Tag: FO spokeperson qazi khalil ullah

  • پیرس حملے میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، دفترخارجہ

    پیرس حملے میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پیرس میں اپنے سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روزگارکے سلسلے میں متعدد پاکستانی پیرس میں مقیم ہیں۔حملوں کی خبر ملتے ہی دیارغیرمیں بسنے والے کے رشتے داروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔دفترخارجہ نے تمام پاکستانیوں کے خیریت سے ہونے کی اطلاع دی توجان میں جان آئی۔

    دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پیرس حملے میں پاکستانی محفوظ ہیں۔ صورتحال سے آگاہی کے لئے پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا مشکل کی گھڑی میں فرانس کے ساتھ ہیں اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔

  • عالمی برادری شیوسینا کی دہشتگرد کارروائیوں کا نوٹس لے، دفترخارجہ

    عالمی برادری شیوسینا کی دہشتگرد کارروائیوں کا نوٹس لے، دفترخارجہ

    اسلام آباد:‌ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ہندو پاکستانیوں کو نشانہ بنارہے ہیں، دفترخارجہ نےعالمی برادری سے شیو سینا کی دہشت گرد کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی بھارت میں انتہا پسندی پرتشویش ظاہر کی ہے، ہندوانتہا پسندوں نے پاکستانیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، عالمی برادری شیوسینا کی دہشت گرد کارروائیوں کا نوٹس لے۔

    قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں اورمفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، افغان حکومت کی درخواست پردوبارہ کردار ادا کرنے کو تیار ہیں.

  • پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے پُرامن تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اپنے تمام مفادات کے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کررہا ہے، پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، بھارت کی طرف سے مسلسل غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے جارہے ہیں۔

    اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل ہیں، جن کو بیانات کے ذریعے نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

    قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان پُر امن طریقے سے بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر کا حل چاہتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اپنے منصوبے مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، منصوبے پاکستان اور علاقے کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔