Tag: football match

  • فٹبال میچ کے دوران شدید لڑائی، 10 کھلاڑی زخمی

    فٹبال میچ کے دوران شدید لڑائی، 10 کھلاڑی زخمی

    سرگودھا: فٹبال میچ کے دوران ہونے والی شدید لڑائی کے باعث کھیل کا میدان جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں شدید لڑائی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے بعد فٹبال کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں ایک دوسرے کو ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اس دوران سرگودھا اور مردان ٹیم کے 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے، پولیس نے اس موقع پر پہنچ کر حالات قابو میں کیے۔

    پولیس کے مطابق میچ کے دوران ہونے والی لڑائی میں زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے، ملوث کھلاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    اس سے قبل بارسلونا کے شائقین نے غلطی سے اپنی ہی ٹیم کی بس پردھاوا بول دیا، مداح پیرس سینٹ جرمن کے ہاتھوں میچ ہارنے کے بعد آپے سے باہر ہوئے۔

    فٹ بال شائقین اکثر اپنی پسندیدہ ٹیم کے ہارنے کے بعد جذباتی ہوجاتے ہیں، ایسا ہی کچھ بارسلونا کے مداحوں نے بھی کیا، گزشتہ روز انھوں نے کاتالان کے دارالحکومت میں اپنی ہی ٹیم کی بس پر غلطی سے پتھر اور پٹاخے پھینکے جبکہ کھلاڑیوں سے بدتمیزی بھی کی۔

    ٹی 20 سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست

    باسلونا کی ٹیم کو چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ہاتھوں 1-4 کی عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

  • فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

    فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا میں آسمانی بجلی فٹبالر کی جان لے گئی، انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ایک فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت نے ہرطرف خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    واقعے کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی کھلاڑی کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

    مذکورہ کھلاڑی کی شناخت "ایف ایل او” سوبانگ ٹیم کے 30 سالہ سپیٹان کے نام سے ہوئی ہے۔

    lightning

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھیل کے میدان میں فٹ بال کھلاڑی دوستانہ میچ کھیل رہے تھے جب اچانک گرج چمک ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

     

  • میسی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں، فلسطینیوں کی اپیل

    میسی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں، فلسطینیوں کی اپیل

    غزہ: معروف فٹبالر لائنل میسی کے مداح فلسطینی بچوں نے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف فٹبالر لائنل میسی کو ان کے فلسطینی مداحوں نے خط لکھا ہے کہ وہ اسرائیل کے دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت نہ کریں۔

    فلسطین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے بھی اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ کرنے کے لیے ارجنٹائن سے درخواست کی ہے، روس میں فٹبال ورلڈ کپ کے اس ماہ شروع ہونے سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان 9 جون کو دوستانہ میچ کھیلا جانا ہے۔

    [bs-quote quote=” اگر لیونل میسی نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت کی تو مداح احتجاجاً لیونل میسی کی تصاویر اور ٹی شرٹ کو نذر آتش کریں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”جبرائیل رجب ” author_job=”چیئرمین فلسطین فٹبال فیڈریشن”][/bs-quote]

    اس خبر کے آتے ہی فلسطینی بچے افسردہ ہوگئے اور بچوں کے ایک گروپ نے اپنے پسندیدہ فٹبالر کو خط لکھ دیا، خط کو اسرائیل میں واقع ارجنٹائن کے سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    فلسطینی بچوں نے اپنے اسٹالر فٹبالر کو کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ہمارے گھر گرا کر فٹبال اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مظالم سے ہمارے گھر کا کوئی فرد محفوظ نہیں ہے، اس لئے میسی کو فٹبال میچ کھیلنے سے انکار کردینا چاہئے۔

    دوسری جانب فلسطین فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین جبرائیل رجب نے کہا ہے کہ اگر لیونل میسی نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت کی تو مداح احتجاجاً لیونل میسی کی تصاویر اور

    ٹی شرٹ کو نذر آتش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ لیونل میسی کو اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ کھیل کر اپنے شاندار اور شفاف کیریئر کو داغدار نہیں کرنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسٹیڈیم سےمشتبہ بیگ ملنےپرجرمنی اور ہالینڈ کا میچ منسوخ

    اسٹیڈیم سےمشتبہ بیگ ملنےپرجرمنی اور ہالینڈ کا میچ منسوخ

    برلن : جرمنی کےہینورفٹبال اسٹیڈیم سےمشتبہ بیگ برآمد ہونے پرجرمنی اور ہالینڈ کا میچ منسوخ کردیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینور اسٹیڈیم میں جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان فٹبال میچ کھیلا جانا تھا۔

    تاہم میچ سے کچھ دیر پہلے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے مشتبہ بیگ برآمد ہونے پر سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کو منسوخ کر کے اسٹیڈیم خالی کرالیا ہے۔

    حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں بم کی پیشگی اطلاع موصول ہوئی تھی تاہم مکمل چھان بین کے بعد کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس میچ کو دیکھنے جرمنی کی چانسلر اینجلا مارکل کو شریک ہونا تھا۔