Tag: Fog affects

  • لاہور ایئر پورٹ : دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    لاہور ایئر پورٹ : دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    لاہور : علامہ اقبال ائیر پورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا، پروازوں کی آمد ورفت میں تاخیر اور کچھ پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند میں اضافے اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث 9پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر جبکہ 7پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق کولمبو سے آنے والی پرواز یو ایل 185 تاخیرکا شکار ہے اس کے ساتھ لندن سے آنے والی پرواز بی اے 259 تاخیرکا شکار ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 302 تاخیر، کراچی سے پرواز پی اے 402 کی آمدمیں تاخیر اور کولمبو روانہ ہونے والی پرواز یو ایل 186 تاخیر کا شکار ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 تاخیر، لندن جانے والی پرواز بی اے 258 تاخیر اور کراچی کیلئے پرواز پی کے 305 کی روانگی میں تاخیر ہوگی۔

    اطلاعات کے مطابق ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 797 تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ راس الخیمہ جانے والی پرواز جی 9853 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

    اس کے علاوہ راس الخیمہ سے آنے والی پرواز پی اے 461منسوخ کردی گئی ہے اور ریاض سے آنے والی پرواز ایکس ایل 317 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304منسوخ کردی گئی جبکہ کراچی سے ہی آنے والی پرواز پی کے 411کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ دبئی جانے والی پرواز پی کے 203اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 409منسوخ کردی گئی ہے۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

    لاہور: بارشوں کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بُری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر حد نگاہ 800 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر621 تاخیر کا شکار ہے،
    لاہور سےٹورنٹو جانے والی پروازپی کے789 بھی اپنے مقررہ وقت پر اڑان نہ بھرسکی۔

    اسی طرح لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے715دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن853 کو بھی دھند نے اپنی منزل کی جانب روانہ نہ ہونے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز کیوآر620 کو دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ استنبول سےلاہور آنے والی پرواز ٹی کے715اور راس الخیمہ سے لاہور آنے والی پرواز جی نائن852 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق رات گئے ری شیڈول ہونے والی پروازیں دن میں آپریٹ کی جائیں گی، حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔