Tag: Fog

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 شورکوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ شور کوٹ شہر اور گردو نواح میں دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    مرگی کا دورہ پڑنے کے بعد لڑکی کے ساتھ دلدوز واقعہ

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔

  • پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھندکی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 4 ملتان فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند، فضائی آپریشن شدید متاثر

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند، موٹر وے مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم2 اسلام آباد سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے جبکہ موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں سے لاہور اور کوٹ مومن کیلیے بند کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھندکے باعث بند ہے جبکہ ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند ہے۔ موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی بند کردی گئی ہے۔

    موٹروے ایم 4 ملتان فیصل آباد، موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے روہڑی، موٹروے ایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیر شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔

  • اہم اطلاع: ملتان اور پشاور کی متعدد پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد منتقل

    اہم اطلاع: ملتان اور پشاور کی متعدد پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد منتقل

    کراچی: دھند کی وجہ سے ملتان اور پشاور ایئرپورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکل پیش آنے کے سبب 8 پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد منتقل کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، گلگت، کراچی، لاہور اور دبئی کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جدہ سے پشاور سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 796 اسلام اباد اتار لی گئی۔

    جدہ سے ملتان کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 842 لاہور اتاری گئی، مدینہ سے ملتان کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 کی بھی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی، دبئی سے ملتان کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 222 بھی لاہور منتقل کر دی گئی۔

    نجی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان کی پرواز پی اے 871 کو کراچی اتار لیا گیا، شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 اسلام آباد میں لینڈ کر گئی، پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 اسلام اباد منتقل کی گئی، پی آئی اے کی دوحہ پشاور کی پرواز پی کے 286 کو اسلام آباد لینڈ کرایا گیا۔

    پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پاکستان میں موسم کی خرابی کی وجہ سے فضائی سفر دوسرے ہفتے میں بھی متاثر رہا ہے، نئے سال کے پہلے 10 دن میں پاکستان کی 320 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

  • پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک دھندکے باعث بند ہے۔ موٹروے ایم 4 شورکوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک دھندکے باعث بند ہے۔

    موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے روہڑی تک دھندکے باعث بند کردی گئی ہے، موٹروے ایم 11 کامونکی ناروال انٹرچینج سے سمبڑیال ٹال پلازہ تک بند ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • آج منسوخ ہونے والی 15 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تفصیل جاری

    آج منسوخ ہونے والی 15 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تفصیل جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اج دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، اور 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی جدہ تا ملتان پرواز پی اے 871 کو کراچی اتار لیا گیا، جب کہ پی آئی اے کی ابوظبی ۔ پشاور پرواز پی کے 218 اور پی آئی اے کی دبئی ۔ پشاور پرواز پی کے 284 کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئی ہے۔

    نجی ایئر لائن کی شارجہ تا اسلام آباد پرواز ای آر 407، مانچسٹر تا اسلام آباد پرواز منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد اور ریاض کے درمیان نجی ایئر کی پرواز ای ار 807 اور 808 منسوخ ہو گئی، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے ای آر 540 اور 541 بھی منسوخ کر دی گئی۔

    لاہور سے دبئی کے لیے پرواز ای آر 724 اور نیننگ وائی جی 9147 بھی منسوخ ہو گئی ہے، نجی ایئر کی ملتان سے دبئی کے لیے پی اے 811 منسوخ کر دی گئی، کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پی کے 310 اور 311 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

    لاہور میں دھند کی شدت برقرار ہے جس سے پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، سرین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 522 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، سرین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 1822 کی آمد میں بھی 14 گھنٹے کی تاخیر ہوگی۔

    سرین ایئر کی جدہ جانے والی پرواز ای آر 1821 بھی چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، ایئر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے، جب کہ سرین ایئر کی کراچی جانے والی پروازای آر 523 کی روانگی میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

  • عدالت کا جگہ جگہ انڈر پاسز بنانے پر اظہار برہمی

    عدالت کا جگہ جگہ انڈر پاسز بنانے پر اظہار برہمی

    لاہور : عدالت نے شہر کی تمام بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ لاہور میں جگہ جگہ انڈر پاسز بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں صوبہ پنجاب میں دھند کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی گئی جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    دوران سماعت عدالت نے عید الفطر تک تمام بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی جبکہ نجی مال کے اردگرد غیر قانونی پارکنگ فوری سیل کرنے کے حکم دے دیا۔

    لاہورہائی کورٹ نے شہر میں جگہ جگہ انڈر پاسز بنانے پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس شاہد کریم جہاں دل کرتا ہے انڈر پاس بنا دیتے ہیں، انڈرپاس بنانے کے بجائے سڑکوں کی ری ماڈلنگ ہوجائے تو مسائل حل ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو تو لوگ کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں، ٹریفک پولیس کو مزید بااختیار کرنے کی ضرورت ہے جبکہ دبئی میں کوئی ٹریفک والا کسی کو روک لے تو جرأت نہیں ہوتی کوئی اس کے سامنے بات کرجائے، بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر دھند، جدہ سے آنے والی فلائٹ لینڈ نہ ہو سکی

    کراچی: دھند کے باعث جدہ سے آنے والی فلائٹ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو کراچی ایئر پورٹ پر حد نگاہ کم ہونے سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئر بلیو کی پرواز 171 کا رخ ملتان کی طرف موڑا گیا، جہاں طیارہ لینڈ کر گیا ہے، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے سمیت 2 نجی ایئر لائنوں کی پروازیں بھی متاثر ہو گئی ہیں۔

    ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے ارد گرد حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شیڈول پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہو گئی ہے۔ تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی فلائٹ آپریشن معمول پر آ گیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند، موٹر ویز بند، فضائی آپریشن متاثر

    لاہور: ملک بھر میں دھند کی صورت حال برقرار ہے، پشاور ایئر پورٹ پر بھی شدید دھند چھا گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، پشاور ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی ہے، جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پشاور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ کر دی گئی، ریاض اور ابوظبی سے پشاور آنے والی دو پروازوں کو اسلام آباد لینڈ کرنے کی ہدایت کئی گئی، جب کہ پی آئی کی پرواز پی کے 218 اور نجی ایئر لائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

    پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں، ترجمان موٹر وے کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاورسے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور تک بند ہے، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹرچینج سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

  • لاہور سے مسافروں کو براستہ سڑک اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے کی ہدایت

    کراچی: شدید دھند کے باعث لاہور سے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سڑک کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں سے ان کی شیڈول پروازیں اڑان بھریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنچاب میں موسم کی خرابی، لاہور اور ملتان ایئر پورٹ پر دھند کی صورت حال کی وجہ سے فضائی آپریشن متاثر ہو چکا ہے، جس کے سبب لاہور سے مسافروں کو براستہ سڑک اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے دمام، مدینہ، جدہ اور ابوظبی سے آنے والی پروازوں کو لاہور اترنے کی اجازت نہیں دی گئی، اس لیے بیرونی ممالک سے لاہور آنے والی 4 پروازوں کو اسلام آباد اتار دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف لاہور سے اندرون و بیرون جانے والی 5 پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، یہ پانچوں پروازیں اب لاہور کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

    استنبول، ابوظبی، مدینہ، کوئٹہ اور جدہ کی پرواز کی روانگی کا مقام لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

    لاہور سے تاخیر کا شکار پروازوں میں اتحاد ای وائے 242 لاہور۔ ابوظبی، سیرین ای ار 821 لاہور- جدہ، سعودی ایئرلائنز ایس وی 735 لاہور- جدہ شامل ہیں۔ ڈائیورٹڈ پروازوں میں پی کے 322 لاہور- کوئٹہ، پی کے 760 لاہور- جدہ شامل ہیں۔ فیصل آباد سے اسلام آباد کی طرف موڑی گئی پروازوں میں پی کے 248 (پی آئی اے) دمام سے لاہور، پی کے 224 دبئی سے فیصل آباد، پی کے 716 مدینہ سے لاہور براستہ کراچی، پی کے 244 دمام سے سیالکوٹ شامل ہیں۔