Tag: Forbes magazine

  • مکیش امبانی ایک بار پھر ایشیا کی سب سے امیر شخصیت قرار

    مکیش امبانی ایک بار پھر ایشیا کی سب سے امیر شخصیت قرار

    نئی دہلی : بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی نے ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

    مکیش امبانی 83.4 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ایشیاء کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں، دنیا کے امیروں میں وہ 9ویں نمبر پر ہیں، وہیں گوتم اڈانی 47.2 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ امیروں کی عالمی فہرست میں 24ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    فوربز کی گزشتہ روز جاری 2023 کے ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق گوتم اڈانی 24 جنوری، 2023کو 126 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص تھے۔ امریکی شارٹ سیلر ہینڈن برگ ریسرچ کے الزامات کے بعد ان کی جائیداد میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے۔

    حالانکہ گوتم اڈانی اب بھی مکیش امبانی کے بعد دوسرے امیر ترین بھارتی شہری برقرار ہیں، اس مرتبہ خاص بات یہ ہے کہ اس بار ریکارڈ 169 بھارتی ارب پتیوں نے امیروں کی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ 2022 میں یہ تعداد 166 تھی۔ تاہم تعداد میں اضافے کے باوجود ان امیروں کی دولت 10فیصد کم ہو کر 675 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

    سال 2022میں ان کی جائیداد 750 ارب ڈالر تھی۔ فوربز کے مطابق مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) گزشتہ سال 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی انکم والی پہلی ہندوستانی کمپنی بن گئی۔ اس کا کاروبار تیل، ٹیلی کمیونی کیشن سے لے کر ریٹیل سیکٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

  • دنیا کے سب سے امیر ترین کھلاڑی کون؟ فہرست جاری

    دنیا کے سب سے امیر ترین کھلاڑی کون؟ فہرست جاری

    نیو یارک : یہ بات سب پر عیاں ہے کہ دنیا کے اکثر کھلاڑیوں کی آمدنی بہت زیادہ ہوتی ہے اور جن کھلاڑیوں کو عالمی شہرت نصیب ہوجائے تو ان کی آمدنی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔

    دنیا بھر کی اہم شخصیات کی آمدنی پر نظر رکھنے والے "فوربز میگزین” کی جانب سے جاری کی گئی سال2021کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

    فوربز کی فہرست کے مطابق ایم ایم اے فائٹر کونر میگریگر 180 ملین ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین کھلاڑی و ایتھلیٹ ہیں۔ ان کے بعد بارسیلونا کے فٹ بال لیونل میسی کا نمبر آتا ہے جو 130 ملین ڈالر مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں۔

    پورتگال کے فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈ جو آج کل اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس کی نمائندگی کرتے ہیں 120 ملین ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    اس فہرست میں امریکی فٹ بالر ڈیک پرسکوٹ 107 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے، باسکٹ بال پلیئر لیبرون جیمز 96 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں جب کہ فرنچ کلب پی ایس جی کے کھلاڑی نیمار 95 ملین ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹینس کے معروف کھلاڑی راجر فیڈرر کے اثاثوں کی مالیت 90 ملین ڈالر ہے جب کہ لیوس ہمیلٹن جو کہ کار ریسر ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 82ملین ڈالر ہے۔

    فوربز کی فہرست ٹام بریڈی 76 ملین ڈالر کے ساتھ نویں اور کیون ڈیورنٹ 75 ملین ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • اس سال دنیا کے بہترین لگژری جہاز کون سے تھے؟ فہرست جاری

    اس سال دنیا کے بہترین لگژری جہاز کون سے تھے؟ فہرست جاری

    معروف امریکی جریدے فوربز نے سال 2020 کے لیے بہترین لگژی جہازوں کی فہرست جاری کردی۔

    بل گیٹس کی مالی معاونت سے ہالینڈ کی کمپنی کا تیار کردہ بحری جہاز کوسموس کو فوربز نے2020 کا بہترین انتخاب قرار دے دیا۔

    265فٹ لمبے اورہائیڈروجن سے چلنے والے بحری جہاز میں لگژی ہوٹلز اور کمروں کے علاوہ ٹاپ پر ہیلی پیڈ بھی موجود ہے۔

    جہاز میں المونیم کا استعمال ہوا ہے جس سے یہ سمندر میں انتہائی تیز رفتاری سے سفر کرسکتا ہے، بل گیٹس کی اس لگژری کشتی کی قیمت ننانوے ارب پاکستانی روپے ہے۔

    دلکش بزنس جیٹ اور اس کی میچنگ اسپورٹس کار کی جوڑی بھی فوربز فہرست میں شامل ہے۔ برازیلین کمپنی کےجہازاور جرمن کارکی جوڑی کی قیمت گیارہ ملین ڈالرز ہے۔

    اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی بحری کشتی سنریف 80 بھی فوربز فہرست میں شامل ہے، اسی فٹ لمبی کشتی چوبیس ناٹ کی اسپیڈ سے چلتی ہے۔

    اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلی کاپٹر بھی فہرست میں شامل ہے۔

  • سعودی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں، امریکی میگزین کا بڑا اعتراف

    سعودی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں، امریکی میگزین کا بڑا اعتراف

    واشنگٹن : معروف امریکی رسالے نے سعودی عرب کی ایسی دس باہمت خواتین کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے اپنی ہمت اور محنت سے دنیا کی سو طاقتور خواتین میں اپنا مقام بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے مشہور میگزین فاربز نے مشرق وسطیٰ کی سو طاقتور ترین خواتین کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں چھ سعودی خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں بھی تین سعودی خواتین نے جگہ بنائی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سروے میں23ممالک کی خواتین کو شامل کیا گیا تھا، فاربز میگزین نے صنعت و تجارت کی دنیا میں تبدیلیوں کے حوالے سے خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔

    فاربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی سو  طاقتور خواتین کے اثاثے 500ارب ڈالر سے زیادہ ہیں اور سولہ خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنی کمپنیاں خود قائم کیں اور 21 خواتین ایسی ہیں جو اپنے خاندانی کی کمپنیوں کو کامیابی سے چلا رہی ہیں۔

    اس کے علاوہ 13 خواتین ایسی ہیں جو سرکاری اداروں کی سربراہی کررہی ہیں۔ میگزین میں مزید کہا گیا ہے کہ سال2020 میں عرب امارات طاقتور ترین تاجر خواتین کی فہرست میں نمایاں ہے،جس کی23 خواتین فاربز کی فہرست کا حصہ ہیں، اس کے بعد نو خواتین کے ساتھ مصر کا نمبر آتا ہے،اس کے علاوہ لبنان اور سلطنت عمان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ واحد غیر عرب ملک ہے جس کی سات خواتین اس سال فاربز میگزین میں سرفہرست ہیں، فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل سعودی خواتین میں رانیا محمود نشارساما مالیاتی گروپ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن ہیں۔

    یہ اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ دوسری خاتون سارہ السحیمی تداول کی چیئرپرسن ہیں جبکہ تیسری شخصیت لبنی العلیان ہیں جو ساب بینک کی چیئرپرسن ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے دو سال قبل ملک میں نئی اصلاحات کا سفر شروع کیا اور ان پرعمل درآمد میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔

    خواتین کے حوالے سے اصلاحات میں ڈرائیونگ کی اجازت، انسداد ہراسانی نظام کا قیام، خواتین کو کاروبار کی اجازت دینا، اہم اور کلیدی عہدوں پر خواتین کی تعیناتی ،نجی اور سرکاری شعبوں میں خواتین کے لیے ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا جیسی اصلاحات شامل ہیں۔ حکومت نے نہ صرف ان اصلاحات کا اعلان کیا بلکہ ان پرعمل درآمد بھی کرکے دکھایا ہے۔

  • امریکا کی امیر ترین سیلف میڈ خواتین سے ملیے

    امریکا کی امیر ترین سیلف میڈ خواتین سے ملیے

    نیویارک : امریکا کی امیر سیلف میڈ خواتین کی فہرست میں سیریناولیمز سے لے کراوپرا ونفری تک شامل ہیں، یہ وہ خواتین ہیں جنہوں نے سخت جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشکلات سے ہارنہ ماننا اورانتھک محنت اورعزم سے اعلی مقام حاصل کرنا، امریکا کی امیرترین خواتین اس کی مثال بن گئیں۔

    امریکی میگزین فوربز نے امریکا کی امیرترین سیلف میڈخواتین کی فہرست جاری کردی، فہرست میں شامل خواتین کا تعلق کھیل، شوبز اور بزنس سے ہے۔

    سیرینا ولیمز فوربز میگزین کی سیلف میڈ امیر خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں اور سب سے پہلی سیلف میڈ امیر اتھلیٹ بن کر تاریخ رقم کر دی۔

    فوربز کے مطابق ٹینس کھیلنے کے علاوہ سرینا نے ایک درجن سے زائد کاروبار میں شراکت کی ہوئی ہے ، سیرینا 22 کڑور 40 لاکھ ڈالرز کی دولت رکھتی ہیں۔

    عراقی نژاد ہداقطان نے اپنی میک اپ کمپنی دوہزارتیرہ میں شروع کی اب ان کی کمپنی کی مالیت چھ سودس ملین ڈالرہے جبکہ میک اپ مصنوعات بنانے والی ایک اورامیرترین خاتون کائیلی جینرہیں، وہ فوربزفہرست میں شامل سب سے کم عمر خاتون ہیں۔

    انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں نام اور پیسہ کمانے والی خواتین میں میڈونا، ٹیلر سوئفٹ، باربرا سٹرائزینڈ، سیلین ڈیئون اور بیونسے بھی اس فہرست میں شامل ہیں، بیونسے کے شوہر جے زی کا نام بھی فوربز کی ارب پتی ریپر کی لسٹ میں شامل ہے۔

    مشہورزمانہ ٹی وی ہوسٹ اوپراونفری بھی دواعشاریہ چھ ارب ڈالردولت کے ساتھ فہرست کا حصہ ہیں۔

    ٹی وی شوز جج جوڈی اور ہاٹ بینچ کی میزبان جوڈی شائنڈلین بھی اس فہرست میں شامل ہیں، فوربز کے مطابق ’سنہ 2012 سے ان کے نام سے منصوب جج جوڈی نامی پروگرام نے سالانہ 47 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

  • ایمازون کے مالک دنیا کی امیر ترین شخصیت، ٹرمپ کے اثاثوں میں نمایاں کمی

    ایمازون کے مالک دنیا کی امیر ترین شخصیت، ٹرمپ کے اثاثوں میں نمایاں کمی

    واشگنٹن: دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آگئی جس کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیڑوس سب سے زیادہ اثاثوں کی وجہ سے اول نمبر پر رہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنرلی کے بعد 766ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی دولت اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے ادارے فوبز کی جانب سے امیر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 90 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور فیس بک کے مالک مارک زکر برگ 71 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔

    فہرست کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے امیر ترین افراد کی فہرست میں گوگل کے مالک لیری پیج جبکہ چینی آن لائن کمپنی اور علی بابا کے مالکان بتدریج دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

    فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسو سے زائد درجات کی تنزلی کے بعد نیچے آگئے کیونکہ اُن کے اثاثوں کی مالیت چالیس ارب ڈالر سے 31 ارب ڈالر رہ گئی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گذشتہ دو سال کی طرح اس بار بھی ٹرمپ کے اثاثہ جات میں نمایاں کمی ہوئی جس کے باعث وہ  فہرست میں 544ویں سے 766 ویں نمبر پر  پہنچ گئے۔

    امیر افراد کے اثاثوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق امریکی صدر کی دولت سال 2017 میں ایک ارب ڈالر کی کم ہوئی جس کی وجہ زمینوں کے کم ہوتے دام اور اُن کی صدارتی تشہیری مہم تھی۔

    دولت مند افراد کی فہرست میں 25 نئے افراد شامل ہوئے ہیں، جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے، فور بس میگزین کے مطابق ایما زون کے بانی 112 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے پہلے امیر ترین شخص قرار پائے۔

    موجودہ درجہ بندی کی فہرست فوربس میگزین کی تازہ ایڈیشن میں اس سرخی کے ساتھ ’’امیر ترین مزید امیر ہورہے ہیں‘‘جو ان کے اور عوام کے درمیان وسیع فاصلے کی بڑی وجہ ہے۔

    بل گیٹس گذشتہ 24 سال سے فوربس میگزین کے امیرترین کی فہرست میں پہلے نمبر تھے اور ان کی دولت میں بھی گذشتہ 24 سال کے دوران چار ارب ڈالر کے اضافے کے بعد 86 ارب ڈالر سے بڑھ کر 90 ارب ڈالر تک پہنچی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فوربز کی 30 برس سے کم عمر کامیاب ترین نوجوانوں کی فہرست میں 6 پاکستانی نمایاں

    فوربز کی 30 برس سے کم عمر کامیاب ترین نوجوانوں کی فہرست میں 6 پاکستانی نمایاں

    لندن : فوربز کی جانب سے دنیا کے تیس برس سے کم عمر کے کامیاب ترین افراد کی فہرست میں 6 پاکستانی بھی نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، برطانوی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے تیس برس سے کم عمر کے کامیاب ترین افراد کی فہرست شائع کی ہے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں خوب کامیابی سمیٹی۔

    فوربز کی انڈر 30 فہرست میں 6 پاکستانی نژاد امریکی بھی نمایاں ہیں، جن میں سارا احمد، زید انعام، خضر حیات اور رضا منیر شامل ہیں۔

    برطانوی جریدہ ہر سال دنیا بھر سے 600 افراد کا انتخاب کرتا ہے، جنہوں نے 20 منتخب شعبوں میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہوں۔ ان شعبوں میں آرٹ اور اسٹائل، تعلیم، گیمز، فوڈ، انٹرپرائز ٹکنالوجی اور میڈیا شامل ہیں۔

    خضر حیات

    پاکستانی نژاد امریکی خضر حیات ایک ڈیٹا آٹومیشن کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو سپلائی چین میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا کر اس سلسلے میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے تجاویز فراہم کرتی ہے۔

    خضر حیات ٹیچ پاکستان کے نام سے ایک این جی او کے صدر بھی ہیں، جو پاکستان کے دیہی علاقوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اورعام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

    سارا احمد

    سارا احمد وارپ + ویفٹ نامی کمپنی کی بانی ہیں، ان کی کمپنی کا ایک پریمیم ڈینم برانڈ ہے، جس میں اس کے اعلیٰ معیار اور مکمل طور پر فٹ ہونے والے سائز کی ضمانت دی جاتی ہے۔

    سارا احمد برانڈ متعارف کرانے کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں 25 لاکھ ڈالر کما چکی ہیں۔

    فوربز نے سارا احمد کو ری ٹیل اور ای۔ کامرس کی صنعتوں میں نمایاں کامیابیوں کے حوالے سے منتخب کیا ہے۔

    زید انعام

    زید انعام نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرتے ہوئے پڑھائی کو خیرآباد کہہ دیا اور کرسٹا نامی کمپنی کی بنیاد رکھی، جو کسمٹر سروس کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے بہتر بنانے ں خدمات فراہم کرتی ہے، زید انعام کمپنی کے چیف آپریٹنگ افسر ہیں۔

    فوربز کی فہرست میں اینٹرپرائز ٹیکنالوجی کے شعبے میں زید انعام کا نام نمایاں ہے۔

    رضا منیر

    رضا منیر کریڈٹ کلائمب کمپنی کے شریک بانی ہے ، یہ کمپنی طلبا کو مختلف اسکولوں میں داخلے کیلئے نہایت آسان شرائط پر قرضے جاری کرتی ہے۔

    رضا منیر نے زینڈر رفائیل، امیت سنہا اور وشال گارگ کے ساتھ ملکر یہ کمپنی بنائی اور تعلیمی قرضوں سے نمٹنے کیلئے ایک قابل عمل طریقہ کار وضع کیا، جو طلبا کیلئے روباٹکس اور نرسنگ جیسے ہنر پر مبنی تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

    رضا منیر کا تعلیم کے شعبے میں انتخاب کیا گیا ہے۔

    عباس حیدر

    عباس حیدر عباس حیدر ایسپیٹو نامی کمپنی کے شریک چیئرمین ہیں ، کمپنی لباس کو آرام دہ اور پرسکون، پائیدار بنانے میں خدمات فراہم کرتی ہے۔

    عباس حیدر کو مینوفیکچررز اور صنعت کے شعبے میں فوربس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    اینا خان 

    اینا خان نے فروری 2012 میں بسمیمر وینچر میں شراکت داری کی، اب تک فنانسنگ میں 141 ڈالر ملین سے زائد اضافہ ہوا، اینا کو ورلڈ اقتصادی فورم اور ہارورڈ بزنس اسکول کے ذریعہ ایک راک سینٹر فیلو کی جانب سے "گلوبل شاپر” کا نام دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • بدترین صنفی امتیاز کو واضح کرتی سب سے زیادہ آمدنی والے مردوں کی فہرست جاری

    بدترین صنفی امتیاز کو واضح کرتی سب سے زیادہ آمدنی والے مردوں کی فہرست جاری

    امریکی میگزین فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی اداکاراؤں کے بعد اداکاروں کی فہرست بھی جاری کردی جس نے ایک بار پھر خواتین اور مرد اداکاروں کے معاوضوں اور آمدنی میں وسیع ترین فرق کو واضح کردیا۔

    فوربز کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے فنکار کا اعزاز مارک والبرگ کے نام رہا جنہوں نے اس برس اپنی فلموں ’ڈیڈیز ہوم 2‘ اور ’ٹرانسفارمرز: دا لاسٹ نائٹ‘ سے 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔

    اس کے برعکس گزشتہ ہفتے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی اداکارہ ایما اسٹون کی آمدنی صرف 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہی۔

    فوربز نے اپنی فہرست کے ساتھ ایک بار پھر معاوضوں میں بدترین صنفی تفریق کی طرف اشارہ کیا۔

    مزید پڑھیں: ایما اسٹون سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی اداکارہ

    میگزین کا کہنا ہے کہ رواں برس سب سے زیادہ کمانے والے سرفہرست 10 مردوں کی کل آمدنی مجموعی طور پر 48.85 کروڑ ڈالرز بنتی ہے، جبکہ سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی سرفہرست 10 خواتین کی کل رقم صرف 17.25 کروڑ ہے جو مردوں کی کل آمدنی سے 3 گنا کم ہے۔

    دوسری جانب 46 سالہ ہالی ووڈ اداکار مارک والبرگ نے رواں سال کی اس کثیر آمدنی سے گزشتہ برس سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈوائن دا راک جانسن کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا جنہوں نے رواں برس 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔

    فلم ’پائریٹس آف دی کیریبئن‘ کے اداکار جونی ڈیپ جو آمدنی کے حوالے سے گزشتہ کئی سال سے ٹاپ 5 میں شامل تھے، اس بار ٹاپ 20 میں بھی اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

    رواں برس بالی ووڈ کے 3 اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھی بالترتیب 3 کروڑ 80 لاکھ، 3 کروڑ 70 لاکھ، اور 3 کروڑ 55 کے ساتھ آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صدرپپوٹن پہلی اورٹرمپ دنیا کی دوسری بااثرشخصیات قرار

    صدرپپوٹن پہلی اورٹرمپ دنیا کی دوسری بااثرشخصیات قرار

    نیو یارک : مختلف شعبہ جات میں معروف شخصیات کی فہرست جاری کرنے والے ادارے فوربس نے سال 2016ء کی 74 بااثر شخصیات پر مبنی فہرست جاری کردی جس میں روسی صدر پپوٹن پہلے، ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے، چینی صدر تیسرے اور بھارتی وزیراعظم نویں نمبر پر ہیں۔

    اس بار اس فہرست میں کوئی پاکستانی اپنی جگہ نہیں بناسکا۔ فوربس کے مطابق دنیا بھر میں 7.4 ارب افراد رہتے ہیں مگر یہ 74 شخصیات دنیا کا رخ بدلنے کا صلاحیت رکھتی ہیں اس طرح کہا جاسکتا ہے ہر شخص 100 ملین افراد میں سے چنا گیا یا اسے 100 ملین افراد کر سبقت حاصل ہے۔

    فہرست میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن پہلے ،نو منتخب امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوم، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل تیسرے، چینی صدر شی جن پنگ چوتھے، عیسائیوں کے فرقے رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا بشپ پوپ فرانسز پانچویں، امریکن فیڈرل ریزوروز سسٹم کی چیئرپرسن جنیٹ یلین چھٹے، امریکی شہری و 83.8 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس ساتویں، گوگل کے چیف ایگزیکٹو لیری پیج آٹھویں، بھارتی وزیراعظم نریندی مودی نویں اورفیس بک کے بانی مارک زکر برگ دسویں نمبر پر ہیں۔

    فہرست میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا 16واں، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا 18واں، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کا 20 واں،آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لوگارڈ کا 25واں، یو اے ای کے صدر دبئی کے خلیفہ بن زید النہیان کا 39واں، امریکی صدر باراک اوباما کا 48واں، ترک صدر طیب اردگان کا 56واں،داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا 57واں، شامی صدر بشار الاسد کا 63واں، القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کا 71واں نمبر پر ہے۔