Tag: Footballer

  • فٹبال میچ کے دوران ریفری آپے سے باہر،  کھلاڑی پر فائرنگ

    فٹبال میچ کے دوران ریفری آپے سے باہر، کھلاڑی پر فائرنگ

    میچ ریفری نے کھلاڑی سے تلخ کلامی کے بعد اس پر پستول تان لی، فائرنگ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک فٹ بال ریفری کو 15 اگست کو ایک میچ کے دوران مبینہ طور پر شائقین کی جانب پستول چلانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    اوکلاہوما کے پالس ویلی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ایک فٹبال میچ میں صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب ریفری نے ایک کھلاڑی پر پستول تان لی۔

    ڈیوی بازیت نامی ریفری نے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے لگے۔

    اس جھڑپ کے بعد ریفری شدید غصے کی حالت میں دوڑتا ہوا اپنے منی ٹرک کی جانب گیا اس میں سے اپنی پستول نکال کر کھلاڑی کی جانب کی اور پھر اس کا رخ شائقین کی جانب کرتے ہوئے فائر کردیا۔

    اس سارے منظر کی ویڈیو ایک تماشائی نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلی، بعد ازاں واپس آیا اور گاڑی مین بیٹھ کر وہاں سے چلا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریفری کو گرفتار کرلیا ۔

  • انگلینڈ میں 4 روز سے لاپتہ کھلاڑی کی لاش مل گئی

    انگلینڈ میں 4 روز سے لاپتہ کھلاڑی کی لاش مل گئی

    انگلینڈ میں 4 دن سے لاپتہ فٹبالر کی لاش مل گئی جس کے بعد ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد تعین کیا جاسکے گا کہ فٹبالر کی موت کس طرح ہوئی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق لنکا شائر پولیس کو چار دن سے لاپتہ فٹبالر جیمز ڈین کی لاش ملی ہے، پولیس اور فٹبالر کے قریبی دوست ان کی تلاش میں مصروف تھے لیکن اتوار کو بلیک برن کے علاقے میں ان کی لاش برآمد ہوئی۔

    جیمز ڈین کی عمر 35 سال تھی اور وہ آخری بار 5 مئی کو آکرڈ ڈرائیور کے علاقے میں دیکھے گئے تھے۔

    ان کی گمشدگی کے بعد لنکا شائر پولیس نے ٹویٹر پر ان کی تصویر بھی پوسٹ کی لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    تاحال یہ تعین نہیں کیا جاسکا کہ آیا فٹبالر کا قتل ہوا ہے یا انہیں کوئی حادثہ پیش آیا، لنکا شائر پولیس کے مطابق جیمز ڈین کا پوسٹ مارٹم ہوگا اور اسی کے بعد حتمی بات سامنے آسکے گی۔

    جیمز ڈین نے اپنا کیریئر گریٹ ہاروڈ ٹاؤن کے ساتھ شروع کیا تھا، وہ کلیتھیور، نارٹ وچ وکٹوریہ اور اسٹریلی بریج سیلٹک کے ساتھ وابستہ تھے۔

  • فٹبال کھلاڑی نے 5سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، اہم انکشافات

    فٹبال کھلاڑی نے 5سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، اہم انکشافات

    استنبول : ترکی کے ایک فٹبال کھلاڑی نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، قاتل نے لوگوں کو بتایا تھا کہ بچہ کورونا وائرس میں مبتلا تھا، ملزم نے 11دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے پوری طرح سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ان حالات میں بھی ترکی سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ایک فٹبال کھلاڑی کیوہر ٹوکٹاس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا ہے، فٹ بالر نے کہا کہ اس نے اپنے بچے کو23اپریل کو ہی مار دیا تھا جو دن ترکی میں بچوں کیلئے منایا جاتا ہے۔

    کورونا وائرس قہر کے درمیان ترکی سے دل دہلادینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ ترکی کے افسران نے ایک سابق سینئر فٹ بالر
    کیوہر ٹوکٹاس کو گرفتار کیا گیا ہے ، جس نے کورونا وائرس کا علاج کرا رہے اپنے پانچ سال کے بیٹے کو قتل کرنے کی بات کا اعتراف کرلیا ہے۔

    کیوہر نے کہا کہ بیٹے کا گلا گھونٹنے کے بعد اس نے مدد کیلئے قریبی لوگوں کو بلایا اور کہا کہ بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے جس پر بچے کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی دو گھنٹے کے اندر ہی موت واقع ہوگئی۔

    ملزم کیوہر ٹوکٹاس نے اس واقعہ کے گیارہ دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے چار مئی کو اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

    فٹ بالر نے کہا کہ اس نے بچہ کو اس لئے ماردیا کیونکہ وہ اس سے پیار نہیں کرتا تھا، وہ پولیس کے پاس گیا، کیونکہ یہ گھناؤنی حرکت کرنے کے بعد اس کو گھٹن محسوس ہورہی تھی، اور اس کا ضمیر اسے ملامت کررہا تھا۔

    یاد رہے کہ کیوہرٹوکٹاس فی الحال ایمچیور لیگ کی ٹیم بورسا ییلدیریمسپور کی جانب سے کھیلتے ہیں، اس سے پہلے سال 2008-2009کے درمیان وہ ہاسیٹیپپو کی جانب سے کھیلے تھے جو ترکی کی سب سے بڑی لیگ کا بڑا کلب ہے۔

  • پاکستانی فٹبالر ہاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی فٹبالر ہاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ اس سے قبل بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

    ہاجرہ نے دنیا کے طویل ترین فٹبال میچ میں حصہ لیا جو 69 گھنٹوں تک جاری رہا، ہاجرہ نے اس میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ میچ فرانس میں ایکول پلیئنگ فیلڈ کی جانب سے کھیلا گیا جس میں 51 ممالک کی 807 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    اس پروگرام کا مقصد صنفی مساوات کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور مختلف کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر سے خواتین کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

    پانچ روزہ فٹبال فیسٹیول میں ہاجرہ کے ہمراہ دیگر 3 پاکستانی خاتون فٹبالرز ابیہا حیدر، خدیجہ کاظمی اور صبا داؤد لاکھو نے بھی حصہ لیا۔ یہ میچ فیفا ویمن ورلڈ کپ 2019 کے دوران منعقد کیا گیا۔

    ہاجرہ خان نے اس میچ میں مسلسل ساڑھے 3 گھنٹوں تک کھیل کر 4 گولز اسکور کیے اور وہ یہ اسکور کرنے والی واحد پاکستانی فٹبالر بنیں۔

    ہاجرہ اس سے قبل اسی تنظیم کے تحت اردن کے بحر مردار کے ساحل پر سطح سمندر سے 420 میٹر نیچے کھیل کر، دنیا کی سب سے کم اونچائی والا فٹ بال میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکی ہیں۔

  • شام: گول کیپر سے باغی بننے والا فٹبالر فوجی کارروائی کے دوران ہلاک

    شام: گول کیپر سے باغی بننے والا فٹبالر فوجی کارروائی کے دوران ہلاک

    دمشق: گول کیپر سے باغی بننے والا شامی فٹبالر عبدالباسط السروت فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گول کیپر سے باغی بننے والا فٹبالر جسے ایوارڈ یافتہ ڈاکومینٹری میں کام کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے، شمال مغربی شام میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ باغی عبدالباسط السروت کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سابقہ فٹبالر خطہ ادلب میں ہونی والی جھڑپوں میں ملوث درجنوں جنگجوؤں میں شامل تھے۔

    واضح رہے کہ یہ خطہ شام کی سابقہ القاعدہ کے اتحادیوں کے زیر تسلط ہے جو ایک معاہدے کے تحت محفوظ سمجھا جاتا تھا تاہم گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یہاں بمباری دیکھنے میں آئی۔

    عبدالباسط شامی شہر ہومز کی فٹبال ٹیم کا حصہ تھے جبکہ وہ 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران مشہور گلوکار کے طور پر بھی سامنے آئے۔ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف بشار الاسد کی فورسز کے کریک ڈاؤن کے بعد عبدالباسط السروت نے ہتھیار اٹھا لیے تھے۔

    شامی ڈائریکٹر طلال ڈیرکی کی جانب سے ریٹرن ٹو ہومز کے نام سے ایک دستاویزی فلم بنائی گئی جس میں السروت نے بھی کام کیا تھا، اس دستاویزی فلم کو سنڈینس فلم فیسٹیول 2014 میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ باغی تنظیم جیش العزہ کے کمانڈر جمیل الصالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فٹبالر عبدالباسط السروت کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا جسے انہوں نے ’شہید‘ کہا تھا۔

    شام کے شمالی شہر میں کار بم دھماکا، 14 نمازی شہید

    اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیغام میں ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں السروت کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے دعویٰ کیا تھا کہ شام میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں اور شامی فورسز کے مابین جھڑپ میں 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 83 ہلاک ہوگئے۔

  • برازیلی خاتون کا نیمار پر ریپ کا الزام، اسٹارفٹبالر نے الزامات مسترد کردئیے

    برازیلی خاتون کا نیمار پر ریپ کا الزام، اسٹارفٹبالر نے الزامات مسترد کردئیے

    ریوڈی جنیرو : برازیل کی ایک خاتون نے اسٹار فٹ بال کھلاڑی نیمار پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ پیرس میں نیمار نے ان کا ریپ کیا تاہم پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرنے والے برازیلی کھلاڑی نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیمار نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر سات منٹ کی ویڈیو میں کہا کہ یہ خاتون دراصل انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے مابین جو کچھ بھی ہوا، وہ باہمی رضامندی سے ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی چھان بین سے حقائق جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیمار نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے خاتون کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نیمار ان دنوں کوپا امریکا فٹبال چیمپیئن شپ میں برازیل کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    پولیس دستاویزات کے مطابق خاتون کی نیمار سے انسٹاگرام پر گفتگو ہوئی تھی جس کے بعد نیمار نے انہیں پیرس میں ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فٹبالر نے خاتون کو برازیل سے فرانس آنے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ فراہم کیا اور پیرس کے عالی شان ہوٹل میں رہائش کا بندوبست بھی کیا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 15 مئی کو جب نیمار ہوٹل میں آیا تو وہ بہت زیادہ نشے کی حالت میں تھا۔

    پولیس دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نیمار اور خاتون کے درمیان گفتگو کے بعد فٹبالر غصّے میں آگیا اور تشدد کے بعد خاتون کی رضامندی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ خاتون واقعے کے دو دن بعد فرانسیسی پولیس کو واقعے کی اطلاع دئیے بنا برازیل لوٹ آئیں کیونکہ ان کے جذبات کو کافی ٹھیس پہنچی تھی۔

    دوسری جانب فٹبالر نے خاتون کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کی سازش ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں رپورٹ و حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

  • لیورپول کے عظیم کھلاڑی کا پاکستان آنے کا اعلان

    لیورپول کے عظیم کھلاڑی کا پاکستان آنے کا اعلان

    اسلام آباد:انگلش فٹ بال کلب لیورپول کے عظیم سابق اسٹرائیکر اور ٹیم کے عالمی سفیرآن رش رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ فٹ بال کو ملک میں نچلی سطح پر فروغ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک ریڈز نامی کلب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں اعلان کیا گیا ہے کہ آن رش 21 اپریل کو لاہور میں قائم پاک ریڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں لیورپول اور کارڈف کے درمیان شیڈول پریمیر لیگ کے میچ کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے۔

    آن رش نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں پاکستان جانے کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ وہاں میرا وقت بہترین گزرے گا۔

    انہوں نے کہاکہ کھیل کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جیت سے ان کی ٹیم لیگ ٹیبل میں سب سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرلے گی۔قبل ازیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے ان کے پاکستان آمد کے سلسلے میں ملاقات کی تھی۔

    نفیس ذکریا نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت پاکستانی نوجوان کو فٹ بال جیسے کھیلوں میں پروفیشنل سطح پر لایا جاسکتا ہے۔ہائی کمشنر نے آن رش اور ان کی ٹیم کو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس سے قبل فٹ بال کے ہی مایہ ناز کھلاڑی اوراسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان کے شہر کراچی تشریف لائے تھے ، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے، پرتگال کے سابق کپتان فیگو نے یہ بھی کہا تھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان فٹ بالرز بھرپور محنت کریں۔

  • ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    لندن : ریسکیو اداروں نے انگلش چینل کے قریب لاپتہ ہونے والے پریمئر لیگ فٹبال کے کھلاڑی اور ان کے پائلٹ کی تلاش دوبارہ شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی شہر کارڈف سٹی کے ارجنٹائن فٹبال کھلاڑی ایمیلیانو سلا اور پائلٹ ڈیوڈ کا نجی طیارے میں پرواز کرتے ہوئے سوموار کے روز ریڈار سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے جمعرات کے روز اجلاس کے بعد 28 سالہ ایمیلیانو سلا کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ساحلی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہوائی جہاز کو ابھی تک ٹریس نہیں کیا جاسکا ہے۔

    پولیس نے جمعرات کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’ہم چینل آئی لینڈ کے ایئر سرچ طیارے کا استعمال کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کریں گے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے کیپٹن ڈیوڈ بارکر نے اعتراف کیا کہ مذکورہ افراد کے زندہ برآمد ہونے امکانات تقریباً صفر ہیں‘۔

    ریسکیو ادارے کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں ڈوبنے والے افراد کا زندہ بچنا تقریباً نہ ممکن ہے، پانی میں گرنے والا شخص زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمیلیانو سلا کا سنگل انجن والا طیاری سوموار کے روز شام 7 بج کر 15 منٹ پر شمال مغرب فرانس ے اڑا تھا اور جس وقت طیارہ ریڈار سے لاپتہ ہوا اس وقت طیارہ چینل آئی لینڈ پر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاپتہ فٹبالر کی تلاش کےلیے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے کہ جس کے مطابق ایمیلیانو نے پرواز سے قبل واٹس ایپ میسج ارسال کیا تھا۔

    فٹبالر  نے پرواز سے قبل ازرائے مذاق کہا تھا کہ  ’مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، میں جس طیارے میں سوار ہوں ایسا لگ رہا ہے جیسے اس کا ایک ایک پرزہ الگ ہو‘۔

  • رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    میڈریڈ: نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک تصویر شیئر کرنے کے بعد تنازع کی زد میں آگئے جس کے بعد اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے اپنی ایک سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے پرائیوٹ جہاز میں سفر کررہے تھے۔ تصویر پر تنقید اس لیے ہوئی کیونکہ کارڈف کی ٹیم سے کھیلنے والے فٹبالر امیلانو صلاح کا طیارہ لاپتہ ہے اور اُن کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

    پرتگالی میڈیا کے مطابق ایک جنگل سے لاپتہ جہاز کا ملبہ ملگ گیا مگر اُن کی تلاش اب تک جاری ہے۔

    ایمالانو کو رونالڈو کا حریف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے فٹبالر کی گمشدگی کے دوران یہ تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    پرتگالی صحافی نے رونالڈو کو تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’یہ ایسی تصویر شیئر کرنے کا دن نہیں ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : ’رونالڈو کی مداح ہوں انہیں دیکھنے آئی تھی‘

    پرتگالی اسٹار فٹبالر نے سماجی رابطے پر ہونے والی تنقید کے باوجود اپنی تصویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کا صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری تصویر سے صلاح کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے اور امید ہے جلد واپس آجائے گا‘۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے ٹیکس فراڈ کیس میں 23ماہ قید کی سزا سے بچنے کے لئے 2کروڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

    انہوں نے گزشتہ روز اپنی ہسپانوی منگیتر کے ہمراہ عدالت میں پیشی دی جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے باہر آئے اور مداحوں کا آٹوگراف بھی دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    پانچ مرتبہ فٹ بال آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے رونالڈو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011، 2014 اور 2017 میں ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنی آمدنی چھپائی جس کے بعد اُن کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    عدالت نے گزشتہ برس رونالڈو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ اور گیارہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی البتہ انہوں نے اس فیصلے کو چیلنج کردیا تھا اور حراست کے عوض بھاری جرمانہ بھرنے کی پیش کش کی تھی۔

  • معروف سابق برطانوی فٹبالر این رش پاکستان آنے کیلئے بے تاب

    معروف سابق برطانوی فٹبالر این رش پاکستان آنے کیلئے بے تاب

    لندن: برطانیہ کے سابق مایہ ناز فٹبالر این رش پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی اسٹار فٹبالر این رش جلد دورہ پاکستان کے لیے بے تاب ہیں، انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    این رش کیریئر میں سب سے زیادہ 346گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، ویلز کی قومی ٹیم کی جانب سے بھی این رش نے28 گول کیے۔

    فٹبالر این رش ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی وی مبصرہیں، این رشن نے لیورپول کلب کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی پاکستان لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں دنیائے فٹ بال کے دونوں بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو دبئی سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے تھے، اس موقع پر انھیں سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی تھی۔

    اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے پرامید

    بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو نے کہا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔ پرتگال کے سابق کپتان فیگو نے کہنا تھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان فٹ بالرز بھرپور محنت کریں۔

    اُس موقع پر برازیل کے اسٹار فٹ بالر کاکا نے کہا تھا کہ فٹ بال سے زیادہ پاکستان میں کرکٹ مقبول کھیل ہے، البتہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے، اگر محنت کریں، تو ورلڈ‌کپ میں‌ کوالیفائی کرسکتے ہیں۔