Tag: fo-foreign-office-middle-east-developments

  • امریکا ایران کشیدگی، یکطرفہ طاقت کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ

    امریکا ایران کشیدگی، یکطرفہ طاقت کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے امریکا ایران کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ طاقت کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورت حال پر گہری نظر ہے، خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کریں، طاقت کے استعمال، یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، ایرانی صدرحسن روحانی

    واضح رہے کہ بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کومیزائل سےنشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔

    جنرل قاسم سلیمانی کونشانہ بنانے کے بعد امریکی صدرنےامریکی پرچم کی تصویرٹوئٹرپرشئیرکی، جس کے جواب میں ایران کے سوشل میڈیا صارفین نے ایرانی پرچم کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

    یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ عراق کے وزیراعظم نے ملکی وقار پر حملہ قرار دیا۔