Tag: Fog Update

  • ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج، کئی مقامات سے موٹرویز بند

    ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج، کئی مقامات سے موٹرویز بند

    لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ون شدید دھند کے باعث پشاور سے برہان تک، موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک بند ہے۔

    راولپنڈی میں شدید دھند، حد نگاہ 10میٹرسے بھی کم رہ گئی ہے، اس کے علاوہ شدید دھندکے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک، موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    کراچی کے 6 مقامات پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے جاری

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک دھند کے باعث بند ہے اس کے علاوہ سوات ایکسپریس وے، کرنل شیر خان سے چکدرہ تک دھندکے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ہزارہ موٹروے، برہان سے شاہ مقصود تک شدید دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 14 ہکلا سے یارک تک بند ہے جبکہ پنڈ دادن خان شہراور گردونواح میں شدید دھند کے باعث اللہ انٹرچینج بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق شہر اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے، الہ آباد شہر اور گردو نواح میں دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    پی آئی اے کی ایک اور ایئر ہوسٹس بیرون ملک جاکر لاپتہ

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، فلائٹ شیڈول متاثر

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، فلائٹ شیڈول متاثر

    وفاقی دارالحکومت میں شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا ہے، جس کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، اسلام آبادجانے والی 4 غیر ملکی پروازیں کراچی اور لاہور اتار لی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دمام اسلام آبادکی پروازپی ایف 747 ری روٹ کر کے کراچی اتارلی گئی، پی آئی اے کی شارجہ اسلام آبادکی پرواز 182 کو لاہور میں لینڈ کرا دیا گیا۔

    ابوظہبی اسلام آبادکی پی آئی اے پرواز 162 بھی لاہور اتارلی گئی، دبئی اسلام آباد کی پروازپی کے 134 بھی کراچی اتاری گئی اس کے علاوہ دوحہ، دبئی، جدہ بحرین ارومکی کی پروازیں اسلام آباد سے اڑان نہ بھر سکیں۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1، پشاور سے اسلام آباد تک ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے جبکہ شدید دھند کے باعث سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک بند ہے۔

    بلوچستان میں زلزلہ ، شہری خوفزدہ

    اس کے علاوہ موٹروے ایم 14، ہکلا سے یارک تک شدید دھند کے باعث بدستور بند ہے۔ جبکہ موٹروے ایم 2، کورٹ مومن سے بلکسر تک دھند میں کمی پر کھول دیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 1 پشاور سے برہان دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3، 4 اور ایم 5شدید دھند کے باعث بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔