Tag: FO

  • سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں

    سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں

    اسلام آباد : سانحہ نلتر میں جانیں گنوانےوالےغیر ملکی سفیروں اور ان کی بیگمات کی میتیں واپس بھجوانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔  پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.

    اس سلسلے میں ناروے،انڈونیشیا، ملائشیا اورفلپائن کےوفود اسلام آبادپہنچ گئے، سانحہ نَلتر کےتیسرےروزبھی فضا سوگوار ہے۔ ناروے اور فلپائن کے انجہانی سفیر وں کے لواحقین پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    انڈونیشیا اورملائشیا سے وفود بھی اسلام آباد آگئے جو سفیروں کی بیگمات کی میتیں لےکرجائیں گے۔ دفترخارجہ کاکہنا ہے ناروے کی فرانزک ٹیم بھی اسلام آباد پہنچی ہے،جو ڈی این اے ٹیسٹ میں مدد کرے گی۔

    ناروے کی ٹیم سی ایم ایچ راولپنڈی میں پاکستانی ماہرین کے ساتھ کام کرے گی۔ نیدرلینڈزکے زخمی سفیر کو لینے کیلئے ایئر ایمبولینس بھی جلد پاکستان پہنچ رہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا،پاکستان کا اظہار تشویش

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا،پاکستان کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

     ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں نہتے کشمیری مظاہرین پر بہیمانہ تشددکی مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کشمیریوں سےبھرپوراظہاریکجہتی کرتےہیں۔

     ترجمان نے بھارتی فورسز کے تشددسےجاں بحق کشمیریوں کے لواحقین سےاظہارہمدردی بھی کیا اور کہا کہ بہیمانہ تشددسےکشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

     ترجمان نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوں پر تحفظات ہیں۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے ہمیشہ بامقصدمذاکرات پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہئے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

  • یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

    یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو نکال لیا گیا ہے ۔

    پاکستانی دفتر خا رجہ نے یمن میں محصور پا کستانیوں کے بارے میں کہا ہے کہ زیادہ ترمحصور پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیاگیاہے۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں،صنعا میں مو جود ایک سو پینتا لیس پاکستانیوں کے بارے میں دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ افراد یمن سے نکلنے کے لئےتیارنہیں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یمن کی بندرگاہ المکالا میں بحری جہازپہنچ چکا ہے جو ایک سو پچھتر پاکستانیوں کو واپس لارہا ہے جبکہ عدن سے ایک سو چھیاسی پاکستانیوں کولیکرجہازجبوتی روانہ ہوچکاہے۔

    صنعا کے فضائی راستے کے با رے میں دفتر خا رجہ کا کہنا ہے کہ صنعامیں ائیرپورٹ کی حالت ٹھیک نہیں، وہاں صرف چھوٹےطیارے کو بھیجا جاسکتا ہے۔

  • پاکستان کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں کو قتل کررہا ہے، پاکستان کی تمام تر توجہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے۔

    دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوئی بھی کشتی لاپتہ نہیں،بھارت کے پاس کشتی واقعے کے ٹھوس ثبوت نہیں، اس سلسلے میں خود بھارت میں بھی سوال اٹھ رہے ہیں، نہ ہی بھارت نے پاکستان اس بارے میں مروجہ سفارتی طریقے سے آگاہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستان کی تمام تر توجہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے،اس صورتحال میں ہم سرحدوں پر کسی بھی قسم کی کشیدگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس لئے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا بے بنیاد ہے۔

    تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں کو قتل کررہا ہے، اس صورت حال میں ہمیں دہشتگردی کے خلاف اپنے اقدامات پر بھارتی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

  • لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار سنگین جرائم میں ملوث

    لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار سنگین جرائم میں ملوث

    لندن : برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لندن میں قائم پاکستانی سفارتی عملےپرسنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانے کے اہلکار خاتون پردست درازی اور بچےکےاغوا میں ملوث ہیں، برطانوی حکومت نے پاکستان سےان افرادسے مزید تفتیش کے لئے ان کاسفارتی استثنیٰ  ختم کرنےکی درخواست کی ہے، برطانوی حکومت پاکستانی سفارتی عملےکےافرادسےمزیدتفتیش کرنا چاہتی ہے، برطانوی حکومت  کی درخواست پرپاکستانی حکومت نےجزوی طورپرایک کیس میں استثنیٰ ختم کردیا ہے، غیرملکی سفارت کاروں کی فہرست سے متعلق بھی برطانوی اخبار نے انکشاف کیے ہیں جو جرائم میں ملوث ہیں۔