Tag: football world cup 2018

  • فٹبال ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ کے مداحوں کی یہودی مخالف گانے کی ویڈیو وائرل

    فٹبال ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ کے مداحوں کی یہودی مخالف گانے کی ویڈیو وائرل

    ماسکو : روس میں جاری عالمی فٹبال کپ 2018 کے دوران انگلینڈ کے حامیوں کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے دوران انگلینڈ کے مداحوں کی جانب سے نسل پرستی پر مبنی گیت کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مداح مبینہ طور پر یہودیت مخالف اور جرمنی کے سابق ڈیکٹیٹر ایڈ ولف ہٹلر کی حمایت میں کھڑے ہوکر گانے گا رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوران یہودی مخالف گیت گانے کا مقصد ٹوٹنہیم فٹبال کلب کے یہودی مداحوں کی توہین کرنا تھا، جنہیں اکثر نسل پرستوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز انگلینڈ کی جانب سے تیونس کو 2، 1 سے شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نفرت انگیزی پر مبنی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    خیال رہے کہ گروپ جی میں تیونس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سابق عالمی چیمپین انگلینڈ کو موجودہ کپتان ہیری کین کی جانب سے داغے گئے گولوں نے فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

    یہودی مخالف افکار پر مبنی ویڈیو کو روس کے علاقے ولگوگریڈ میں واقع’گیلریریا پب‘ میں فلمایا گیا ہے جہاں فٹبال ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مداحوں کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران تاحال اچھی اخلاقیات کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور انہوں نے دیگر ٹیموں کے حامیوں کے ساتھ بھی اچھا رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

    گروپ جی کے شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اتوار کے روز پانامہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ اور پانامہ کی ٹیموں کا میچ سہ پہر 3 بجے نیزنے نوگروڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی کپ2018 کی تیاریاں روس میں شروع ہوگئیں

    عالمی کپ2018 کی تیاریاں روس میں شروع ہوگئیں

    ماسکو : روس میں ہونے والے دو ہزرا اٹھارہ کے  فٹ بال ورلڈ کپ لوگو کی شاندار رونمائی خلا تک پہنچ گئی۔

    فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لوگو اور آفیشل ویڈیو کو ریلیز کر دیا گیا ہے،  خلاء میں بھی لوگو کی تقریب رونمائی کی گئی ، روس کے شہر میں فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ لوگو کی رونمائی منفرد انداز میں ماسکو کے تاریخی بولشوئی تھیٹر پر کی گئی۔

    رنگا رنگ لائٹ پروجیکشن کے ذریعے ورلڈ کپ فٹبال کا برازیل سے روس تک کا سفر دکھایا گیا، صرف اتنا ہی نہیں خلاء میں بھی ورلڈ کپ 2018 کے لوگو کی رونمائی گئی اور آفیشل ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ۔

    اس موقع پر فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے امید ظاہر کی کہ 2018 کا ایونٹ برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے بہت بہتر ہوگا ۔

    رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں جرمن ٹیم نے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔