Tag: FO

  • دفتر خارجہ کی شکایت: لندن ٹرانسپورٹ نے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹوا دیئے

    دفتر خارجہ کی شکایت: لندن ٹرانسپورٹ نے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹوا دیئے

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو دفتر خارجہ طلب کر کے لندن میں پاکستان مخالف بینرز پر اظہار تشویش کیا گیا۔ بعد ازاں مذکورہ بینرز کو ہٹوادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ طلب کیا۔برطانوی ہائی کمشنر کی طلبی کے دوران لندن میں پاکستان مخالف بینرز پر اظہار تشویش کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کو کہا گیا کہ پاکستان کو بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے مکروہ عزائم کا علم ہے۔ بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے دوست ملک کی سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔

    بعد ازاں برطانوی ادارے نے پاکستان ہائی کمیشن کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے لندن ٹرانسپورٹ سے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹادیئے، ٹی ایف ایل نے سازشی عناصر کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کی کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سرغنہ اور سرپرست حربیار مری اور براہمداغ بگٹی کی جانب سے لندن میں کچھ ٹیکسیوں پر آزاد بلوچستان کے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

    بینرز پر لندن میں مقیم پاکستانی برادری شدید غم و غصے میں مبتلا ہوگئی اور ٹیکسی ڈرائیورز جن میں اکثریت پاکستانیوں کی شامل ہے، نے شدید احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے برطانیہ کی حکومت سے ایسے نفرت آمیز اقدامات کرنے پر براہمداغ اور حربیار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومت پاکستان نے حزب المجاہدین پرامریکی فیصلے پر واضح مؤقف اپنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت پسند کشمیری جماعت کو دہشت گرد قرار دینے پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری آزادی کے لیے جانیں قربان کر چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت کشمیریوں کی بلا جواز گرفتاریاں جاری ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔


  • عالمی عدالت کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں‌ کرتے، یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، دفتر خارجہ

    عالمی عدالت کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں‌ کرتے، یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتے ، یہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے، کلبھوشن یادیو اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے۔


    یہ پڑھیں: کلبھوشن عالمی عدالت کیس: بھارت مطمئن نہیں کرپایا‘ پاکستان قونصلر رسائی دے‘ مکمل فیصلے تک پھانسی نہ دے


     تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے۔ سرینگر، کلام، ہندواڑہ، بڈگام اور گاندر بل میں 200 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں طلبا کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ وادی میں 34 سے زائد ٹی وی چینلز کی نشریات بند ہیں۔

    ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ سید علی گیلانی کو اپنے معالجوں سے ملنے سے روک دیا گیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام مکتوب بھیجا ہے۔ مکتوب میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت کچلنے کی کوشش پر عالمی برادری کی توجہ ملی۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروائے۔

    کلبھوشن یادیو کا معاملہ

    عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتے ، یہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ کلبھوشن اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے اور ہمارے وکلا بھی یہی مؤقف بتا چکے ہیں، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے رواں سال ایک اعلامیہ عالمی عدالت انصاف میں جمع کروایا تھا،  پاکستان چند معاملات میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتا، کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر بھارت ہی بے نقاب ہوا۔ بھارتی جاسوس کئی بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستانیوں کے لیے میڈیکل ویزے پر ناقابل عمل شرائط افسوسناک ہیں، ویزے کو مشیر خارجہ کے خط سے مشروط کیا جانا غیر منطقی ہے، بین الریاستی تعلقات میں یہ انوکھی مثال قائم کی گئی ہے۔

    نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان مبصر مشن سے بھرپور تعاون کر رہا ہے البتہ بھارت نے مبصر مشن کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی ہے۔

    گزشتہ روز افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو حراست میں رکھے جانے کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ افغانستان نے عالمی سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے: دفتر خارجہ

    پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ آج صبح سے افغان فورسزکی جانب سے چمن بارڈر پر مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے۔ پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ہونے والی میڈیا بریفنگ میں ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ چمن بارڈر پر فائرنگ ایسے وقت میں کی گئی جب پاکستانی علاقے میں مردم شماری ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بارے میں افغان حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا۔ فائرنگ پر شدید تحفظات ہیں، افغان حکومت فائرنگ فوری طور پر بند کرے۔

    مزید پڑھیں: افغان فورسز کی چمن میں گولہ باری اور فائرنگ

    ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ نہ رکی تو پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے نفرت آمیز منصوبوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ آج علیٰ الصباح صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں افغان فورسز کی جانب سے گھروں پر گولہ باری اور فائرنگ کی گئی جس سے 3 شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پاکستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان نفیس زکریا نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد حبیب ظاہر کے معاملے پر نیپالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کے لیے نیپالی حکومت کو خط لکھا ہے لیکن تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا: دفتر خارجہ

    کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور را کا ایجنٹ ہے۔ اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد اور ثبوت سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔ بھارت ماضی میں بھی پاکستان میں مداخلت میں ملوث رہا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندی اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں: لاپتہ فوجی افسر سے متعلق بھارتی دعویٰ مضحکہ خیز، نفیس زکریا

    نیپال میں لاپتہ پاکستانی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد حبیب ظاہر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کرنل کو نوکری کا جھانسہ دے کر پھنسایا گیا۔ ان کی گمشدگی میں غیر ملکی ایجنسیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس معاملے پرنیپال حکومت سےرابطے میں ہیں۔

  • بھارتی یومِ جمہوریہ مقبوضہ کشمیر سانحے کی یاد تازہ کردیتاہے: دفترِخارجہ

    بھارتی یومِ جمہوریہ مقبوضہ کشمیر سانحے کی یاد تازہ کردیتاہے: دفترِخارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا یومِ جمہوریہ مقبوضہ کشمیر ہونے والے پرامن مظاہرے پربھارت کے ریاستی تشدد کی یاد دلاتا ہے‘ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیریوں کوحقِ رائے دہی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے مظالم کےخلاف عالمی برادری کوکردارادا کرنا ہوگا‘ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیریوں کوحقِ رائے دہی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھبیس جنوری مقبوضہ کشمیرمیں بڑے سانحے کی یاددلاتا ہے‘ جب بھارتی افواج نے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔

    ترجمان نکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے سانحات کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔ بھارتی مظالم کی خلاف عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    نفیس زکریا نے پریس کانفرنس میں افغانستان کے حوالے سے کہا کہ افغان قیادت کواپنا گھردرست کرنا ہوگا۔افغانستان میں دہشت گرد عناصرموجود ہیں۔نشاندہی کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔الزام تراشی سے ناکامیاں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم رکوائے، ترجمان دفترخارجہ

    عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم رکوائے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کو عالمی برادری فوری طور پر رکوائے۔ گرفتارحریت رہنماؤں کو رہا کرایا جائے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی صحت بگڑرہی ہے،کشمیری رہنما آسیہ اندرابی بھی 2 ہفتوں سے قید ہیں۔

    نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد 150کشمیری شہید کیے گئے ہیں، بھارتی ظلم وبربریت سے اب تک15ہزارسے زائد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فورسز کشمیر میں نسل کشی کررہی ہیں، قابض بھارتی افواج جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پاکستان کے عوام اورحکومت کے لئے باعث تشویش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں حقائق جاننے کے لیے مشن بھیجا جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو شہید اور ہزار کے قریب افراد کو بینائی سے محروم کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے کمشنر اور سلامتی کونسل بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

     

  • سرتاج عزیزکی ایشیا اوریورپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

    سرتاج عزیزکی ایشیا اوریورپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

    اسلام آباد: بارہویں ایشیا یورپ وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ذیلی ملاقاتوں کے سلسلے میں وزیراعظم کے مشیرِخصوصی برائے خارجہ امورسرتاج عزیزنے ایشیا اوریورپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ کی اس ملاقات میں جاپان، ڈنمارک، جرمنی، نیدرلینڈ، گریس اورسنگاپورکے وزرائے خارجہ شریک تھے۔

    پاکستانی دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک وزراء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانی والی عظیم قربانیوں کو تسلیم کیا۔

    اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی گئی کاوشوں کوسراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ، تجارت اورسرمایہ کاری کے میدان میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن اورطالبان اورافغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے لئے پاکستان کے کردار پرزوردیا، اورپاکستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پربھی اظہارِافسوس کیا۔

    عالمی وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے اس ملاقات میں سرتاج عزیز نے دیگر ممالک کے وزیروں سے دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں خصوصی توجہ افغانستان ، پاک بھارت تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر رہی۔

  • ایران میں محصور پاکستانی زائرین چند روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے، دفتر خارجہ

    ایران میں محصور پاکستانی زائرین چند روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ ایران عراق کے بارڈر پر پھنسے زائرین اب ایران کے شہر قم میں موجود ہیں، اس وقت 480 زائرین محصور ہیں جن کو پاکستان کاسفارت خانہ ہر طرح کی سہو لیات مہیا کر رہا ہے ۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کی ٹکٹیں کنفرم ہو چکی ہیں اور ان کی جلد پاکستان روانگی شروع ہو جائے گی اور یہ عمل چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ600 زائرین میں سے 120 مسافر پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کے سفارت خانے نے زائرین سے رابطہ کر کے ہر ممکن مدد کر نے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد ان کی واپسی کو آسان بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے تھے۔

  • سنیگالی وفد کا دورہِ پاکستان، دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق

    سنیگالی وفد کا دورہِ پاکستان، دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق

    اسلام آباد: سنیگال کے وزیرِخارجہ منکیورنیائے آٹھ ارکان پر مبنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دوروزہ دورے پر پاکستان میں ہیں، وفد میں سنیگالی آرمی چیف ممادو ساوٗ بھی شامل ہیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق سنیگالی وزیرخارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور وفد نے وزیراعظم نوازشریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

    سنیگالی وفد کا دوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی سنیگالی صدر ایچ ای مکیسل سے ہونے والی غیر رسمی ملاقات کا نتیجہ ہے۔

    سنیگالی وفد وزیرِخارجہ نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم پاکستان نے پاکستان اورسنیگال کے وزرا کے اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی دی۔

    سنیاگالی وزیرخارجہ نے وزیراعظم مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزاوروزیرِبرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بھی ملاقات کی۔

    دوسری جانب سنیگالی آرمی چیف نے ڈپٹی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات کی۔

    ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رہنماوٗں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے اور معاشی، تجارتی اوردفاعی میدان میں ایک دوسرے کی مدد پراتفاق کیا ہے۔