Tag: Food ministry

  • صوبائی وزیر علیم خان کوخوراک کا محکمہ دے دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    صوبائی وزیر علیم خان کوخوراک کا محکمہ دے دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : صوبائی وزیر علیم خان کو خوراک کا محکمہ دے دیا گیا، علیم خان نے گذشتہ روز دوبارہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے اٹھایا تھا‌۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر علیم خان کو وزارت خوراک کا قلمدان سونپ دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    گذشتہ روز لاہور میں گورنر ہاؤس میں عبدالعلیم خان کی تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی ۔

    گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا تھا، علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

  • بیکری مصنوعات میں گندے انڈوں کے استعمال کا  نیٹ ورک ختم کردیا: وزارتِ خوراک

    بیکری مصنوعات میں گندے انڈوں کے استعمال کا نیٹ ورک ختم کردیا: وزارتِ خوراک

    لاہور: پنجاب حکومت کے وزیر ِ خوراک سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ گندے انڈے فروخت کرنے والی ہیچریوں ( انڈے پیدا کرنے والے فارم) کے خلاف منظم کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخوراک سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ گندے انڈے خرید کر پاؤڈر بنانے والی فیکٹریاں سیل کی جاچکی ہیں ، جبکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گندے انڈوں کا معاملہ 90 ہزار خراب انڈوں کی برآمدگی سے شروع ہوا تھا جس کے بعد چیچہ وطنی اور بورے والا سے بھی 22 لاکھ خراب انڈے برآمد کیے گئے۔

    سمیع اللہ نے بتایا کہ یہ خراب انڈے صرف اور صرف بیکری مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتے تھے، جو کہ انسانی صحت کے لیے کسی صورت فائدہ مند نہیں تھا۔

    پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ گندے انڈے فروخت کرنے والی ہیچریوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہےاور ان سے انڈے خرید کر پاؤڈر بنانے والی فیکٹریاں بھی سیل کرکے اس گھناؤنے نے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتتہ سال بھی پنجاب میں گندے انڈوں کی بھرمار ہوگئی تھی ، فوڈ اتھارٹی نے مانگا منڈی لاہور کے قریب انڈوں سے پاؤڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 11 لاکھ گندے انڈے برآمد ہوئے تھے ، یہ انڈے بسکٹ بنانے والی معروف کمپنیوں کو فروخت کیے جانے تھے ۔

  • باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث محمکہ خوراک 19 افسران معطل

    باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث محمکہ خوراک 19 افسران معطل

    اسلام آباد: صوبائی وزیرخوراک نے باردانے کی غلط تقسیم اور کرپشن میں ملوث 19 افسران کو معطل کردیا صوبائی وزیرخوراک گیان چندکے مطابق معطل کیے گئے افسران میں تین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور 16 فوڈ انسپکٹر شامل ہیں۔

    گندم کی بوریوں میں خرد برد اور بدعنوانی کا الزام صوبائی وزیر خوراک نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مٹیاری کریم اللہ سومرواور ٹنڈو محمد خان کے فوڈ انسپکٹر مراد کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

     صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں گندم کی ترسیل اور خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔