Tag: Food Festival

  • گلف فوڈ نمائش 2018: پاکستانی چاول کی برآمدات میں معاون ثابت ہوگی

    گلف فوڈ نمائش 2018: پاکستانی چاول کی برآمدات میں معاون ثابت ہوگی

    دبئی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری سمیع اللہ نے کہا ہے کہ گلف فوڈ نمائش 2018 کے دوران بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستانی چاول کی بر آمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلف فوڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ نمائش کے دوران دنیا کے اہم ممالک سے پاکستانی چاول کے بڑے خریداروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کا ایک اچھا تاثر نمایاں ہوگا۔

    پاکستانی چاول عالمی منڈی میں ملک کی شناخت ہے،خرم دستگیر

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے چاول کی بڑی مانگ ہے جسے عالمی سطح پر بڑے پیمانے میں درآمدات کیا جاتا ہے، یہ نمائش پاکستانی ایکسپوٹرز کے لیے خوشیوں کی نوید لائے گی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے سینیئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ گلف فوڈ نمائش میں دنیا بھر کے کئی ممالک خوراک کے برآمد کنندگان کمپنیاں اپنے اسٹالز لگاتے ہیں جن میں پاکستان سمیت بھارت، تھائی لینڈ، ویتنام و دیگر ممالک شامل ہیں۔

    برلن: سالانہ ’’فروٹ لاجسٹکا 2018‘‘ ، پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی دھوم

    دوسری جانب فوڈ ماہرین نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ نمائش میں پاکستان کے چاول کے ایکسپورٹرز کو اچھے بر آمدی آرڈرز ملیں گے، امید ہے یہ اقدام چاول کے برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    خیال رہے فوڈ نمائش میں پاکستان سے چاول کے ایکسپورٹرز نے بڑی تعداد میں اپنی کمپنیوں کے اسٹال لگائے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے تاجر برادری اور چاول کے خریدار نمائش کا دورہ کرتے ہیں جبکہ یہ نمائش 22فروری تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی:  ایکسپو سینٹر میں پاکستان کا دسترخوان‘ فوڈ فیسٹیول کا آغاز

    کراچی: ایکسپو سینٹر میں پاکستان کا دسترخوان‘ فوڈ فیسٹیول کا آغاز

    کراچی : ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان کا دسترخوان‘ فوڈفیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے. جہاں ملک بھر سے 100 طرح کے مختلف پکوان پیش کیے گئے ہیں، لاہور کے سری پائے ہوں یا پشاور کا چرسی تکہ، اس میلے میں سب کچھ ہے۔

    کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان کا دسترخوان‘ منفرد فوڈ فیسٹیول شروع ہوگیا، جو 14 مئی تک جاری رہے گا، فوڈ فیسٹیول میں سو سے زائد مزیدار ڈیشز رکھی گئی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد رخ کررہے ہیں کوئی پشاور کا چرسی تکہ کھارہا ہے تو کوئی سجی کے مزے اڑا رہا ہے ہر کوئی اپنی من پسند کھانے خوب کھا رہا ہے۔

    d1

    پاکستان کا دسترخوان’ میں لاہور، پشاور، حیدرآباد، گجراںوالہ، نتھیا گلی اور دیگر مقامات سے شیفس شرکت کررہے ہیں، وہ اپنے ساتھ ان علاقوں کے کھانوں کی تراکیب بھی لے کر آئے ہیں۔

    پاکستان کا دسترخوان منعقد کروانے والی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی برانڈ انگیج سے تعلق رکھنے والے عبیر رحمانی کا کہنا تھا کہ ‘ملک بھر میں مختلف انداز کے کھانے کھائے جاتے ہیں، ہم ایک ایونٹ میں پاکستان کے منفرد ذائقوں کو سمیٹ رہے ہیں، اگر کراچی اور لاہور کی مثال دی جائے تو دونوں کے الگ الگ قسم کے خاص پکوان ہیں، جیسے ہم کراچی میں لسی کا مزہ لے سکتے ہیں تاہم یہ اُس لسی کے برابر نہیں ہوسکتی جو لاہور میں دستیاب ہے۔

    d2


    مزید پڑھیں : کھانوں کے شوقین لاہوریوں کیلئے ایٹ فیسٹیول


    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے ایونٹس کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

    کراچی لاہور پشاور اور دیگر شہروں کی زائقہ دار کھانوں کے مزے لینے ہوں تو فیملی کے ساتھ ایکسپو سینٹر آئیں اور پر فضا ماحول میں کھانوں سے لطف انداوز ہوں۔