Tag: Food poison

  • مضر صحت کھانے سے پانچ بچوں کی ہلاکت، مالک کی تلاش میں تفتیشی ٹیم کے چھاپے

    مضر صحت کھانے سے پانچ بچوں کی ہلاکت، مالک کی تلاش میں تفتیشی ٹیم کے چھاپے

    کراچی: مضر صحت کھانے سے پانچ بچوں کی ہلاکت کیس میں تفتیش جاری ہے، مالک کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب پشین سے آنے والے ایک فیملی کے پانچ بچوں سمیت چھ افراد بریانی کھانے ہلاک ہوگئے تھے۔

    تفتیش کے مطابق ہوٹل میں مقیم اس خاندان نے نوبہار ریسٹورنٹ سے آنے والی بریانی کھائی تھی، اس وقت تفتیشی کمیٹی نوبہار اوراسٹوڈنٹ بریانی کے مالک کی تلاش میں مختلف مقامات پرچھاپے مار رہی ہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق عابد جمشید نوبہار اور پرویزاسٹوڈنٹ بریانی کامالک ہے، واقعےکے بعد سے دونوں ملزمان مفرور ہیں۔

    تفتیشی ٹیم کے مطابق اس کیس میں عابد جمشید سے تفتیش بہت ضروری ہے، پولیس نےملزمان کے دفاتر پربھی چھاپے مارے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے دونوں ہوٹل کے کچنزکی اندرونی ویڈیوزبھی حاصل کرلیں، ویڈیومیں انتہائی بدبوداراورگندی جگہ پرکچن کاسامان دیکھا جا سکتا ہے، جہاں حفظان صحت کے اصولوں کا قطعی خیال نہیں رکھا گیا۔

    مزید پڑھیں: ہوسکتا ہے پانچ بچوں کی موت کیڑے مار اسپرے کی وجہ سے ہوئی ہو، سعید غنی

    خیال رہے کہ چند ماہ قبل بھی کراچی میں ایک بڑے ریسٹورنٹ کا کھانے کھانے کے بعد دو بچے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    یاد رہے کہ کل سعید غنی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شاید ہلاکتوں کا سبب ہوٹل میں ہونے والا کیمیکل اسپرے ہو۔

  • مرغی کو دھونا فوڈ پوائزن کا سبب بن سکتا ہے

    مرغی کو دھونا فوڈ پوائزن کا سبب بن سکتا ہے

    مرغی ہماری روزمرہ کی عام غذا ہے جسے ہم مختلف طریقوں سے پکاتے ہیں، حال ہی میں ماہرین نے اس کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کو پکانے سے قبل دھونا فوڈ پوائزن کے امکان میں اضافہ کرسکتا ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق مرغی کو دھونا اس میں موجود جراثیم کو پھیلانے کا سبب بنتا ہے۔ دھونے کے بعد یہ جراثیم ہمارے ہاتھوں، برتن اور دیگر اشیا میں منتقل ہوسکتے ہیں جو فوڈ پوائزن کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی میں کچھ بیکٹریا نہایت مضبوطی سے چمٹے ہوتے ہیں جو دھونے سے بھی نہیں نکلتے۔

    مرغی کے نقصانات سے بچنے کا طریقہ اسے اچھی طرح پکانا ہے۔ ماہرین کی تجویز ہے کہ مرغی کو 165 فارن ہائیٹ پر پکانا چاہیئے۔

    ایک اہم ہدایت

    جب بھی آپ مرغی خریدنے جائیں تو خاص طور پر دھیان رکھیں کہ بظاہر موٹی تازی نظر آنے والی مرغی اگر سست دکھائی دے، یا کھڑے ہوتے ہوئے اس کے پنجے کمزوری کے باعث کانپتے ہوئے نظر آئیں تو ایسی مرغی ہرگز نہ خریدیں۔

    یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس مرغی کو دواؤں اور انجکشنز کے ذریعے مصنوعی طریقے سے موٹا کیا گیا ہے۔

  • زہریلا کھانا کھانے سے 10 سالہ بچی جاں بحق، 17 افراد کی حالت غیر

    زہریلا کھانا کھانے سے 10 سالہ بچی جاں بحق، 17 افراد کی حالت غیر

    سانگھڑ: ضلع سانگھڑ کے نواحی علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 17 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والی بچی اور متاثرہ 17 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرئع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے حیدر آباد اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں سے 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں زہریلا کھانا کھانے سے درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں متاثر ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل سنہ 2015 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پاکستان سویٹ ہومز میں رہائش پذیر درجنوں بچے غیر معیاری کھانا کھا کر بے ہوش ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔