Tag: Fool Proof Security

  • محرم الحرام : رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    محرم الحرام : رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رینجرز حکام نے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری کراچی اوراندرون سندھ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ 5 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں نو اور دس محرم کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی ہے اور کچھ حساس مقامات پر موبائل فون جیمرز بھی لگائے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ اور صدر میں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کرگیا ہے۔

  • جشن آزادی : اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

    جشن آزادی : اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

    اسلام آباد : جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا،14اگست کو ضلع بھر میں680افسران و جوان تعینات کئے گئے، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کو مؤثر بنانے کا حکم دیا گیا ہے، ون ویلنگ، آتش بازی اور دیگر خرافات کو روکنے کیلئے خصوصی اسکواڈز تعینات کئے گئے ہیں۔

    زونل ایس پیز اپنے اپنے علاقے کی ڈیوٹی خود چیک کریں گے۔ واضح رہے کہ یوم آزادی پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دار الحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی اور وطن عزیز کی سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کی دعاؤں کے ساتھ کیا جائے گا۔

    کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے، اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات قائد اعظم کے مزار پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گی۔

  • آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کی پی سی بی کو مبارکباد

    آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کی پی سی بی کو مبارکباد

    دبئی : کرکٹرز کی فول پروف سیکورٹی، والہانہ استقبال، شاندار انتظامات اور آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی نے پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدام کی آئی سی سی نےبھی تعریف کردی۔

    آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کیلئے پی سی بی کے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات شاندار تھے۔


    مزید پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ورلڈ الیون کو شکست، آزادی کپ پاکستان کے

    نام


    اس حوالے سے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل کا فائنل پہلا اور آزادی کپ دوسرا قدم ہے۔

    آزادی کپ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے والے جائلز کلارک نے کہا کہ کرکٹ کیلئے شائقین کا ایسا جنون انہوں نے پہلے کہیں نہیں دیکھا۔

  • عاشورہ : امن و امان اورفول پروف سیکیورٹی پرگورنرسندھ کا اظہاراطمینان

    عاشورہ : امن و امان اورفول پروف سیکیورٹی پرگورنرسندھ کا اظہاراطمینان

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی عاشورہ محرم کے دوران صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کاوشوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مسلسل اجلاسوں کے انعقاد ،بریفنگز اور دوروں کے ذریعہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیف سکریٹری سندھ محمد صدیق میمن ،ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر،ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وھرہ ،انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر سے بھی رابطہ کیا۔

    گورنر سندھ نے عاشورہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے عوام، علمائے کرام ،جلوسوں کے شرکاءاور منتظمین کی جانب سے سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کی تعریف کی۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی مجالس ،جلوسوں کی سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے لئے مثالی اقدامات کئے گئے۔ فول پروف سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنانے پر رینجرز و پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے اور اسکاؤ ٹس تنظیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ امام بارگاہوں ،مساجد اور مجالس کے مقامات کے باہر اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے لئے ڈپٹی میئر کراچی نے نمایاں کردار ادا کیا۔

    صوبہ کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے موثر اور مربوط اقدامات کے باعث تمام اضلاع میں صورتحال کنٹرول میں رہی۔

     

  • لاہور: پی ٹی آئی کی ریلی کو فول پروف سیکیورٹی دینے سے انکار

    لاہور: پی ٹی آئی کی ریلی کو فول پروف سیکیورٹی دینے سے انکار

    لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی کو فول پروف سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ پوری ریلی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تاہم تین جگہ پر چیکنگ کی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ریلی کو تین مقامات پر روک کرچیک کیا جائے گا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی کو سیکیورٹی دیں گے اور ریلی کے تمام شرکا کو بیرئیر لگا کر تین مقامات پرچیک کیا جائےگا تاہم پوری ریلی کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی مشکل کام ہے اس لیے کہ تحریک انصاف کی ریلی سے متعلق سیکیورٹی خدشات ہیں۔

    اس ضمن میں‌ وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو کل کی ریلی پر دہشت گردی کے خدشات سے آگاہ کردیا ہے.

  • نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو مؤثر سیکورٹی فراہم کی جائے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

    نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو مؤثر سیکورٹی فراہم کی جائے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

    کراچی : آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے نماز جمعہ کے موقع پر عبادت گاہوں کے باہر سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے نماز جمعہ کے موقع پر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امام بارگاہوں اور مساجد کے باہر نمایاں نفری تعینات کی جائے اور  انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔

    انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایت کی کہ ’’افسران اہلکاروں کے ڈیوٹی پوائنٹس پر نظر رکھیں اور ان پوائنٹس کو ہرگز خالی نہ چھوڑیں، سیکورٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو معلومات فراہم کی جائیں‘‘۔

    پڑھیں : کراچی بدامنی کیس: سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق رپورٹ پر عدالت کا عدم اعتماد

    اے ڈی خواجہ نے شہر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ ’’وہ اپنے علاقے پر خاص نظر رکھیں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے گشت، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو بڑھائیں‘‘۔

    آئی جی سندھ کے پولیس افسران کو پابند کیا کہ خفیہ معلومات حاصل کر کے دیگر متعلقہ افسران تک اس کو پہنچایا جائے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مربوط بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: فوجی جوانوں پرحملے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول

    واضح رہے دو روز قبل آرمی جوانوں پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے شہر میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے خاص اقدامات کیے گیے ہیں۔