Tag: Footage

  • عمان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارہ کا شانداراستقبال، واٹرسیلوٹ پیش

    عمان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارہ کا شانداراستقبال، واٹرسیلوٹ پیش

    کراچی : عمان کے شہر سلا لہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارہ کا شانداراستقبال کیا گیا، پی آئی اے کے طیارے کو لینڈ کرنے پر ایئر پورٹ حکام نے واٹرسیلوٹ پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے عمان کے شہرسلالہ کے لیے گزشتہ سال لاہورسے ہفتہ واراپنی دو پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا اب اسلام آباد کے بعد کراچی سے بھی اپنی پروازوں کا آغازکردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی سے سلالہ پہنچنے والی پہلی پرواز پی کے 235 کا شاندار استقبال کیا گیا، اس پرواز کو سلالہ ایئر پورٹ اتھارٹی کی جا نب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا جو پی آئی اے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح خوبصورت انداز میں پی آئی اے کے طیارے کا استقبال کیا گیا

    سلا لہ کے لیے پروازوں کے آپریشن شروع ہو نے سے دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حا صل ہوگا اور سیاحت کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ ملے گا اس کے علاوہ پا کستانیوں کو وطن واپسی کے لیے بہترین سفری سہولت بھی میسر آئے گی۔

  • فلمی سین سے متاثر ہوکر چوری کرنے والا اناڑی ملزم گرفتار

    فلمی سین سے متاثر ہوکر چوری کرنے والا اناڑی ملزم گرفتار

    کراچی: فلم سے متاثر ہوکر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، ملزم نے تفتیش کے دوران چوری کی واردات کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم میں اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کا طریقہ دیکھ کر متاثر ہونے والا کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کا رہائشی اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کرنے پہنچا، ملزم نے بینک پہنچ کر مشین سے پیسے نکالنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی الارم بج گیا۔


    سیکیورٹی الارم کی آواز سننے کے بعد شہری ناکام چوری کی واردات اور گرفتار کے خوف سے اے ٹی ایم سے فرار ہوا تاہم سی سی ٹی وی کیمرے میں اُس کی شکل محفوظ ہوگئی ، پولیس نے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے چوری کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلممیں اس نے اے ٹی ایم مشین سے چوری کا سین دیکھا تو وہ بیک سے پیسے نکالنے کا ارادہ کیا‘‘۔


    یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی میں حصہ نہیں ملا، ڈاکو کا شکوہ، تھانے پہنچ گیا


    دوسری جانب گجرانوالہ میں چار ڈاکووں نے اے ٹی ایم مشین  توڑ  کر پیسے نکالنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر اپنی سارا غصہ نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ پر نکالتے ہوئے اُسے تشدد کانشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

  • پشاور کی امامیہ مسجد میں دھماکے کی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی

    پشاور کی امامیہ مسجد میں دھماکے کی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی

    پشاور:  امامیہ مسجد میں دھماکے کی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج کے مطابق صحن سے داخل ہوتے تین حملہ آوروں نے نمازیوں پر فائرنگ کے بعد دستی بم بھی پھینکے جبکہ ایک حملہ آور نے خودکودھماکےسےاڑالیا۔

    پشاور میں حیات آباد کی امامیہ مسجد پر حملے کی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، دہشتگردوں نے نمازِ جمعہ کے وقت پہلےمسجد کے صحن میں فائرنگ کی، جس کی آواز سن کرہال میں موجود نمازی خوفزدہ ہوکر لیٹ گئے اور کچھ باہر دیکھنے لگے، دہشتگرد پوری تیاری سے آئے تھے۔

    فوٹیج  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور ہال کے آخری دروازے سے داخل ہوکر نمازیوں پر فائرنگ کرتا ہوا باہر صحن کی طرف نکل جاتا ہے، ہال کے دوسرے دروازے سے دوسرا حملہ آور نمازیوں پر فائر کھول دیتا ہے، فائرنگ سے زخمی نمازیوں کی چیخ و پکار سے مسجد کا ہال گونج اٹھا، ایک اور حملہ آور ہال کے اندر آکر خود کو دھماکے سے اڑالیتا ہے۔

    اس دوران دھماکا بھی ہوا، فائرنگ اور دھماکوں سے مسجد گونجتی رہی، دھماکے کے بعد مسجد میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہیں، ہرطرف دھواں بھرجاتا ہے، موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں صحن سے بھی ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب پشاور کی اسی مسجد کے عقب سے گرفتار کئے گئے مشتبہ شخص کی گرفتاری کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں سیکیورٹی اہلکار مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے لے جارہے ہیں، جس کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی: بھتہ نہ دینے پرکم عمربھتہ خورفیکٹری سپروائزرکو گولیاں مار کر فرار

    کراچی: بھتہ نہ دینے پرکم عمربھتہ خورفیکٹری سپروائزرکو گولیاں مار کر فرار

    کراچی: بھتہ نہ دینے پر نو عمر لڑکے نے فیکٹری سپروائزر کو قتل کردیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا گبول ٹاؤن میں نوعمر بھتہ خور نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو قتل کردیا اور باآسانی فرار ہوگیا ۔

    اندوہناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھتہ مانگنے کے دوران کم عمر لڑکا مستقل فون پر کسی سے بات بھی کررہا تھا، بات ختم کرتے ہی اس نے سپروائزر کو گولی مار دی۔

    بھتہ خور نے ایک گولی پر ہی بس نہیں کیا، باہر گیا پھر گیٹ سے ایک گولی اور ماری لیکن شاید خون کی پیاس اب بھی پوری نہیں ہوئی تو اندر آکر تیسری گولی فیکٹری سپروائزر کے سر پر مار کر فرار ہوگیا۔