Tag: fog in lahore

  • دھند نے لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم کردیا

    دھند نے لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم کردیا

    لاہور : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردیں جبکہ 9 تاخیر کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج شروع ہوجاتا ہے جس کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوتا ہے۔

    لایئرپورٹ پر دھند کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور 9 تاخیر کا شکار ہیں، قومی ایئرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306، اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے307 منسوخ ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ حکام کی جانب سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 416 جبکہ نجی ایئرلائن کی کراچی جانے والی پرواز 521 بھی منسوخ کردی گئی۔

    نجی ایئرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 520، نجی ایئرلائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 417 بھی منسوخ ہوگئی۔

    جبکہ غیر ملکی ایئر لائنز کی 9 پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر سے ہوگی، لاہور سے استنبول دوطرفہ پروازیں ٹی کے 715 اور 714 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ابوظبی سے لاہور دوطرفہ پروازیں ای وائے 243 اور 244 چھ گھنٹے جبکہ دوحہ سے آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

  • دھند اور خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    دھند اور خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی : ملک میں شدید دھند کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث آج بروز بدھ کو بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے، مسافر کال سینٹر سے مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم اور شدید دھند کی ناموافق صورتحال کے باعث18 دسمبر بروز بدھ کو پی آئی اے کی پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے302دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے303 ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے759 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی، اس کے علاوہ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے742 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نےمسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : لاہوراوراس کے مضافات میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی بھی متاثر

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

  • لاہوراوراس کے مضافات میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی بھی متاثر

    لاہوراوراس کے مضافات میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی بھی متاثر

    لاہور : شہر اور اس کے مضافات میں شدید دھند کا راج ہے، حدنگاہ 100 میٹرتک محدود ہوگئی جبکہ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 20میٹر رہ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بہت متاثر ہورہی ہے۔

    اس کے علاوہ ایئرپورٹ اور اطراف میں حد نگاہ 250 میٹر رہ گئی ہے، دھند کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے سول ایوی ایشن کو بھی متنبہ کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح تک دھند کےباعث حد نگاہ میں مزید کمی کا امکان ہے، اس کے علاوہ پتوکی شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے،حدنگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی، ملتان روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، اوس کی وجہ سے پھسلن کے باعث سڑکوں پر موٹر سائیکل سوار گر پڑے۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کا راج ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پرحدنگاہ 40میٹر تک ہے، لاہور سے کالاشاہ کاکو موٹروے پرحدنگاہ20میٹر رہ گئی،ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹر وے پر سفر سے قبل موٹر وے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اور آج بھی دھند نے لاہور شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، جس کے نتیجے میں لاہور کے شہریوں میں گلے اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    بھارت سمیت جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کے باعث متعدد ممالک اس کے سدباب کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔