Tag: FO

  • وزیراعظم کا دورہ امریکہ سرکاری ہے، قاضی خلیل اللہ

    وزیراعظم کا دورہ امریکہ سرکاری ہے، قاضی خلیل اللہ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ سرکاری نوعیت کا حامل ہے۔

    دفترِخارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق کچھ آرٹیکلز کے ذریعے تنازعات پیدا کئے جارہے ہیں جن کا مقصد قومی اہمیت کے مسائل پر سے توجہ ہٹانا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا اوردونوں ممالک کے درمیان اس دورے میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کسی بھی ملک کے مطالبے منظور نہیں کرتے بلکہ پاکستان کے قومی مفاد کی پالیسی کی حفاظت و ترویج میں یقین رکھتے ہیں۔

    ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سرکاری نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو استحکام فراہم کرنے اورمزید فروغ کے لئے ہیں۔

  • پاکستان نیوکلئیرسیکیورٹی میں عالمی برادری کے ساتھ ہے: دفترِخارجہ

    پاکستان نیوکلئیرسیکیورٹی میں عالمی برادری کے ساتھ ہے: دفترِخارجہ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دارنیوکلئیرملک ہے اور نیوکلئیائی سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ کوشاں ہے۔

    امریکی جریدے میں چھپے ایک حالیہ آرٹیکل کے جواب میں دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نیوکلئیر پالیسی نےجنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن برقرار رکھا ہوا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم اور اشتعال انگیز خیالات کے سبب پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کرے

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں امن اورعلاقائی استحکام کا خواہاں ہے اورمسائل کے حل کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے وزیراعظم کی سربراہی میں 9 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں اس پالیسی کا اعادہ کیا تھا۔

  • دفترِخارجہ کا پاکستانی فوجی کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسے احتجاج

    دفترِخارجہ کا پاکستانی فوجی کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرسے لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی فوجی کی شہادت پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیا اورسارک کے ڈائریکٹرجنرل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور ان سے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ میں فوجی جوان کی شہادت اور آج راولا کوٹ میں فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    حکومتِ پاکستان نے دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٗنڈری پر قیام امن کو یقینی بنا یا جائے۔

    حکومتِ پاکستان نے شہید ہونے والے فوجی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے شہری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

  • بھارت الزم تراشی کے بجائے ثبوت دے، دفترخارجہ

    بھارت الزم تراشی کے بجائے ثبوت دے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارت پرواضح کیاہےکہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے ممبئی حملوں سمیت تمام الزامات کے ثبوت فراہم کرے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا۔بھارت الزام تراشیوں کے بجائے ممبئی حملوں سمیت تمام الزامات کے ثبوت فراہم کرے۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کی مذ مت کی۔ان کا کہنا تھا پاکستان ایل او سی اور سیز فائر کے قوانین کی پابندی کرتا ہے۔اور بھارت سمیت خطے میں تمام ممالک سے پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان اوربھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کیلئے بھارت نے تیئس اورچوبیس اگست کی تجویزدی جس پر غورجاری ہے، چندا بی بی کےسلسلےمیں پاکستانی ہائی کمیشن دہلی میں حکومت سے رابطے میں ہے۔

    وزیراعظم کے بیرون ملک دوےکےبارےمیں قاضی خلیل اللہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف دس اگست کو بیلاروس کے صدر کی دعوت پردورہ کریں گے۔ جہاں وہ کئی معاہدوں پردستخط کریں گے۔

  • دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مسترد کردیا

    دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نےبھارتی وزیرداخلہ کا بیان مستر کردیا، بھارتی وزیرداخلہ نےحملہ آوروں کےپاکستان سےداخل ہونے کابیان دیا تھا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ کابیان خطےمیں امن کےلئےخطرہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں دہشتگردی کےواقعےمیں پاکستان کوملوث کرنےپرتشویش ہے، بھارتی میڈیا نےحملےکےدوران ہی پاکستان کوموردِالزام ٹھہرادیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کاکہنا ہے کہ پاکستان نے گورداس پورواقعےپرمذمتی بیان بھی جاری کیاگیاتھا۔

    دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن انڈیا کوبغیرتحقیق الزام تراشیوں سے گریز کرناچاہئے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام کی وفات پر تعزیتی کتاب پر دستخط کئے۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پرجنوبی افریقہ سے رابطے کا فیصلہ: دفترِخارجہ

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پرجنوبی افریقہ سے رابطے کا فیصلہ: دفترِخارجہ

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پرجنوبی افریقہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترِ خارجہ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے جنوبی افریقہ کی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

    دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن سے بات کرلی گئی ہے اور جلد یہ معاملہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

    دوسری جانب بھارت میں ہونے والے حملے پردفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملے سے قبل ہی پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔

    قاضی خلیل نے اس موقع پرہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے دیرینہ موقف دہرایا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کاروائی کی مذمت کرتا ہے۔

  • جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،  دفتر خارجہ

    جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بار بار خلاف ورزی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے .

    ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے۔ بھارت دو ہزار تین کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے .

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی ۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے عید کے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

    ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا بھارت نے گزشتہ روز دو بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ۔ بھارتی فوج نے راولا کوٹ اور پونچھ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں راکٹ ، مارٹر گن اور بھاری مشین گن کا استعمال کیا ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کا جارحانہ اقدام اوفا سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش ہے ۔

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔

  • پاکستان کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کا خیر مقدم

    پاکستان کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کا خیر مقدم

    اسلام آباد: پاکستان نے ایران اورچھ عالمی قوتوں کے مابین ہونےوالے جوہری معاہدے کاخیرمقدم کیا ہے۔

    دفترخارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ ایران کےجوہری معاملے کا مزاکرات کے زریعے پر امن حل نکالا جائے۔

    ترجمان نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مساوی اعتمادسازی کے متعلق اقدامات سے خطے میں امن اور سلامتی کوتقویت ملے گی۔

    پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین جامع جوہری معاہدے پرجلد اور پائیدار عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

  • بھارت سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بھارت سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی مداخلت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھائے گا۔ ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج مبارک باد کی مستحق ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کاخواہاں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اورپاکستان خطے میں امن کافروغ چاہتا ہے۔ خلیل اللہ قاضی کاکہناتھا کہ پاک بھارت تعلقات کونارمل سطح پرلانا خطے کیلئے بہتر ہے۔

    خطے میں قیام امن کاقیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ ان کاکہناتھا کہ وزارت خارجہ ضرب عضب کے حوالے سے مسلح افواج کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    ان کاکہناتھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے تعاون جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹیلی فون کال پر گفتگو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے، ہم علاقے میں امن اور ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،لہذا پاکستان بھارت سے تعلقات کی حمایت کرتا ہے، بھارت کی تجویز کا خیر مقدم کریں گے۔

    ملک میں چینی سرمایہ کاری کے بارے میں قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک  پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کاربند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اور پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے جبکہ پاک بھارت تعلقات کو معمول پرلانا خطے کے لئے بہتر ہے اور خطے میں امن کا قیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

  • داعش پاکستان کے لئے خطرہ نہیں، دفترِخارجہ

    داعش پاکستان کے لئے خطرہ نہیں، دفترِخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے داعش خطے کیلئے خطرہ ہے، پاکستان میں داعش کاتاحال کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مداخلت کا معاملہ ہرفورم پراٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ میں دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا داعش خطے کیلئے خطرہ ہےپاکستان کیلئے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں داعش کا تاحال کوئی وجود نہیں ہے۔

    بھارت کے معاملے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مداخلت کوہرسطح پراٹھائیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت وزیراعظم مودی اورپاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پرزوردیا گیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان علاقوں میں کارروائی افغان حکومت کی درخواست پرکی گئی تھی۔