Tag: Footballers

  • ایران میں کئی ممتاز فٹبال کھلاڑی گرفتار

    تہران: ایران میں کئی ممتاز فٹبال کھلاڑیوں کو ایک مخلوط پارٹی سے گرفتار کیا گیا۔

    ایرانی و غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے متعدد ممتاز فٹ بال کھلاڑیوں کو گرفتار کیا، کھلاڑی تہران کے مشرق میں ایک مخلوط پارٹی میں شریک تھے۔

    عرب نیوز کے مطابق تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ تہران کے ایک ممتاز فٹ بال کلب کے کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو دماوند شہر میں ایک مخلوط پارٹی میں گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کھلاڑی شراب نوشی کی وجہ سے غیر معمولی حالت میں تھے۔

    مقامی صحافیوں کے ایک کلب نے رپورٹ کیا کہ کھلاڑی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے، حراست میں لیے گئے تمام افراد کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تاہم ایک شخص تاحال گرفتار ہے جو فٹبالر نہیں ہے۔

    فارس نیوز ایجنسی نے ایک پراسیکیوٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    ایران میں آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی گرفتار

    ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے اس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ خواتین کے لباس کے سخت ضابطے کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتاری کے بعد 22 سالہ مہسا امینی کی 16 ستمبر کو پولیس حراست میں موت کے بعد سے ایران بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔

  • پاکستان محفوظ ملک ہے، غیر ملکی فٹبالرزکا دنیا کو پیغام

    پاکستان محفوظ ملک ہے، غیر ملکی فٹبالرزکا دنیا کو پیغام

    لاہور: غیر ملکی فٹبالر ریان گگز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی کی گئی، پاکستان کے عوام کرکٹ کے ساتھ فٹبال بھی بہت پسند کرتے ہیں، ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

    کراچی میں نمائشی میچ کھیلنے کے بعد لاہور پہنچنے والے غیر ملکی فٹبالرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال سے لطف اندوز ہورہے ہیں، پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

    رائن گگز نے کہا کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے، فٹبال کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کو دنیا کی کاؤنٹیز کا حصہ بنے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال سے لطف اندوز ہورہے ہیں، تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے تاکہ دنیا کو پیغام جاسکے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

    اس موقع پر رونالڈینیو نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال سے متعلق بہت ٹیلنٹ ہے، بس اسے نکھارنے کے لیے مؤثر انتظامات اور بہترین انفراسٹریکچر کی ضرورت ہے۔

    غیر ملکی فٹبالرز نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

  • غیرملکی فٹبالرز کو خوش آمدید کہتے ہیں، آرمی چیف

    غیرملکی فٹبالرز کو خوش آمدید کہتے ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن کھیلوں کا دلدادہ ملک ہے، پاکستان میں امن و امان کی فضا مستحکم ہونے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیان رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں، رونالڈینیو سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے غیر ملکی فٹبالرز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے غیر ملکی فٹبالرز سے ملاقات کی۔

    دوران ملاقات آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی فضا مستحکم ہورہی ہے جس کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں، پاکستان کھیلوں کا دلدادہ ملک ہے کیونکہ ہم امن کے خواہش مند ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ کھیلوں سے امن کو فروغ ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم رونالڈینیو سمیت تمام غیر ملکی فٹبالرز کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتی ہے۔ آرمی چیف نے تمام غیر ملکی فٹبالرز کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    غیر ملکی فٹبالرز کی آرمی چیف سے گفتگو

    اس موقع پر غیر ملکی فٹبالرز نے آرمی چیف سے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ہم اپنے دورے کو انجوائے کریں گے اور پاکستان میں موجود فٹبال کے شائقین کو بھی اچھے میچ دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    Image may contain: 8 people, people smiling, people standing

    نمائشی میچ

    رونالڈینو کی قیادت میں آنے والے کھلاڑی  آج کراچی میں واقع عبدالستار اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلیں گے، غیر ملکی فٹبالر کی آمد پر پاکستانی عوام پرمسرت نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے پاسز مہنگے ہونے کے باوجود دو روز قبل ہی ختم ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی فٹبالرز کی پاکستان آمد

    یاد رہے گزشتہ روز رونالڈینو کی قیادت میں 8 غیر ملکی فٹبالرز کی پاکستان آمد ہوئی جن میں لوئس ہووا، انکولس انیلکا، رابرٹ پائیرز، ریان گگز ، رابرٹو کارلوس، ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹینگ شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔