Tag: Footballer Ahmed Yasser Elmohamady arrested

  • قطری فٹبالر مصر میں گرفتار، وجہ سامنے آگئی

    قطری فٹبالر مصر میں گرفتار، وجہ سامنے آگئی

    مصری پولیس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری فٹبالر احمد یاسر المحمدی کو انٹرپول کی ہدایت پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری فٹبالر احمد یاسر المحمدی نے دوحہ میں ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق قطری پولیس نے فٹبالر احمد یاسر المحمدی کو گرفتار کرنے کے لئے انٹرپول کے ذریعہ ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

    مصری پولیس کے مطابق فٹبالر کوشرم الشیخ سے گرفتار کرکے قطری حکام کے سپرد کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ قطری فٹبالر قومی ٹیم میں بھی متعدد ریکاڈز بنا چکے ہیں۔

    دوسری جانب فرانس کے مشہور فٹبالر پال پوگبا پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر چار سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی عدالت نے فرانس اور اطالوی کلب یوونٹس کے نامور مڈفیلڈر پال پوگبا کا کریئر خطرے میں پڑ گیا ان پر 4 سالہ پابندی عائد کردی گئی۔

    2032ء اولمپکس کھیلیں گے یا نہیں؟ ارشد ندیم نے بتادیا

    رپورٹ کے مطابق 2018ء کی فیفا ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے پال پوگبا کے خلاف ڈوپنگ پراسیکیوٹرز کی درخواست آئی تھی، ڈوپنگ مثبت آنے پر پابندی لگی۔