Tag: Fog in karachi

  • دھند نے کراچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پروازیں متاثر

    لاہور : پنجاب کے بعد اب کراچی میں بھی دھند نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، کراچی سمیت لاہور، پشاور اور ملتان کے ہوائی اڈوں پردھند کا راج ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پرحدنگاہ800میٹر رہ گئی، جس میں مزید کمی کا رحجان ہے، محکمہ موسمیات نے لاہور میں ہلکی بارش کی پشن گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رات ایک بجے تک خراب حد نگاہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دھند کی موجودہ صورتحال کے پپیش نظر دبئی سے ایک، ابوظہبی سے ایک اور جدہ سے لاہور آنے والی3پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    اس کے علاوہ لاہور سے جدہ جانے والی4،ریاض جانے والی ایک اور ابوظہبی کیلئے ایک پرواز کو تاخیرکا سامنا ہے، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے307 منسوخ کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 206 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا، دوسری جانب پشاور ایئرپورٹ پر حد نگاہ3ہزار میٹر اور رات12بجے تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث جدہ سے پشاور پی کے860 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے، ملتان ایئرپورٹ پر دھند اور حدنگاہ2ہزار میٹر رہ گئی ہے۔

  • کراچی میں دھند کا راج، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

    کراچی میں دھند کا راج، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

    کراچی : شہر قائد میں صبح سویرے دھند چھائی رہی، کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب حدِ نگاہ 2 کلومیٹر رہی جس کے سبب گاڑی ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں آج موسم خشک رہے گا، شہر میں آج صبح سے دھند کا راج ہے، ایئر پورٹ کے اطراف حد نگاہ دو کلومیٹر تک ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تین کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    کراچی میں آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری رہے گا، دن میں ہوا پندرہ سے بیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔