Tag: Fog

  • برطانیہ میں فلائٹ آپریشن متاثر، پروازیں تاخیر کا شکار

    برطانیہ میں فلائٹ آپریشن متاثر، پروازیں تاخیر کا شکار

    برطانیہ کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن ہوگیا ہے، جس کے سبب متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید دھند کے باعث گیٹوک، ہیتھرو اور مانچسٹر میں پراوزیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں بھی خبردار کردیا ہے۔

    گیٹوک سے آج روانہ ہونے والی بہت سی پروازیں ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں، ایئر پورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

    اس سے قبل بھی برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100سے زائد پروازیں منسوخ کردی تھیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیاگیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی تھی۔

    برطانیہ میں کرسمس منانے کیلئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    آذربائیجان : طیارہ گرنے سے پہلے کیا واقعہ پیش آیا؟ عینی شاہد کا انکشاف

    آئر لینڈ کے ساحل اور دیگر راستوں پر فیری کمپنیوں نے خدمات معطل کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ، اسکاٹ ریل نے کچھ روٹس پر رفتار کی پابندیاں نافذ کی ہیں، جس کی وجہ سے تاخیر اور منسوخیاں ہو رہی ہیں۔

  • دھند میں خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    دھند میں خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    تاندلیا نوالہ : پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ریحان بدر کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر تاندلیا نوالہ میں دھند کے باعث ایک گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ نواحی علاقے تاندلیانوالہ میں پیش آیا جس میں 3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال روانہ کردیا گیا۔

    جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بچوں کی عمریں 3سے6سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق لاہور کا رہائشی خاندان موٹر وے سے اتر کر گاڑی میں تاندلیانوالہ جارہا تھا کہ شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تاندلیانوالہ کار حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے 4 بچے شامل ہیں، ماں رابعہ ،2 بیٹیاں 13سالہ فجر، 11 سالہ عمائمہ جاں بحق ہوئیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق رابعہ کے 2بیٹے 6سالہ یحییٰ اور ایک سالہ موسیٰ بھی جاں بحق ہوئے، زخمی شاہ زیب کا ایک سالہ بیٹا رئیس بھی حادثے میں جاں بحق ہوا۔

    اس کے علاوہ افسوسناک حادثے میں شاہ زیب کی بیوی صبا اور 13سالہ بیٹا امیر ہادی زخمی ہوئے، حادثے کا شکار ہونے والا خاندان فیصل ٹاؤن لاہور کا رہائشی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ سندھ کے شہر ٹھٹہ میں گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع بھکر کے قصبے دریا خان میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے تھے، یہ حادثہ بھی دھند کے باعث پیش آیا، مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

  • اسموگ: شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائر لگانے کی ہدایت جاری

    اسموگ: شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائر لگانے کی ہدایت جاری

    لاہور: حکومت پنجاب نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائر لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسموگ کے باعث پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست آ گیا ہے، آلودگی میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔

    ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کرے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں میں ایئر پیوریفائر لگائے جائیں۔ دوسری طرف گورنر پنجاب نے اسموگ کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ بیش تر اضلاع میں اسموگ بے قابو ہو چکی ہے، لوگ بیمار پڑ رہے ہیں، اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن تاجر تسلیم نہیں کر رہے ہیں، اس لیے عارضی طور پر اسموگ کی روک تھام کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے۔

    دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کے باعث معمولات زندگی معطل ہیں، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف ایک بیان میں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال میں باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے بھی پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تخت لاہور والے سیاسی کے بعد ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں ناکام ہیں، حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر اعتبار نہیں، اسی لیے جنیوا گئے ہیں۔

  • دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    ٹھٹہ: دھند کے باعث صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹہ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹہ میں گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔

    لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹہ منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں شعیب، رحمان، ندیم، معین اور گلزمان شامل ہیں، 12 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جنھیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، اس حادثے میں بروقت طبی مداد نہ ملنے پر 3 افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    پنجاب کے ضلع بھکر کے قصبے دریا خان میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

    ’پنجاب کےعوام کو اسموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ، بیٹی یورپ کی سیر پر نکل پڑے‘

    ضلع بھکر میں جھنگ روڈ حیدرآباد کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید اسموگ کے باعث پیش آیا ہے۔ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں انگوراگوٹ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور اسموگ کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایئر پیوریفائررز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے ایئر پیوریفائررز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور پنجاب کے تمام شاپنگ مالز، تمام کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    ادھر لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، اور ملزمان کے خلاف 104 مقدمات درج کر لیے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 424 افراد کو 7 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم 2 ٹھوکر نیاز سے فاروق آباد تک دھند کے باعث بند ہے جبکہ ایم 2 پر کوٹ مومن سے لاہور تک آمدورفت معطل ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 3 فیض پور سے سمندری تک، ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز سے فاروق آباد تک، موٹروے ایم 2 کوٹ مومن سے لاہور تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے جس کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، چونیاں شہر اور گردو نواح میں بھی شدید دھند کی صورتحال ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    مری میں برفباری، بارش کے بعد سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب: دھند کے سبب موٹر ویز کے مختلف سیکشنز بند

    پنجاب: دھند کے سبب موٹر ویز کے مختلف سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھندکے باعث بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 800 ارب روپے سے زائد مقرر

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

    پنجاب میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہور: پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے، جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 735 کو اسلام آباد میں اتار دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جدہ سے لاہور کی پرواز ای آر822 کل سہ پہر ساڑھے 4 تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 821 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا منگل کی صبح کراچی میں بارش کا امکان ہے، مغربی سسٹم کے نتیجے میں ہلکی اور معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

    سسٹم کا ایک حصہ سندھ کے کوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا جبکہ دوسرا حصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارش برسائے گا۔ موجودہ سسٹم کے علاوہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔

    اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    فروری کو نیا مغربی سسٹم وسطی اور بالائی سندھ پر بارشوں کی شکل میں اثرات دے گا۔ اگلے ماہ داخل ہونے سسٹم کے تحت کراچی میں فی الحال بارش کا امکان نہیں۔

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن تک دھن کی وجہ سے بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 3 دھند کے باعث بند کردی گئی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 شدید دھندکے باعث بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    موٹروے ایم 2 لاہور سے فاروق آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    موٹروے ایم 3، موٹروے ایم 4 شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آبادسے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    سردی کی شدت میں اضافہ، طلباء کے لیے اہم خبر آگئی

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کاشیڈول بھی متاثر ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 1 پشاور سے برہان تک دھند کے باعث بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    موٹروے ایم 3، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 بھی دھند کے باعث بند ہے۔

    لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی جبکہ موٹروے ایم 14 کھڑپہ تا عیسیٰ خیل دھندکی وجہ سے بند ہے، سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک دھند کے باعث بند ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    پنجاب کی فضاؤں میں چھائی دھند زندگیاں نگلنے لگی، 4 افراد جاں بحق، 37 زخمی

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، متعدد پروازیں منسوخ

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، متعدد پروازیں منسوخ

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کاشیڈول بھی متاثر ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 2 منسوخ کردی گئیں۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1 دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 3 دھند کے باعث بند ہے۔ موٹروے ایم 4، موٹروے ایم5، موٹروے ایم 14 ہکلا تایارک تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    فورٹ عباس شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے، حدنگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، جلالپور بھٹیاں شہر اورگردونواح میں دھندکاراج ہے، جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    بجلی صارفین کےلیے ایک اور بُری خبر

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔