودی سرکار کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی’

    ‘بھارتی جاسوس کلبھوشن تک قونصلر رسائی، مودی سرکار کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن تک قونصلر رسائی پر مودی سرکار کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے، یادیو پکارتا رہا سفارتکار بھاگتے رہے، رویہ حیران کن تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی سفارتکار کلبھوشن کی کوئی بات سنے بغیرچلے گئے، پاکستان کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنے کے باوجود بھارتی سفارتکار بھاگ گئے، وہ کلبھوشن سےبات کرنے سے کتراتے رہے، کلبھوشن پکارتا رہا اور بھارتی سفارتکاردم دبا کر بھاگ گئے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ، یہ رسائی نہیں چاہتے تھے، انہیں شیشے پراعتراض تھا، وہ بھی ہٹادیا، تمام خواہشات پوری کرنے کے باوجود سفارتکاروں نے بات نہیں کی، ہم نے یہ بھی کہا ایک سیکیورٹی اہلکار بھی ہٹا دیتے ہیں، بالکل تنہا نہیں چھوڑسکتے تھے، پتہ نہیں کیا کرلیتے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یادیو پکارتا رہا سفارتکار بھاگتے رہے،رویہ حیران کن تھا، بھارت کی نیت رسائی نہیں تھی، انہیں جنیواکنونشن میں پاکستان کو بدنام کرناتھامگر پاکستان نےانہیں کوئی موقع نہیں دیا۔

    گذشتہ روز پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بارقونصلر رسائی فراہم کی تھی اور کہا تھا پاکستان عالمی عدالت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے، بھارت سےامید ہے وہ بھی فیصلے پرپاکستان سے تعاون کرے گا۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی درخواست پر آج دوسری قونصلر رسائی دی گئی، کلبھوشن کو پہلی قونصلررسائی 2 ستمبر 2019 کو دی گئی تھی جبکہ 25 دسمبر2017 میں کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کرائی گئی تھی۔

    یاد رہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، باضابطہ مقدمہ چلایا گیا اور 2017ء میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    شاہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر شہریار آفریدی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 551 ہوگئی ہے۔

    پنجاب میں ایک ہزار 819 اور سندھ میں ایک ہزار 437، خیبرپختونخوا میں 983 ، بلوچستان میں 122، اسلام آباد میں 129، آزاد کشمیر میں 33 جب کہ گلگت میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کی تعبیر پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں، شاہ محمود قریشی

    جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کی تعبیر پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں، شاہ محمود قریشی

    ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کی آج عملی تعبیر کا آغاز ہوچکا ہے، بحیثیت منتخب نمائندہ جنوبی پنجاب وزیراعظم کا مشکور ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کے خواب کی آج عملی تعبیر کا آغاز ہوچکا۔

    جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، آئی جی کی تعیناتی ہوچکی، جنوبی پنجاب والوں کو اب  اپنےکاموں کیلئے میں لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامی معاملات اب ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہوں گے، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق انتہائی اہم قدم ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ این ایف سی کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی انتہائی ضروری ہے، پی ایف سی سے ضلعوں کو آبادی، ضروریات، محرومیوں کے مطابق فنڈز ملیں گے، اب ماضی کی طرح جنوبی پنجاب کے فنڈز دوسری مد میں خرچ نہیں ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اب جنوبی پنجاب کا پیسہ صرف جنوبی پنجاب پرخرچ ہوگا اور جنوبی پنجاب والوں کو ان کے گھروں کے قریب انصاف میسر آئے گا۔

  • بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

    بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیرپرعالمی توجہ بڑھنے پر بھارت نے پلوامہ کاڈرامہ رچایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل کوشش کرتا چلا آرہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو، بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کوبھی متاثرکررہا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی کوبھی بھارت سےمتعلق آگاہ کرچکاہوں، ھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کرارہاہے ، وہ دنیاکی توجہ ہٹانےکیلئےدہشت گردی کےواقعا ت چاہتاہے، مقبوضہ کشمیرپرعالمی توجہ بڑھنےپربھارت نےپلوامہ کاڈرامہ رچایا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملےمیں دہشت گرد لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے ، پاکستانی جوانوں نےدہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تقاضےہیں،عمران خان کوایوان کی اکثریت کاحمایت ہے، غیر منطقی رویہ اپنایا جائے گا تو جواب بھی ویساہی آئے گا، اپوزیشن نے بجٹ میں رخنہ اندازی ڈالنےکی بھرپور کوشش کی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری صفوں میں انتشارپیداکرنےکی کوشش کی گئی، استعفے کا مطالبہ ضرورکریں اپوزیشن کا جمہوری حق ہے استعفے کا مطالبہ کیا گیا جو بےسود رہا، روزانہ مطالبہ سیاسی ماحول خراب کرے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 8ممبران کورونا کی وجہ سے اسمبلی میں نہیں آسکے، ہماری ایک ممبربرطانیہ میں ہیں،شیخ رشیدبھی بیمار تھے اسمبلی نہیں آسکے، اپوزیشن کے اندرونی حالات سےبخوبی آگاہ ہوں،ایک نظریہ نہیں رکھتے، بجٹ منظوری میں اپوزیشن کےکئی ممبران خودحاضرنہیں تھے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین ہیں، پی ٹی آئی میں شامل لوگ عمران خان کی ذات پرمکمل اعتماد کرتے ہیں، عمران خان کی وزارت عظمیٰ کوپارٹی یاہاؤس میں کوئی چیلنج نہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جگہ پارٹی میں کوئی وزیراعظم بننےکاخواب نہیں دیکھ رہا، عمران خان سےمتعلق کئی لوگوں نےقابل اعتراض گفتگو کی ہے، عمران خان نے تمام گفتگو کو خندہ پیشانی سے سنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کو اسمبلی میں پہلی تقریر نہ کرنے دی گئی، اپوزیشن لیڈر جب بھی اسمبلی آئےہیں ہم نے ان کی تقریر سنی ہے، خواجہ آصف پارلیمانی لیڈرہیں اپوزیشن لیڈرنہیں، جب قائدایوان بات کریں تواپوزیشن کوتحمل سےسنناچاہیے، خواجہ آصف نےاپوزیشن لیڈرکی کرسی سے بات کی جس کے وہ اہل نہیں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرنے تحمل کامظاہرہ کرکے خواجہ آصف کو گفتگو کرنے دی، جب قائد حزب اختلاف گفتگوکریں تووہ بھی سب کوسننی چاہیے، حکومت اپنے 5سال پورے کرے گی۔

    وزیر خارجہ نے کہا ہمیں اس وقت معاشی مشکلات کاچیلنج درپیش ہے،برے حالات میں باگ ڈور سنبھالی ہے،معیشت کی بہتری چیلنج ہے، جیسے بگڑےحالات ملے ہمیں اس کو بہتر کرنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاشی طورپربہتری کی جانب جارہے تھے کہ کورونا وائرس آگیا، کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کونقصان پہنچایا ہے، جمہوریت بھی قائم رہے گی اوروزیراعظم بھی اپنی مدت پوری کریں گے ، عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے توعوام انہیں دوبارہ موقع بھی دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کاش ہمارے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش زیادہ ہوتی، ہمیں عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں کم ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ، فواد چوہدری میرے بھائی ہیں ان کی باتوں کا کبھی برانہیں منایا اور جہانگیرترین کی ذات سےکوئی ذاتی تکلیف نہ تھی، ان کے حلقے میں کبھی مداخلت نہیں کی، خواہش تھی جہانگیرترین بھی میرے حلقے میں مداخلت نہ کریں، ملتان کے معاملات جہانگیر ترین سے بہتر سمجھتا ہوں۔

  • ‘ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا،تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے،بھارت کو وارننگ

    ‘ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا،تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے،بھارت کو وارننگ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ آپ نے ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا، ہم تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابقنے سینیٹ میں پالیسی بیان میں کہا ہے کہ بھارت نےکشمیرمیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ورزی کی، کشمیرآج بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر متنازع مسئلہ ہے، بھارت پاکستان کےخلاف جھوٹا فلیگ آپریشن کرسکتا ہے لیکن ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بے نقاب کرتےرہیں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اورچین میں50سال بعدسرحدی جھڑپیں ہوئیں جبکہ بھارت کے نیپال،سری لنکا اور بھوٹان سے بھی تنازعات ہیں، سلامتی کونسل انتخابات میں ایشیاپیسفک گروپ کی مشاورت ہوتی ہے، مشاہدحسین سید نے کہا پاکستان نےبھارت کوغیرمستقل رکنیت کاراستہ دیا، بھارت 2013سے سلامتی کونسل کی رکنیت کی کوشش کررہے ہیں، واک اوورہم نےنہیں دیا کوئی دے رہا ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیرمستقل رکن بننےکیلئےکئی سال کی مہم درکارہوتی ہے، پاکستان2025-26 کیلئے سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواہشمند ہے، اس کیلئےہمیں آج سے کمپین کرنے کی ضرورت ہے، بھارت نےجب خواہش ظاہرکی تو ایشیا پیسیفک گروپ میں صرف وہ امیدوارتھا، بھارت 9سال سے اس کیلئے کمپین کررہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا تو بھارت کے مقابلے میں الیکشن لڑتالیکن حاصل کچھ نہ ہوتا، اس سےہماری2025-26 کی کمپین بھی متاثرہوتی، ہمارا کام بھارت کو ایکسپوز کرنا ہے وہ ہم کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین نےبھی بھارت کے5اگست کےاقدام کومسترد کر دیا، چین کی سوچ کیا ہے میں جانتا ہوں، آج بھارت تنہا ہو رہا ہے، نیپال، بھوٹان اورسری لنکابھی بھارت کےخلاف ہیں، افغانستان بھی سوچ رہاہےامن وامان میں رخنابھارت ڈال رہاہے۔

    شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کیا آپ نے ہاتھ اٹھایا یاآنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا، یقیناًبھارت بڑا ملک اورمعیشت ہے، لیکن ہم تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ افراد، معاشرے، قومیں معاشی دباؤ کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، عالمی چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے یکجہتی ،کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے، ہمیں کورونا سے نمٹنے کے لئے چین کی کاوشوں کو سراہنا ہوگا، چین نے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ،لاک ڈاؤن، حفاظتی تدابیر سے قابو پایا۔

  • ‘بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب خطے کا امن داؤپر لگارہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے’

    ‘بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب خطے کا امن داؤپر لگارہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے’

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب خطے کا امن داؤ پر لگا رہا ہے، عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر معید یوسف،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت ہوئے۔

    اجلاس میں قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی مشاورت ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت ایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے اور شہری آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے، بھارتی اقدام عالمی قوانین، بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یواین سیکرٹری جنرل،صدرسیکیورٹی کونسل،او آئی سی سیکرٹری جنرل کوآگاہ کیا، بھارت کے مذموم عزائم سے بڑے فورمز کو آگاہ کر چکے ہیں، بھارت اپنی ہندوتواپالیسیوں کے سبب خطے کا امن داؤ پر لگا رہا ہے، عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارتی حکام کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے بھارتی بوکھلاہٹ واضح ہو چکی ہے ، بھارت سرکار اپنی داخلی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹاناچاہتی ہے، جس کے لئے گھناؤنے ہتھکنڈےاستعمال کر رہی ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر  میں کھلی کچہری ، شاہ محمود قریشی کا بھارت کو بڑا چیلنج

    مقبوضہ کشمیر میں کھلی کچہری ، شاہ محمود قریشی کا بھارت کو بڑا چیلنج

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کو چیلنج کیا کہ وزیراعظم عمران خان یا مجھے مقبوضہ کشمیر میں کھلی کچہری کی اجازت دے، کشمیری کیا چاہتے ہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی تقسیم کو کسی نے تسلیم نہیں کیا،5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیری تسلیم نہیں کرتے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا بھارت وزیراعظم عمران خان یا مجھے سرینگرمیں کھلی کچہری کی اجازت دے، کشمیری کیا چاہتے ہیں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا اور دلی تک مقبوضہ کشمیرکے موسم کی اصل خبربھی پہنچ جائے گی۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ممبرشپ کےلئےایک مرحلہ ہوتا ہے، بھارت سلامتی کونسل کا ممبربن بھی گیا تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی، بھارت پہلے بھی 7بار سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں، پاکستان بھی 7بار سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے، بھارت عالمی قراردادوں کو اہمیت کیوں نہیں دے رہا، بھارت انسانی حقوق کی پامالیاں کیوں کر رہا ہے،جائزہ لیا جانا چاہیے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کومیں نے خطوط لکھے، خطوط میں بھارت میں مسلمانوں پرڈھائے جانیوالے ظلم کا مکمل ذکر ہے ، اوآئی سی کے فورم کوبھی خطوط لکھے اور مراسلے بھیجے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہلی کے واقعات کو بھارت نہیں چھپا سکا، بھارت کا کونسا ہمسایہ ہے، جو بھارتی حکومت کے اقدامات سے خوش ہو، بھارت کے چین سے لداخ معاملے پرمذاکرات چل رہے ہیں، بھارتی اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔