Tag: football world cup

  • فٹبال ورلڈ کپ : انگلینڈ نے تیونس کو ایک، دو سے شکست دے دی

    فٹبال ورلڈ کپ : انگلینڈ نے تیونس کو ایک، دو سے شکست دے دی

    ماسکو : فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی میں انگلینڈ نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی، انگلینڈ ٹیم کی ورلڈ کپ میں افتتاحی میچ کی یہ پہلی فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے پانچویں روز بھی سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا، گذشتہ روز ہونے والے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کو دو گول سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ اور تیونس کے درمیان وولگو گارڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں گول کپتان ہیری کین نے کیے، ہیری کین نے پہلا گول گیارویں منٹ میں کیا، جو کسی بھی بین الااقوامی میچ میں ہیری کا پہلا گول تھا۔

    گروپ جی کے میچ میں فیصلہ کن گول ہیری کین نے آخری لمحات میں پیڈر کی مدد نے کرکے ٹیم کو 2، ایک سے فتح دلائی۔

    انگلینڈ اور تیونس کے درمیان کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف ایک ایک گول پر اختتام ہوا تھا۔

    جبکہ تیونس کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن صرف گول اسکور کرسکی جو فرجان ساسی نے میچ کے 35 ویں منٹ میں کیا تھا۔

    گروپ ’جی‘ میں ایک ، ایک میچ کھیل کر بیلجیم اور انگلینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہیں جبکہ تیونس اور پاناما نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر، آسٹریلیا کی فرانس کے ہاتھوں شکست

    ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر، آسٹریلیا کی فرانس کے ہاتھوں شکست

    ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے میچ میں ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا جبکہ فرانس نے  آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دے دی، ڈنمارک نے پیرو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق گروپ ڈی میں آئس لینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں میسی کی غلطی کی بدولت میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا، دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے، میسی نے پنالٹی کک ضائع کردی۔

    آسٹریلیا بمقابلہ فرانس

    پہلے میچ میں آسٹریلیا نے فرانس کو کا جم کر مقابلہ کیا اور پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا، دوسرے ہاف میں فرنچ کھلاڑی کے گرنے کے سبب ریفری نے ویڈیو ری پلے پر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پر فرانس نے گول اسکور کیا۔

    فرانس کے پہلا گول کرنے کے چار منٹ بعد ہی سوکروز کو پنالٹی ملی جس پر انہوں نے گیند کو جال میں پہنچا کر گول برابر کردیا۔

    آسٹریلیا نے فرانس کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے انہیں گول کرنے سے روکے رکھا تاہم 81 ویں منٹ فرانسیسی اسٹار پال پوگبا نے گول کرکے فرانس کو برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    ارجنٹائن بمقابلہ آئس لینڈ

    دوسرے میچ کے لیے ارجنٹائن کو فیوریٹ قرار دیا جارہا تھا جبکہ آئس لینڈ کا ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ تھا۔

    ارجنٹائن کے اگویرو نے میچ کے 19 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تاہم چار منٹ بعد ہی الفریڈ فنن بوگاسن نے آئس لینڈ کے لیے پہلا گول کرکے میچ برابر کردیا۔

    میچ میں لیونل میسی نے پنالٹی کک ضائع کی اور برتری حاصل کرنے کے لیے سرتوڑ کوشش کرتے رہے تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے اور میچ ایک، ایک کی برابری پر اختتام کو پہنچا۔

    ڈنمارک بمقابلہ پیرو

    ڈنمارک نے پیرو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی، ڈنمارک کی جانب سے فیصلہ کن گول یوسوف پولیسن نے کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عالمی فٹبال کپ کا آغاز کل سے روس میں ہوگا، لیاری میں بھی زبردست جوش و خروش

    عالمی فٹبال کپ کا آغاز کل سے روس میں ہوگا، لیاری میں بھی زبردست جوش و خروش

    ماسکو : فٹبال کا21واں عالمی میلہ جمعرات کو روس میں شروع ہو رہا ہے جو 15جولائی تک جاری رہے گا، منی برازیل لیاری میں بھی فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں کل سے21ویں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ہورہا ہے، چھ براعظموں کی 32 ٹیمیں میزبان ملک روس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی، روس کے گیارہ شہروں کے12اسٹییڈیمز میں 64 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    اس بار جیت کے کئی امیدوار ہیں جن میں دفاعی چیمیئن جرمنی کے علاوہ برازیل بھی سرفہرست ہیں۔ اپنی ٹانگوں کا جادو دکھانے کے لئے دنیا کے نامور کھلاڑی میسی، رونالڈو، نیمار، مولر، ہیزارڈ، محمد صالاح، پوگبا جلوہ گر ہوں گے۔

    ورلڈ کپ کا فائنل میچ 15جولائی کو ماسکو میں کھیلا جائیگا، فٹبال ورلڈ کپ کی سب سے بڑی انعامی رقم 400 ملین ڈالرز ہے۔ فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹرافی اور 38ملین ڈالرز ملیں گے۔

    یاد رہے کہ 14جون سے 15 جولائی تک دنیا کی دو تہائی آبادی فٹبال کے سحر میں مبتلا ہو گی۔ پاکستان میں بھی فٹبال کے متوالے ورلڈ کپ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، منی برازیل لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ورلڈ کپ تو روس میں ہو رہا ہے لیکن فٹبال کے دیوانے لیاری میں بھی پر جوش ہیں۔

    کراچی میں فٹبال کے گڑھ لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کا رنگ نظر آنے لگا، گلی محلوں میں پسندیدہ ٹیموں کے رنگ برنگی جھنڈے لہرا دیئے گئے، درو دیوار بھی رنگین ہوگئے، گلی محلے کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا بچے اور بڑے بھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

    لیاری کے علی محمد محلے میں ورلڈ کپ وال بنائی گئی ہے جس پر سابق عالمی چیمپیئن ٹیموں کے نام درج ہیں۔ فٹبال کے متوالے سال دوہزار اٹھارہ میں برازیل کی حکمرانی کے خواہش مند ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فٹبال ورلڈ کپ2018 کے ڈراز کا اعلان

    فٹبال ورلڈ کپ2018 کے ڈراز کا اعلان

    ماسکو : فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔ بتیس ٹیموں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ برس روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، بتیس ٹیموں کو آٹھ گروپس میں رکھا گیا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ 14جون سے 15جولائی تک روس کے گیارہ شہروں کے بارہ مقامات پر کھیلا جائے گا۔

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کو اسپین کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ لائنل میسی کی ارجنٹائن، آئس لینڈ ، کروشیا اور نائیجریا کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہیں۔ برازیل، سوئٹزر لینڈ، کوسٹا ریکا اورسربیا کی ٹیمیں گروپ ای کا حصہ ہوں گی۔

    دفاعی چیمپیئن جرمنی، میکسیکو، سوئیڈن اورجنوبی جوریا کےساتھ گروپ ایف میں ہوگا۔ تاریخ میں پہلی بار چھ مسلمان ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    سعودی عرب، مصر، تیونس، مراکش، ایران اور سنیگال ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ چار بار کی چیمپیئن اٹلی، نیدرلینڈ، چلی ، کمیرون اور امریکا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہیں، ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلاجائے گا۔

  • روس کا مفت ویزا دینے کا اعلان، پوٹن کے دستخط، حکم نامہ جاری

    روس کا مفت ویزا دینے کا اعلان، پوٹن کے دستخط، حکم نامہ جاری

    ماسکو: روس نے اگلے برس منعقدہ فٹ بال ورلڈ کپ اور اس وقت جاری فیفا کپ کے لیے دنیا بھر کے شائقین کو مفت ویزا دینے کا اعلان کردیا، صدر پوٹن نے نئے قانون پر دستخط کردیے۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق روسی حکام نے ایک نئی ویزا اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت فٹ بال کے شائقین کو روس میں بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

    روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ویزا فری سسٹم سے متعلق اس حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت فٹ بال کے شائقین روس کا دورہ کرسکیں گے۔

    رشین ایمبیسی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق رشین فیڈریشن کی قانونی سازی کے تحت دو اسپورٹس ایونٹس کے لیے غیر ملکی باشندوں کا روس میں داخلہ مفت قرار دیا جارہا ہے جن میں فیفا کنفیڈریشن کپ 2017ء اور فیفا ورلڈ کپ 2018ء شامل ہیں۔

    فیفا کنفیڈریشن کپ 17 جون سے شروع ہوچکا ہے  جو کہ 2 جولائی تک جاری رہے گا، یہ کپ ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، سوچی،قازان میں منعقدہورہا ہے، شائقین کے لیے ان تمام شہروں میں جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

    اسی طرح فیفا ورلڈ کپ 2018ء 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے مختلف شہروں میں منعقد ہوگا ان میں  ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، سوچی،قازان سمیت روس کے 12 شہر شامل ہیں، شائقین کے لیے ان تمام شہروں میں بغیر ویزا جانا ممکن ہوگا۔

     ولادی میر پوٹن کی جانب سے منظور  کردہ اس نئے قانون کے تحت یہ سہولت ان افراد کو دستیاب ہوگی جن کے پاس سیاحتی ویزا اور رشین ایمبیسی کی جانب سے جاری کردہ فین آئی ڈی ہوگی۔

    رشین ایمبیسی کی جانب سے ان شائقین کو فین آئی ڈی جاری کی جائے گی جن کے پاس فٹ بال ایونٹ دیکھنے کے لیے ٹکٹ موجود ہوں گے جس کے بعد شائقین روس میں بغیر ویزا داخل ہوں گے اور  فٹ بال ایونٹ کے دوران مختلف شہروں میں گھوم پھر سکیں گے۔

    یعنی اب روس میں ویزا مفت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو صرف دو چیزیں دکھانا ہوں گی، اول فین آئی ڈی اور دوم پاسپورٹ اور وہ متعدد شہروں میں بغیر کسی روک ٹوک کے گھوم پھر سکیں گے۔

    چند روز قبل ترکی نے یورپ جانے والے پاکستانی شہریوں کو 7 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو ترکی کے 7 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزوں کا اجرا


    قبل ازیں روس کے شہر سوچی میں سال 2014ء میں سرمائی اولمپکس کا انعقاد کیا گیا تھا اس وقت بھی شائقین کو ویزا فری داخلہ دیا گیا تھا۔

  • قطر کا بائیکاٹ: اسٹاک مارکیٹ کریش، قطر ایئرویز اور الجزیرہ ٹی وی پر پابندی

    قطر کا بائیکاٹ: اسٹاک مارکیٹ کریش، قطر ایئرویز اور الجزیرہ ٹی وی پر پابندی

    دوحا:سات عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد قطر کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی، فٹ بال ورلڈ کا انعقاد خطرے میں پڑھ گیا، قطر ایئرویز کی پروازوں پر پابندی عائد کردی اور ان ممالک نے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند کردیں، پاکستان نے بائیکاٹ سے غیر جانب دار رہنے کا اعلان کردیا۔


    یہ ضرور پڑھیں: سعودی عرب مصر سمیت 7 عرب ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع


    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا، مالدیپ اور یمن نے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے قطر سے زمینی اور فضائی رابطے منقطع کردیے ہیں جس کی وجہ انہوں نے یہ بیان کی ہے کہ قطر دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اس تنازع کی ایک وجہ قطری امیر کا ایک بیان بھی ہے امیر قطر نے مبینہ طور پر ایک فوجی تقریب میں کہا تھا کہ ایران ایک عظیم اسلامی ریاست ہے، اسرائیل کے ساتھ قطر کے تعلقات اچھے ہیں اور حماس فلسطینی مسلمانوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اس بیان نے عرب دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

    قطر کے امیر کا ایران کے حق میں بیان اصلی تھا یا نقلی؟ قطری حکام کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی جس سے یہ بیان نشر ہوا۔

    اس ضمن میں سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ کردیا اور یہ بیان ہیکرز کی کارروائی کا نتیجہ ہے،لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ امیر قطر کے اس بیان کے ٹکر سرکاری ٹی وی پر بھی چلے ہیں۔

    تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ناراضی کی ایک وجہ یہ بیان بھی ہوسکتا ہے۔

    پاکستان کا غیر جانب دار رہنے کا اعلان

    دوسری جانب پاکستان نے اس معاملے سے غیر جانب دار رہنے کا اعلان کیا ہے۔

    قطر کا بہت کچھ داؤ پر لگ گیا

    بلندو بالا عمارات رکھنے والی یہ عرب ریاست عالمی توجہ اپنی جانب مرکوز رکھنے میں کامیاب رہی ہے لیکن خطے میں حالیہ تنازع قطر کو شدید مشکلات کا شکار کرسکتا ہے اور اس ریاست کا بہت کچھ داؤ پر لگ گیا ہے۔

    سات عرب ممالک کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد قطر ایئر ویز کو شدید مالی نقصان کا خدشہ ہے، بائیکاٹ کے بعد قطر کی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ساتھ ہی فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد بھی مشکلات کا شکار ہوگیا۔

    عرب ممالک میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند

    سعودی عرب نے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بھی بند کردی ہیں۔

    قطر کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی

    عرب ممالک کے بائیکاٹ کا پہلا دھچکا قطر کو شیئر مارکیٹ کریش ہونے کی صورت میں لگا جہاں تمام شعبہ جات میں شیئرز کی قیمتیں بری طرح گر گئیں۔

    قطر ایئر ویز پر پابندی، فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

    سعودی عرب نے قطری فضائی کمپنی قطر ایئر ویز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے بھی روک دیا جس سے کمپنی کو بہت بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

    ملک کا واحد زمینی راستہ بند، فضائی اور بحری رابطے منقطع

    قطر کی واحد زمین سرحد سعودیہ عرب سے ملتی ہے جو کہ ملک کا واحد زمینی تجارتی راستہ ہے جو کہ بند کردیا گیا ہے۔

    فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے سے دوچار

    قطر میں سال 2022ء میں فٹ بال ورلڈ کپ منعقد ہونا ہے اور وہ بھی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے آٹھ نئے اسٹیڈیم بنائے جارہے ہیں،سرحدی بندشیں، تعمیراتی میٹریل آنے میں تاخیر اور راستے طویل ہونے سےسامان کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔

    قطری شہریوں کو 14 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم

    بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے اپنے سفیر واپس بلالیے وہیں سعودی عرب نے قیام پذیر قطری شہریوں کو چودہ روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی اسلامی اتحاد سے باہر

    قطر کو 39 ممالک کے سعودی اسلامی اتحاد سے باہر کردیا گیا، جنگی محاذوں پرقطری سپاہیوں کی ڈیوٹی ختم کرکے اتحاد میں شریک تمام قطری فوجی دستوں کو نکال دیا گیا۔

     یہ پڑھیں: قطر نے عرب ممالک کے اقدام کو بلا جواز قرار دے دیا

     دوسری جانب قطری حکام نے دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک اور قطر کا تنازع، 500 پاکستانی عمرہ زائرین دوحا میں‌ پھنس گئے

     

    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا

  • فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز ہوگیا، جس میں مایہ ناز گلوکارہ شکیرا سمیت کئی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ کے ارجنٹینا اور جرمنی کے فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوئی، تقریب کے آغاز میں مایہ ناز گلوکارہ شیکرا کی دلفریب پرفارمنس نے شائقین کے جوش کو دگنا کردیا، شکیرا پرفارمنس شکیرا کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا، فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی اختتامی تقریب کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

  • فٹبال ورلڈ کپ :آج ارجنٹائن اورجرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا

    فٹبال ورلڈ کپ :آج ارجنٹائن اورجرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا

    برازیل میں سجا فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آج ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل مقابلے اور رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ عالمی کپ فٹبال کا فائنل آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جرمنی اور ارجنٹینا کےدرمیان کھیلا جائےگا۔ریو ڈی جینرو فائنل کیلئے تیارہے اور شہر بھر میں سخت سیکورٹی نافذ کردی گئی ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ کا بیسواں ایڈیشن فائنل میچ اور رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا، فائنل میچ ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا۔ ریو ڈی جینرو میں فائنل میچ کیلئے انتظامات مکمل اور شہر بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان بھی ریو ڈی جنیرو میں موجود ہونگے۔ حکام کے مطابق شہر بھر میں پچیس ہزار کے لگ بھگ سیکورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جس میں ملٹری پولیس بھی شامل ہے۔

    کولمبیا سے تعلق رکھنےوالی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ عالمی کپ فٹبال کی اختتامی تقریب میں گلوکاری کےجوہردکھانےکےلئےبیتاب ہیں۔ورلڈ کپ فٹبال کا سحر گزشتہ ایک ماہ سےدنیا بھر میں جاری ہے،کولمبیاسے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا جنہوں نےاپنے فنی سفر کا آغاز برازیل سے ہی کیا تھا وہ بھی عالمی مقابلے کی اختتامی تقریب میں گلوکاری کے جوہر دکھانےکےلئے بے تا ب ہیں۔

    شکیرا عالمی کپ فٹبال کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں مسلسل تیسری بار پرفارم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیرا کاکہنا تھاکہ چونکہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز برازیل سے ہی کیا تھا اس لئے وہ خود کو تھوڑا بہت برازیلی بھی خیال کرتی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ عالمی کپ میں پرفارم کرنا ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہےاور اس بات کو لے کر وہ بہت خوش ہیں۔