Tag: forbes magzine

  • اکشے اور سلمان ایک سال میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

    اکشے اور سلمان ایک سال میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

    واشنگٹن: امریکا کے نامور جریدے فوبز نے ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کردی جس کے ابتدائی 10 افراد میں اکشے کمار اور سلمان خان بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوبز نے گزشتہ برس جون 2017 سے جون 2018 تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس میں ہالی ووڈ کے  58 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار و ہدایت کار جارج کلونی 2 کروڑ 39 لاکھ لے کر سرفہرست رہے۔

    فوربز میگزین کی جانب سے شائع ہونے والی فہرست کے مطابق سابق ریسلر اور نامور ہالی ووڈ اداکار راک ایک سال میں 1 کروڑ چوبیس لاکھ ڈالرز معاوضہ لے کر دوسرے اسی طرح رابرٹ ڈوئنی 81 لاکھ روپے کے ساتھے تیسرے جبکہ چینی اداکار جیکی چن نے ایک سال میں 45 لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کما کر پانچویں نمبر پر آئے۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان اور دپیکا سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی اداکار

    امریکی جریدے کی جانب سے شائع کردہ فہرست کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ 40 لاکھ پچاس ہزار ڈالرز (بھارتی کرنسی کے حساب سے 284 کروڑ روپے) کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

    بالی ووڈ کے دبنگ خان نے ایک سال میں 38 لاکھ پچاس ہزار ڈالرز (270 کروڑ روپے) کے ساتھ نویں نمبر پر رہے۔

    واضح رہے کہ امریکی جریدہ فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کرتا ہے، جس میں فلموں کا باکس آفس پر کاروبار اور اداکار کی فیس کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے 100 افراد کی فہرست جاری

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جاری ہونے والی فوربز میگزین کی فہرست میں شاہ رخ خان آٹھویں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار تھے تاہم امسال وہ جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ اکشے کمار نے اوپر کی پوزیشن حاصل کی۔

  • کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے

    کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے

    نیویارک : عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے جبکہ لیونل میسی دوسرے نمبر پر رہے۔

    ronaldo

    امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو رواں سال 88 ملین ڈالر کمائی کرکے دنیا کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی 81.4 ملین ڈالر کے ساتھ ا دوسرے نمبرپر ہیں۔

    امریکی میگزین کے مطابق امریکی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی لیبرون جیمز77.2 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر67.8 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں جب کہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی 56.2 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

    امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا چالیسواں، فلپائنی باکسر منی پیکیو کا تریسٹھواں جبکہ دو سالہ پابندی کا شکار روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا کا فہرست میں اٹھاسیواں نمبر ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔