Tag: FO Spokesperson

  • دنیا بھارت کی ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کرانے کا نوٹس لے، ترجمان دفترخارجہ

    دنیا بھارت کی ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کرانے کا نوٹس لے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشت گردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا، عالمی برادری بھارت کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کرانے کا نوٹس لے۔

    اپنے ایک بیان میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گرد کارروائیوں میں را کے ملوث ہونے کے شواہد عالمی برادری کو دے چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے کراچی حملے پر بیان حقائق سے نظریں چرانا ہے، بیرونی مدد سے ہونے والا بزدلانہ حملہ پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی کا عکاس ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جواب سے حملے کو ناکام بنایا، حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ہمارے چار پولیس افسران نے جام شہادت نوش کیا۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک ایکسچینج پرحملہ کسی خفیہ ایجنسی کی مدد کے بغیرممکن نہ تھا ،ڈی جی رینجرز

    واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری نے کہا ہے کہ کسی خفیہ ایجنسی کی مدد کے بغیر یہ حملہ ممکن نہ تھا، اس کی تہہ تک پہنچیں گے، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی نے 8منٹ میں حملہ ناکام بنایا اور دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل بھی نہیں ہوسکے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی ہے۔

  • افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا،  ترجمان دفترخارجہ

    افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ28،27اکتوبر کو افغان فوج نے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، اس کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرحد پر افغان فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو افغان فوج کی فائرنگ سے متعلق جاری بیان پر شدید تشویش ہے۔

    ،28،27اکتوبر کو افغان فوج نے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، افغان فوج نے مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سہارا لیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان کارروائی کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل کامظاہرہ کیا، پاک فوج نےسروے اور مشترکہ مشیران پرمشتمل جرگے کی تجویز پیش کی جس پر افغانستان نے سروے اور جرگہ سے متعلق تجاویز سفارتی چینلز سے بھیجنے کی درخواست کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے28اکتوبر کو ایک وربل نوٹ افغان سی ڈی آئی کے حوالے کیا، ابھی تک افغانستان کی جانب نے اس تجویز پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ افغانستان نے محض ایک میڈیا بیان سے مسئلے کو اٹھانےکا انتخاب کیا، امید ہے کہ افغان وزارت خارجہ پاکستان کی تجاویز کا مثبت جواب دے گی۔

  • پاکستان کواپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتناہی فخر ہےجتناسبزپر،ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان کواپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتناہی فخر ہےجتناسبزپر،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر, ہندو برادری کی  ملک کے لیے خدمات تسلیم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر، پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات تسلیم کرتاہے اور اپنوں کی طرح سمجھتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اقلیتی برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے ، جس کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

    مزید پڑھیں : اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نے الیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نے جنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا ہے۔

  • پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومت پاکستان نے حزب المجاہدین پرامریکی فیصلے پر واضح مؤقف اپنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت پسند کشمیری جماعت کو دہشت گرد قرار دینے پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری آزادی کے لیے جانیں قربان کر چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت کشمیریوں کی بلا جواز گرفتاریاں جاری ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔