کراچی : صوبائی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا گیا، ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کر ر ہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان پریمیر فٹبال لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فیڈریشن کے آڈٹ کااحکامات جاری کردیئے گئے ہیں،18ویں ترمیم کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے، منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا۔
سی سی آئی کے لئے جگہ بھی بن گئی اور یہ سیکریٹریٹ بنے گا، پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کوضائع کیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5سال میں بےپناہ فنڈزجاری کئے،27کروڑ روپے پی ایچ ایف کو دیئے مگرنتائج صفر رہے، ان کا کہنا تھا کہ مثبت سرگرمیوں کوفروغ دے رہے ہیں۔
اس لیے کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کر ر ہے ہیں، لیاری کا پاکستان اسپورٹس میں نمایاں مقام ہے، وزیراعظم خود اسپورٹس مین ہیں ہر چیز کو سمجھتے ہیں، ورلڈ ساکر اسٹارز کے کھلاڑیوں کوخوش آمدید کہتےہیں، غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد سے فٹبال کو فروغ ملے گا۔
پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ کا ٹائٹل کے آر ایل نے جیت لیا
علاوہ ازیں پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ کا ٹائٹل کے آر ایل نے جیت لیا، لیگ کے آخری میچ میں سوئی گیس کو 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے آخری میچ میں سوئی گیس اور کے آر ایل کا مقابلہ ہوا۔
کھیل کے آغاز سے ہی کے آرایل کا پلڑا بھاری رہا۔ اظہار اللہ کے ڈبل گولز نے کےآریل کو مستحکم پوزیشن پر پہنچایا۔ افتخارعلی خان اور جنید احمد نے ایک ایک گول اسکور کیے۔
بہتر گول اوسط کی بنیاد پر کے آر ایل نمبر پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان ایئر فورس کی دوسری پوزیشن اور رنر اپ ٹیم سوئی گیس کا تیسرا نمبر رہا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔