Tag: footage viral

  • گوجرانوالہ: بھتہ نہ دینے پر تاجر قتل، فوٹیج وائرل

    گوجرانوالہ: بھتہ نہ دینے پر تاجر قتل، فوٹیج وائرل

    گوجرانوالہ: بھتہ نہ دینے پر ٹارگٹ کلر نے دکان میں گھس کر تاجر کو قتل کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ میں تاجر بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر ہیں، علی پور چٹاں میں بھتہ خوروں نے رقم نہ دینے پر تاجر کو دکان میں گھس کر قتل کردیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان دکان میں داخل ہوئے اس دوران خواتین اور مرد گاہک بھی موجود ہیں ان کے سامنے نوجوان نے تاجر پر گولیاں چلادیں جس سے کپڑوں کا تاجر عمران موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    وڈیو دیکھیں:


    گولیاں چلتے ہی دکان میں بھگدڑ مچ گئی اور ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔
    خیال رہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی ڈاکو را ج اور بھتہ خوروں کے سامنے پولیس بے بس ہے، چند ماہ قبل ہی گوجرانوالہ میں ایک تاجر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی۔

    یہ پڑھیں: گوجرانوالہ: تاجرکا قتل، اے آروائی نیوزنے فوٹیج حاصل کرلی

  • ایس ایچ او مٹھی نے شراب فروخت کرنا شروع کردی

    ایس ایچ او مٹھی نے شراب فروخت کرنا شروع کردی

    کراچی: سندھ بھر میں شراب کی دکانیں بند کرانے کے عدالتی احکامات کے بعد ایس ایچ او مٹھی نے حکم پر عمل درآمد کے بجائے خود ہی شراب فروخت کرنا شروع کردی جس کی اے آر وائی نے ویڈیو حاصل کرلی۔


    یہ پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کاصوبےمیں تمام شراب خانےبندکرنےکاحکم


    اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آج ہی حکم دیا ہے کہ شراب کی فروخت کا طریقہ کار طے نہ ہونے تک صوبے بھر میں اس کی فروخت بند کردی جائے، حکم پر عمل درآمد کراتے ہوئے سندھ بھر میں پولیس شراب کی دکانیں بند کرانے میں مصروف ہے تاہم مٹھی کی پولیس نے احکامات کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا اور بلیک میں شراب خود ہی فروخت کرنی شروع کردی۔

    اے آر وائی نیوز تھرپارکر کے نمائندہ ولی نوریو نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد سندھ بھر میں شراب کی دکانیں بند کرائی جارہی ہیں لیکن تھرپار میں معاملہ الٹا نظر آرہا ہے، تھرپارکر پولیس کی نفری ایس ایچ او کی قیادت میں شراب کی دکان پر پہنچی اور اسے بند کرانے کے بجائے پولیس نے نئی پالیسی اپنائی، شراب خود ہی خرید کر مہنگے داموں باہر فروخت کرنی شروع کردی۔


    اے آر وائی نیوز کو حاصل کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او مٹھی قربان سمرانی خود بھی شراب کی دکان پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ سادے کپڑوں میں ملبوس اہلکار شراب خریدنے والوں سے پیسوں کی وصولی کرتا نظر آرہا ہے۔