Tag: Footballer Muhammad Riaz

  • وزیر اعظم نے فٹبالر محمد ریاض کے لئے بڑا اعلان کردیا

    وزیر اعظم نے فٹبالر محمد ریاض کے لئے بڑا اعلان کردیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض نے ملاقات کی، اس دوران وزیر اعظم نے فٹبالر کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور انہیں کھیل جاری رکھنے اور فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے محمد ریاض کو پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی۔

    محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع ہونے نہیں دیا جائے گا، کھلاڑیوں کو سہولتیں اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    دوسری جانب فرانسیسی اسٹار فٹ بالر کیلیان ایمباپے کے مداحوں کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، ایمباپے کی کروشیا کے خلاف نیشنز لیگ کے میچ کے لیے فرانس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    کپتان ایمباپے کروشیا کے خلاف اس ماہ ہونے والے UEFA نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے لیے جمعرات کو نامزد کردہ فرانس کی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

    26 سالہ ایمباپے کو اکتوبر اور نومبر میں نیشنز لیگ کے گروپ مرحلے کے لیے کوچ ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے فرانس کے آخری دو اسکواڈ سے باہر رکھا تھا۔

    ریئل میڈرڈ کے سپر اسٹار کو ابتدائی طور پر فٹنس کے خدشات کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور اس سے پہلے ان کی نجی زندگی کے بارے میں آنے والی خبروں کے بعد انہیں باہر کیا گیا۔

    فکسنگ کرنیوالے ٹیم میں شامل مجھے کیس جیتنے کے باوجود کرکٹ سے دور کیا گیا، عمر اکمل

    ایمباپے اس کے بعد سے کئی مہینوں سے ریال میڈریڈ کے لیے اچھی فارم میں ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال جس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اس کے لیے اس سیزن میں تمام مقابلوں میں 28 گول کیے ہیں۔

  • ایشین گیمز کا ہیرو جلیبیاں بیچنے پر مجبور

    ایشین گیمز کا ہیرو جلیبیاں بیچنے پر مجبور

    اسلام آباد : پاکستان کا مایہ ناز فٹبالر محمد ریاض غربت اور حکومتی بے حسی کے سبب اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے جلیبیاں فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے راجہ محسن اعجاز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے باصلاحیت فٹبالر محمد ریاض کی زندگی میں بڑا موڑ آگیا جو انہیں فٹبال گراؤنڈ سے اٹھا کر بازار تک لے آیا۔

    Riaz

    محکمہ جاتی اسپورٹس کی بندش اور اور حکومتی عدم توجہی کے باعث بہت سے کھلاڑی بے یار و مددگار ہوگئے جن میں ایک ایشین گیمز کا ہیرو فٹبالر محمد ریاض بھی ہے۔

    ہنگو سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ ریاض 2018 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے لیکن آج وہی قومی ہیرو اپنی گزر بسر کے لیے جلیبیاں تلنے پر مجبور ہے۔

    PSB

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ریاض نے سوال کیا کہ کیا قومی ہیروز کا مقدر یہی ہے؟ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ محکمہ جاتی کھیل بحال کریں۔

    واضح رہے کہ یہ کہانی صرف محمد ریاض ہی کی نہیں بلکہ پاکستان کے کئی دیگر قومی فٹبالرز اور ہاکی کھلاڑی بھی اسی کربناک صورتحال کا شکار ہیں۔ وہ کھلاڑی جو کبھی ملک کا نام روشن کرنے کا خواب دیکھتے تھے، آج اپنے ہی ملک میں بے یارو مددگار ہوچکے ہیں۔