Tag: For Bail

  • ون وے کی خلاف ورزی ، ضمانتی مچلکوں کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی

    ون وے کی خلاف ورزی ، ضمانتی مچلکوں کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی

    کراچی : ون وے کی خلاف ورزی پر ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی ، ملزموں کو5ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جارہا ہے جبکہ بینک اسٹاف کم ہونے کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ون وے کی خلاف ورزی پر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت لایا جارہا ہے اور 5ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جارہا ہے۔

    ون وے کی خلاف ورزی پر ضمانتی مچلکوں کے لیے قطار لگ گئی ہے جبکہ بینک اسٹاف کم ہونے کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی، رانگ وے کے خلاف مہم، 120 ڈرائیور گرفتار

    یاد رہے جمعے کے روزکراچی میں ون وے کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور پہلے روز ہی 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 120 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے تھے۔

    آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ شہری رانگ وے اور ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں اور اپنے پیاروں اور دوسروں کو حادثات سے بچائیں، شارٹ کٹ، جلد بازی اکثر جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، ہائی اسپیڈ، اوور ٹیکنگ، رانگ وے پر گاڑی چلانے سے گریز کریں۔

    آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ شہریوں کو رانگ وے پر گاڑی چلانے کی ممانعت کا پابند بنایا جائے، رانگ وے پر گاڑی چلانے کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔