Tag: for pakistan

  • آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے روانہ

    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے روانہ

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کے طویل وقفے کے بعد دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ہے ٹیم کل صبح پاکستان پہنچے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا سے روانہ ہوگئی ہے جو کل صبح پاکستان پہنچے گی۔

    مہمان کھلاڑیوں کے پاکستان آمد پر کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے اور اسکواڈ میں شامل افراد بائیو سیکیورل ببل میں رہیں گے۔

    کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔

    پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شیڈول ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

    راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے دی

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

    عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو قرض کے لیے منظور کی گئی رقم توانائی کے شعبوں میں ریفارمز اور بہتری کے لیے خرچ ہوگی جبکہ بجلی انفراسٹرکچر کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کے لیے رقم کا استعمال ہوگا۔

    اس حوالے سے ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ مذکورہ رقم توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئےاستعمال کی جائے گی۔

    پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے پرا سلام آباد میں دستخط کئے گئے، معاہدے پرسیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاالدین نے دستخط کئے۔

    ورلڈ بینک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے ورلڈ بینک کی جانب سے دستخط کئے جبکہ حیسکو، میپکواور پیسکوکے نمائندوں نے بھی منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حیسکو، میپکو اور پیسکو کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے، منصوبہ الیکٹرک سٹی پالیسی کے تحت پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ میں معاونت کریگا۔

  • آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کو قرضہ دے گا

    آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کو قرضہ دے گا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا ، قرض سےتجارتی خسارے کوکم کرنےمیں مددملےگی اور یہ رقم تجارت اور برآمدات کی بہتری کیلئےاستعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے50 کروڑڈالر قر ض کی منظوری دے دی ، اعلامیہ میں کہا گیا رقم تجارت اور برآمدات کی بہتری کیلئےاستعمال کی جائے گی۔

    اعلامیہ کے مطابق تجارت اوربرآمدات میں بہتری سے پاکستان بیرونی مسائل سےبچ سکےگا اور قرض کی فراہمی سے تجارتی خسارے کوکم کرنے میں مدد ملےگی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیربرائےاقتصادی امور ڈویژن حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر سپورٹ دے گا، رقم اصلاحاتی پروگرام تجارت اوربرآمدات کیلئےاستعمال ہوگی اور زرمبادلہ ذخائرمیں بھی اضافہ ہوگا جبکہ یہ رقم بجٹ کوبھی سپورٹ کرے گی جس کی اشد ضرورت ہے۔

    حماداظہر کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سپورٹ پروگرام دوبارہ شروع ہوا، بینک کی سپورٹ اور اصلاحاتی ایجنڈے پر بھروسے کا شکریہ۔

  • ہمارے لیے ڈیمو کریٹس نہیں ری پبلکن موزوں ہے، مشرف

    ہمارے لیے ڈیمو کریٹس نہیں ری پبلکن موزوں ہے، مشرف

    اسلام آباد: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکا کے انتخابات میں ڈیموکریٹس جیتے یا ری پبلکن، ہمیں دونوں صورتوں میں اپنی جگہ ڈھونڈنی چاہیے، نظر آرہا ہے کہ ہلیری کامیاب ہوں گی تاہم ہمارے لیے ڈیمو کریٹس کے بجائے ری پبلکن پارٹی زیادہ موزوں ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ ڈیمو کریٹس پارٹی کی ہلیری کلنٹن کامیاب ہوں گی لیکن ہمارے لیے ری پبلکن کی فتح زیادہ بہتر ہے، ویسے بھی چاہے کوئی بھی پارٹی جیتے ہمیں اپنا اپنا گیم بہتر طریقے سے کھیلنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہلیری سے تین بار ملاقات کرچکا ہوں،ہلیری پاکستان اور افغانستا ن سمیت اس خطے سے زیادہ واقفیت رکھتی ہیں ،ہیلری کلنٹن اور میرے افغانستان سے متعلق خیالات ایک تھے، ہیلری ے اس خطے میں ذاتی تعلقات ہیں، ذاتی تعلقات ملکی سطح پر اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپنی رائے کا اظہار نہیں کروں گا کہ کونسی پارٹی کی فتح کا خواہش مند ہوں، جیت کسی کی بھی ہو، پاکستان کو اپنی ڈپلومیسی امریکا، چین اور روس سے ٹھیک رکھنی چاہیے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب 40کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب 40کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے توانائی کے منصوبے کیلئے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے.

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ رقم توانائی کے شعبے میں جاری دو پروگرام کیلئے دیئے گئے ہیں، اے ڈی بی نے ننانوے کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے کی بہتری کیلئے جبکہ چالیس کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کیلئے دیئے جائیں گے ۔

    اے ڈی بی کے مطابق بیس فیصد سے زائد پیدا کی گئی بجلی تکنیکی اور لائنز لاسسز کے باعث ضائع ہوجاتی ہے، یہ پروگرام سسٹم کی ان خامیوں کو دور کرنے میں مددگار ہوگا