Tag: Fog

  • ملتان اور لاہور میں شدید دھند، فضائی آپریشن شدید متاثر

    لاہور / ملتان: صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان اور لاہور کے ایئرپورٹس پر شدید دھند ہے جس کی وجہ سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان اور لاہور کے ایئرپورٹس پر شدید دھند ہے، ملتان ایئر پورٹ پر حد نگاہ 150 میٹر رہ گئی جبکہ لاہور ایئر پورٹ پر حد نگاہ 600 میٹر رہ گئی۔

    دھند کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 6305 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

    لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 735 بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

    دوسری جانب پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 860 کو اسلام آباد میں اتار لیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

  • لاہور میں دھند کے ڈیرے، متعدد موٹر ویز بند، پروازیں متاثر

    لاہور میں دھند کے ڈیرے، متعدد موٹر ویز بند، پروازیں متاثر

    لاہور: شہر اور گرد ونواح میں دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشن بند کردیے گئے، دھند میں اضافہ کے ساتھ سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

    شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو بند کردیا گیا، موٹروے حکام کے مطابق موٹروے کو شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر بند کیا گیا جسے حدنگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا جائے گا۔

    لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دھند سے حدنگاہ صفر سے50میٹر تک رہ گئی، دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشن کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد فلائٹ آپریشن معطل کردیئے گئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

    موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے دوران گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130سے صورتحال بارے معلومات لیں۔

  • شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، فلائٹس متاثر

    شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، فلائٹس متاثر

    لاہور / پشاور / کراچی : پنجاب، کے پی کے اور اندرون سندھ کے علاقوں میں دھند کے باعث چاروں اطراف حد نگاہ کم ہوگئی، موٹرویز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج ہے، حد نگاہ50میٹر تک محدود ہوگئی، لاہور ایئرپورٹ کے اطراف حدنگاہ کم ہونے پر فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور اسلام آباد اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    لاہورمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18ڈگری تک جائے گا، آئندہ چند روز میں موسم مزید سرد اور دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک اور ایم ٹو سالم سے کوٹ مومن اور بھیرہ سے للہ تک بند ہے۔ رپورٹس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو بھی مکمل بند کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب قصور میں موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

  • شدید دھند : لاہور اور پشاور کی موٹر ویز ٹریفک کے لیے مکمل بند

    شدید دھند : لاہور اور پشاور کی موٹر ویز ٹریفک کے لیے مکمل بند

    لاہور / پشاور : پنجاب اور خیبرپختون خوا میں مختلف موٹرویز پر شدید دھند کے باعث متعدد مقامات پر ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا، یہ اقدام حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے متعدد موٹر ویز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم1پشاور سے برہان تک دھند کے باعث بند جبکہ موٹروے ایم2دھندکے باعث لاہور سے لِلہ انٹرچینج تک بند رہے گی۔

    اس کے علاوہ دھند کے باعث موٹر وے ایم3فیض پور انٹر چینج سے درخانہ انٹر چینج تک اور موٹر وے ایم4عبدالحکیم سے سگریگیشن پلازہ تک ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم5شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کیلئے بند ہے اس کے علاوہ موٹر وے ایم11محمود بوٹی سے کالا کھاتائی تک اور موٹر وے ایم 14 داؤد خیل سے تراب تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے جہاں ناصرف کروڑوں انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، وہیں روز مرہ معمولات بھی شدید متاثر ہیں۔

  • شیخوپورہ: شدید دھند کے باعث ایم ٹو پر متعدد گاڑیوں میں تصادم

    شیخوپورہ: شدید دھند کے باعث ایم ٹو پر متعدد گاڑیوں میں تصادم

    شیخوپورہ: موٹروے ایم 2 پر دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے ایم 2پر کالاشاہ کاکو انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

    موٹر وے حکام کے مطابق حادثات موٹروے اورلاہورروڈ پر خان پور نہر اپرچناب کےقریب ہوئے، حادثات شدید دھند کے باعث پیش آئے، اطلاع ملنے پر فوری امدادی کارروائیاں کیں گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوئیں، ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں بھی لگ گئیں۔

    حکام نے موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری طور پر موٹروے کا سفر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔

  • پنجاب میں شدید دھند، حدنگاہ انتہائی کم، موٹر وے بند

    پنجاب میں شدید دھند، حدنگاہ انتہائی کم، موٹر وے بند

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، انتطامیہ نے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچانے کیلیے موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم3،لاہور سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 4،پنڈی بھٹیاں سے شورکوٹ تک بند رہے گی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی اور اوکاڑہ میں دھند کا راج ہے، گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال، چیچہ وطنی میں بھی تاحد نگاہ دھند پھیلی ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ قومی شاہراہ پردھند والےعلاقوں میں حدنگاہ100میٹر تک ہے،ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شہری غیرضروری سفرسے گریز اور اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔

    علاوہ ازیں اوکاڑہ، پتوکی اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث جی ٹی روڈ پرٹریفک متاثر ہورہا ہے، شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

     

  • موٹر وے پولیس کی عوام کے لیے ضروری ہدایات

    موٹر وے پولیس کی عوام کے لیے ضروری ہدایات

    کراچی: صوبہ سندھ میں شدید دند کا راج جاری ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے احتیاط کرنے اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس ساؤتھ زون کا کہنا ہے کہ سکھر میں سرحد بائی پاس سے سندھ پنجاب بارڈر تک دھند ہے جہاں حد نگاہ 30 میٹر ہے، سکھر میں سرحد بائی پاس سے روہڑی بائی پاس تک حد نگاہ 20 میٹر ہے۔

    ترجمان کے مطابق سکھر میں روہڑی بائی پاس سے ٹنڈو مستی تک حد نگاہ 0 سے 30 میٹر ہے، ٹنڈو مستی سے ہالانی تک حد نگاہ 80 میٹر ہے۔

    اسی طرح سکرنڈ میں سدھوجا سے ہالانی تک حد نگاہ 20 سے 30 میٹر اور سکرنڈ میں مشاق سے سدھوجا تک حد نگاہ 60 سے 80 میٹر ہے۔

    بھالائی موڑ سے بھان سعید آباد کے مقام پر حد نگاہ 15 سے 20 میٹر ہے، خان پور سے نصیر آباد کے مقام پر حد نگاہ 50 میٹر ہے، نصیر آباد سے رتو ڈیرو ٹول پلازہ تک حد نگاہ 10 سے 20 میٹر ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

    لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں، کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا، ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم ہوگیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413 دھند کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ کی طرف موڑ دی گئی، ایئر بلیو کی پرواز 413 کے فضا میں کافی دیر چکر لگانے کے بعد کنٹرول ٹاور نے اس کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا۔

    شارجہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 186 کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

    لاہور میں شدید دھند کے باعث 8 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ 6 تاخیر کا شکار ہوگئیں، کویت سے آنے والی پرواز 203، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306، ایئر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 417، نجف سے آنے والی پرواز 341 اور لاہور سے نجف جانے والی پرواز 342 منسوخ کردی گئی۔

    اسی طرح ایئر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 416، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 اور ایئر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412 بھی منسوخ کردی گئی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ترکش ایئر کی استنبول جانے والی پرواز 715 دو گھنٹے سے زائد تاخیر سے ساڑھے 10 بجے کے بعد روانہ ہو گی، فلائی ناس کی ریاض جانے والی پرواز 318 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو کر دوپہر دوبجے کے بعد روانہ ہوگی۔

    اسی طرح اتحاد ایئر کی ابو ظہبی جانے والی پرواز 242 دو گھٹے سے زائد تاخیر سے روانہ ہوگی، قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629 تیس منٹ، ریاض سے آنے والی پرواز 317 نو گھٹے اور ترکش ایئر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ

    لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند ہے اور رن وے پر حد نگاہ 600 میٹر رہ گئی ہے۔

    دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751، دمام سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائی 883، لاہور سے دمام جانے والی پرواز ایکس وائی 884، ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کویت جانے والی پرواز 502 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ریاض سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائی 317 چھ گھنٹے، ریاض جانے والی پرواز ایکس وائی 318 پانچ گھنٹے 45 منٹ اور لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 755 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے جدہ کی دو طرفہ پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    پروازوں میں تبدیلی کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات بھی حاصل کریں۔

  • پنجاب: قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم

    پنجاب: قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم

    لاہور: پنجاب میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، انتظامیہ نے دوران سفر محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کا راج ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    مانگا منڈی، پتوکی رینالہ خورد، اوکاڑہ، گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں شدید دھند نے حد نگاہ کم کردی، جبکہ ملتان خانیوال موٹروے اور موٹروے ایم ٹو لاہور شیخوپورہ بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج

    ترجمان کے مطابق حدنگاہ صفر سے 50 میٹر تک ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔

    موبائل ایپ ’’این ایچ ایم پی ہمسفر‘‘ میں تازہ ایڈوائزری دیکھیں، سفر سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایپ سے موٹروے پولیس کی ریڈیو سروس ضرور سنیں، ریڈیو سروس سے دھند کی صورت حال ہر 15 منٹ بعد نشر کی جارہی ہے۔