Tag: food poisoning case

  • کراچی میں مضرصحت کھانے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کا مقدمہ درج

    کراچی میں مضرصحت کھانے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کا مقدمہ درج

    کراچی : مضرصحت کھانے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کامقدمہ درج سول لائن پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا ،بچوں کے چچا نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے، واقعہ 22 فروری کو ہوا تھا ، جس  میں کوئٹہ سے آنے والا خاندان متاثر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ طور پر ہوٹل کا مضر صحت کھانے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف جاں بحق بچے کی چچا کے مدعیت میں سول لائن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

    سول لائن تھانے میں درج کیے جانے والے مقدمے کے متن کے مطابق فیصل زمان اپنے بچوں، اہلیہ اور بہن کے ہمراہ 21 تاریخ پشین سے کراچی روانہ ہوا خصدار کے علاقے میں دوست کے پاس قیام کیا رات 10 بجے کراچی پہنچ کر قصر ناز میں چیک ان کیا اور ہوٹل سے لائی ہوئی بریانی کھائی اور سوگئے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا رات 2 بجے بھائی کی آنکھ کھولی تو دیکھا بھابھی باتھ روم میں گری ہوئی ہیں بھائی کا بیٹا ضلاح الدین بھی الٹیا کر رہا تھا، بھائی اہلیہ کو لے کر فوری طور پر اسپتال چلے گئے صبح 6 سے 7 کے درمیان بہن نے فون کر کے بتایا کہ بچوں کی حالت بھی غیر ہے قصرناز پہنچا تو تین بچے مردہ حالت میں تھے جبکہ دو بچے اور بہن کی حالت غیر تھی بچوں کو اسپتال لے کر پہنچا تو معلوم ہوا کہ پانچوں بچے دم توڑ چکے ہیں اگلے روز رات 2 بجے بہن نے بھی آئی سی یو میں دم توڑا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ جاں بحق بچے کی چچا کے مدعیت میں درج کیا گیا، واقعہ 22 فروری کو پیش آیا، جس میں کوئٹہ سے آنے والا خاندان متاثرہوا۔

    یاد رہے  شہر قائد میں میں ریسٹورنٹ کا مضرصحت کھاناکھانےسےایک ہی خاندان کے5 بچوں سمیت 6  افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نوبہارریسٹورنٹ اور قصرناز گیسٹ ہاؤس سے بریانی دودھ اور دیگر کھانے کی چیزوں کے سیمپل اکٹھے کرلیے تھے  اور ہوٹل سیل کرکے 18 ملازمین کوحراست میں لیا تھا ، جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات، ریسٹورنٹ عملے کوحراست میں لے لیا گیا

    جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی، 4سال کاعزیز فیصل ، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید، 9سال کی صلویٰ شامل  تھے جبکہ 28سال کی بینا  بھی دم توڑ گئیں تھی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ پیرمحمدشاہ  کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں یہ فوڈپوائزنگ کا کیس ہے ، ڈھائی بجے فیصل کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہوئی، خاتون کو اسپتال منتقل کیاگیا تھا، واپس آئے تو کچھ بچے ہلاک ہوچکے تھے جبکہ 2 بچوں کی لاشیں اکڑ چکی تھیں۔

    بعد ازاں مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کرتے ہوئے  قصرنازانتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ اور کیڑے مارنے والی دوائی کےمتعلق تفصیلات بھی طلب کرلیا تھا۔

  • مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت،  تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کردیا

    مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت، تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کردیا

    کراچی : مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کردیا، ،تفتیشی ٹیم نے قصرنازانتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ اور کیڑے مارنے والی دوائی کےمتعلق تفصیلات بھی طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مضرصحت کھانےسےبچوں اورپھپھی کی ہلاکت ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کردیا۔

    تفتیشی ٹیم کے مطابق کمرے سے بریانی کے دو خالی باکسز ملے تھے، دونوں باکسز اسٹوڈنٹ بریانی سے منگوائےگئے تھے، فیصل زمان اپنی فیملی کے لیے دو ڈبل بریانی کے باکس خرید کر لایا تھا،ایک باکس ایچ ای جے کراچی یونیورسٹی اور ایک باکس ایس جی ایس کورنگی بھجوا دیئے ہیں۔

    تحقیقاتی ٹیم نےقصرناز انتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ طلب کرلیا ہے اور ملازمین کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ قصر ناز میں کیڑے مارنے والی دوائی کے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہے۔

    پولیس کی جانب سے مضر صحت کھانے سے بچوں اور پھپھو کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے احکامات پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی ، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس پی طارق دھاریجو ٹیم میں شامل ہیں۔

    ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ، شواہد اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کرے گی اور کراچی پولیس چیف کو پیشرفت سےمتعلق آگاہ کرے۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی شرجیل انعام کھرل کا کہنا ہے کہ معاملہ فرانزک بنیاد پر تحقیقات سے حل ہوگا، بیانات لے چکے ہیں اور بہت سے شواہد جمع کئے ہیں۔

    ڈی آئی جی شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ کھانے کے نمونے، پاؤڈرز اور دیگر اشیا کے نمونے حاصل کیے ہیں، فرانزک تحقیقات کے لئے شواہد پنجاب فرانزک لیب بھیج رہے ہیں جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی اور جامعہ کراچی کو کیمیائی تجزیے بھیج چکے ہیں۔

     

    مزید پڑھیں : مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات، ریسٹورنٹ عملے کوحراست میں لے لیا گیا

    یاد رہے گزشتہ روز پشین سے آئے اخوندزادہ فیصل زمان کی فیملی کے ساتھ فوڈپوائزنگ کا واقعہ پیش آیا، جنہوں نے صدر کےایک ہوٹل سے بریانی کھائی، بریانی کھانے کے بعد فیصل زمان کی اہلیہ کی طبیعت بگڑگئی، وہ انہیں لےکراسپتال پہنچے تو پیچھے سے بچوں کی موت کی خبرآگئی۔

    جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی چار سال کا عزیز چھے سال کی عالیہ، سات سال کا توحید اور نو سال کی صلویٰ شامل ہے، فیصل زمان کے پانچ ہی بچے تھے۔

    پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نوبہارریسٹورنٹ اور قصرناز گیسٹ ہاؤس سے بریانی دودھ اور دیگر کھانے کی چیزوں کے سیمپل اکٹھے کرلیے اور ہوٹل سیل کرکے 18 ملازمین کوحراست میں لیا تھا ، جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • مضرصحت کھاناکھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی پھوپھو بھی انتقال کرگئیں

    مضرصحت کھاناکھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی پھوپھو بھی انتقال کرگئیں

    کراچی : ہوٹل میں مبینہ طور پر مضرصحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کی پھوپھو اسپتال میں دوران علاج چل بسیں ، بچوں کی نمازجنازہ کچھ دیربعدپشین میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہوٹل میں مبینہ طور پر مضرصحت کھاناکھانے سے 5بچوں کی موت کے بعد پھوپھو بھی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، اٹھائیس سالہ بینا نے بھی ریسٹورنٹ کی مضر صحت بریانی کھائی تھی، میت کوآبائی گاؤں روانہ کردیاگیا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی کے نجی ریسٹورینٹ کے مبینہ مضرِصحت کھانا کھانے سے پانچ بچے دم توڑگئے تھے جبکہ بچوں کی پھوپھوبینا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اسپتال انتظامیہ کےمطابق اٹھائیس سالہ بینا کو رات گئے حالت بگڑنے پر آئی سی یو سے وینٹی لیٹرپر شفٹ کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کر گئیں، لواحقین نے بینا کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا۔

    پانچوں بچوں کی نمازہ جنازہ آج ادا کی جائے گی


    دوسری جانب پانچوں بچوں کی نمازہ جنازہ 11بجے آج آبائی علاقے خانوزئی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مقامی قبرستان میں ہوگی، جنازے میں شرکت کےلیےلوگوں کی آمد کا سللسہ جاری ہے۔

    تحقیقات جاری ہیں فی الوقت اس حوالےسےکچھ نہیں کہہ سکتا ، والد فیصل اخوانزادہ


    والد فیصل اخوانزادہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کاشکریہ جنہوں نےبےحدتعاون کیا، تحقیقات جاری ہیں فی الوقت اس حوالےسےکچھ نہیں کہہ سکتا، کل رات10:30 بجے کراچی پہنچے ہوٹل سےکھانامنگواکرکھایا، رات12بجےبچوں کی حالت اچانک خراب ہوئی، کوئی سیاسی بیان نہیں دیناچاہتا۔

    مزید پڑھیں : مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات، ریسٹورنٹ عملے کوحراست میں لے لیا گیا

    یاد رہے گزشتہ روز پشین سے آئے اخوندزادہ فیصل زمان کی فیملی کے ساتھ فوڈپوائزنگ کا واقعہ پیش آیا، جنہوں نے صدر کےایک ہوٹل سے بریانی کھائی، بریانی کھانے کے بعد فیصل زمان کی اہلیہ کی طبیعت بگڑگئی، وہ انہیں لےکراسپتال پہنچے تو پیچھے سے بچوں کی موت کی خبرآگئی۔

    جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی چار سال کا عزیز چھے سال کی عالیہ، سات سال کا توحید اور نو سال کی صلویٰ شامل ہے، فیصل زمان کے پانچ ہی بچے تھے۔

    پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نوبہارریسٹورنٹ اور قصرناز گیسٹ ہاؤس سے بریانی دودھ اور دیگر کھانے کی چیزوں کے سیمپل اکٹھے کرلیے اور ہوٹل سیل کرکے 18 ملازمین کوحراست میں لیا تھا ، جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قصر ناز کے کمرے کے فرش پرکیڑےمارپاوڈرپایاگیا، نو بہار ریسٹورنٹ سے 20 سیمپل حاصل کیے جبکہ کیفے اسٹوڈنٹ بریانی سے 7، قصرناز سے 6 سیمپل لیےگئے،گندگی کے باعث قصر ناز کا کچن سیل کر دیاگیا، کیڑے مار پاوڈر کی وجہ سےگودام بھی سیل کردیاگیا اور تمام نمونے ایس جی ایس لیبارٹری بھیج دیےگئے ہیں۔