Tag: foil

  • سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام

    سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام

    ریاض : سعودی عرب کے کسٹم افسران نے ریاست میں اسمگل کی جانے والی 3 لاکھ سے زائد نشہ آور ادویات ضبط کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ لڑنے والے سعودی عرب کے کسٹم حکام نے گذشتہ روز منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 لاکھ 85 ہزار نشہ آور ادویات (کیپٹاگون) صبط کرلی ہیں۔

    سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کسٹم اہلکاروں نے الحدیتا بندر گاہ کے ذریعے ریاست میں داخل ہونے والی چار گاڑیوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں منشیات برآمد کی تھی اور ملزمان کو حراست میں لے کر خفیہ مقام پر منتقل کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الحدیتا بندر گاہ کے کسٹم چیف عبد الرزاق ال زیرانی کا کہنا ہے کہ کسٹم افسران نے منشیات اسمگلنگ کی مسلسل پانچویں کوشش ناکام بناتے ہوئے نشہ آور ادویات کو ضبط کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گذشتہ برس 1628 افراد منشیات فروشوں اور اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ماضی سے ہی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں میں 604 کے قریب سعودی شہری ہیں۔

    پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2017ء سے مارچ 2018ء تک اکتالیس ممالک سے تعلق رکھنے والے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے باعث مذکورہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

    حکام کے مطابق ان اہم کارروائیوں سے منشیات فروشی اور دیگر سنگین وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، ڈرگ مافیا کی سعودی عرب میں کمر توڑی دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی عرب میں وزارت دفاع پرحملے کی سازش ناکام،  2مبینہ حملہ آورگرفتار

    سعودی عرب میں وزارت دفاع پرحملے کی سازش ناکام، 2مبینہ حملہ آورگرفتار

    ریاض : سعودی عرب میں سیکورٹی اداروں نے وزارت دفاع پر حملے کی سازش ناکام بنا کر دوحملہ آوروں کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فورسز نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اورہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا۔

    سعودی حکام کے مطابق داعش نے وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز پرخودکش حملے کا منصوبہ بنایا تھا، دونوں دہشت گردوں احمد یاسر الکلدی اور عمار علی محمد کو دہشت گردی کی کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    گرفتارہونے والے دہشتگردوں کا تعلق یمن سے ہے۔

    دوسری جانب ریاض میں ایک حملہ آوروں کے زیراستعمال گیسٹ ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔