Tag: FO briefing

  • چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چینی صدر اس ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چینی صدر ژی جن پنگ اس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے تاہم ابھی دورے کی تاریخ طےنہیں ہوئی۔

     ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کا ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےشدہ شیڈول کے مطابق تھا، ایران سے دوطرفہ تعاون اورخطے کی صورتحال پربات ہوئی۔

     انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے جبکہ ایرانی گارڈز کے قاتل پاکستان میں ہوئے تو کارروائی کرینگے۔

     دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور ساتھ دینگے، سعودی وزیرمذہبی امور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر آرہےہیں،یمن میں پھنسے بیشتر پاکستانیوں کو وطن لایا جاچکا ہے ۔

  • کسی بھی بین الاقوامی قانون میں موت کی سزاغیرقانونی نہیں، دفترخارجہ

    کسی بھی بین الاقوامی قانون میں موت کی سزاغیرقانونی نہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد:  دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ  کسی بھی بین الاقوامی قانون میں موت کی سزا غیر قانونی نہیں۔

    تسنیم اسلم نے کہا کہ جموں وکشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جسے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان بھارت میں آزاد پھر رہے ہیں۔

    تسنیم اسلم کا یمن میں صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے، پاکستانی سفارتخانہ حالات سے پوری طرح باخبر ہے۔