Tag: foils

  • کراچی  میں دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی

    کراچی میں دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی

    کراچی : دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی اور ملزم کو پستول چھین کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں ڈاکو  نے دودھ فروش بزرگ کی دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی ، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے خریداربن کردودھ کی دکان سےخریداری کی اور موقع دیکھ کر دکان میں گھس کربزرگ دکاندار پر اسلحہ تان لیا، 60سالہ بزرگ شہری نے مسلح ڈاکو کو دبوچ کرکاؤنٹر پر گرایا اور گھونسوں کی بارش کردی۔

    بزرگ نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کا پستول بھی چھین لیا ، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، بزرگ دکاندارنےملزم کی پستول سے گولی بھی چلائی۔

    خیال رہے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے اور  لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے لگے، جس سے  شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس لاچار ہے ، اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ساٹھ فیصد وارداتیں منشیات کے عادی افراد کر رہے ہیں شہر میں ڈکیتی مزاحمت میں کئی لوگوں کی جان جاچکی اس کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی بڑھنےلگے ٹارگٹ کلر نئے ہتھیار اور نیا طریقہ واردات استعمال کر رہے ہیں۔

  • پاک بحریہ نے سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ لگا کر داخلے کی کوشش ناکام بنادی

    پاک بحریہ نے سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ لگا کر داخلے کی کوشش ناکام بنادی

    اسلام آباد : مستعدپاک بحریہ نےدشمن کی ایک اورچال ناکام بنادی، پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ لگاکر  داخل ہونے سے روک دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے بھارتی آبدوزکاسراغ لگاکرپاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیاگیا ہے، پاک بحریہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کےساتھ ہردم چوکنا ہے۔

    پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا، ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ امن قائم رکھنےکی حکومتی پالیسی،بھارتی آبدوزکونشانہ نہیں بنایاگیا، بھارتی آبدوزکونشانہ نہ بنانا پاکستان کی امن پسندی کاغمازہے، واقعےسےسبق حاصل کرکےبھارت کوامن کی جانب راغب ہوناچاہیے۔

    ترجمان نے مزید کہا یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتاثبوت ہے، پاکستان کی بحری سرحدوں کےدفاع کیلئےپاک بحریہ ہرلمحہ مستعدوتیارہے، کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکی بھرپورصلاحیت رکھتےہیں۔

    پاک بحریہ ایک بٹن سےبھارتی آبدوزکوسمندرکی تہہ میں دفناسکتی تھی، کموڈور(ر)عبیداللہ


    پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی فوٹیج بھی جاری کردیں ہیں ، کموڈور(ر)عبیداللہ نے کہا پاک بحریہ ایک بٹن سے بھارتی آبدوز کو سمندر کی تہہ میں دفنا سکتی تھی لیکن پاک بحریہ نے پاکستان کی امن کی پالیسی کے وژن کو آگے بڑھایا۔

    کموڈور(ر)عبیداللہ کا کہنا تھا کہ دشمن کی آبدوزہماری سرزمین کی جانب بڑھ رہی تھی، وزیراعظم عمران خان کااعلان ہے جنگ کی پالیسی ہے نہ جنگ چاہتے ہیں، پاک بحریہ نے دشمن کی آبدوز کو روکا بلکہ واپس جانے پر مجبور کیا۔

    انھوں نے مزید کہا پاک بحریہ بالکل مستعد ہے اور پوری طرح تیار ہے، جس آبدوز کو پکڑا گیا یہ جدید ترین ہے پھر بھی ہم سے نہ چھپ سکی، بھارتی آبدوز ایک سال پرانی ہے، نومبر2017 میں تیارکی گئی ہے۔

    کموڈور(ر)عبیداللہ کا کہنا تھا بھارتی جدیدآبدوز بھی خود کو ہماری بحریہ سے چھپانے میں ناکام رہی، پاک بحریہ کے سامنے بھارت کی جدید آبدوز بھی بے بس رہی۔

    خیال رہے نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا ہے۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے۔