Tag: Force

  • لاہور میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور اقدام

    لاہور میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور اقدام

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور احسن قدم اٹھا لیا گیا، لاہور میں جرائم کی شرح کم ہونے کی تصدیق عالمی کرائم انڈیکس نے بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور احسن اقدام کرلیا، لاہور پولیس نے ہاٹ اسپاٹ ایریاز پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

    چیف لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے ابابیل فورس کا افتتاح کر دیا، 20 موٹر سائیکلوں کا ابابیل سکواڈ مجرموں کو پکڑے گا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی کرائم انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، انڈیکس میں لاہور 230 ویں نمبر پر ہے۔

  • فضائی سرحدوں کی موثر نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب

    فضائی سرحدوں کی موثر نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب

    کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے اہم مرکزی ایئرپورٹس پر نصب کیے ہیں۔

    نصب کیے جانے والے جدید ریڈارکے بعد ملکی فضائی سرحدوں اور فضائی حدود کی موثر حفاظت اور نگرانی کی جا سکے گی، یہ ریڈار پہلے لگائے جانے والے ریڈار کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ وسیع رینج رکھتے ہیں۔

    نئے ریڈار کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے علاوہ روجھان، پسنی، لک پاس میں لگائے گئے ہیں، لگائے گئے ریڈار میں سے 3 پرائمری سرویلنس ریڈار اور6 سیکنڈری سرویلنس ریڈارشامل ہیں جو چیک ری پبلک اور اسپین میں تیار کیے گئے ہیں۔

    نئے لگائے گئے تمام ریڈار مکمل طور پر آپریشنل ہیں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مرکزی ایئر ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیے گئے ہیں جن کے لگنے کے بعد سول ایئر ٹریفک کی نگرانی اور حفاظت کی رینج مزید بڑھ جائے گی۔

    واضح رہے کہ غیر فوجی فضائی آپریشنزکا ریگولیٹر ہونے کے ناطے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی ایئر اسپیس (فضائی حدود)میں فضائی ٹریفک محفوظ اور رواں رکھنے کا ذمے دار ہے تاکہ اس کے فضائی حدود اور ملکی فضائی حدودکے اوپر سے گزرنے والے طیاروں کے لیےکسی قسم کا رسک نہ ہونے کے برابر ہو جائے۔

  • مائیک پومپیو کا افغانستان میں عام انتخابات سے قبل امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعویٰ

    مائیک پومپیو کا افغانستان میں عام انتخابات سے قبل امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں عام انتخابات سے قبل امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اکنامک کلب آف واشنگٹن میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ مجھے یہ احکامات صدر امریکا سے خود ملے ہے۔

    مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کے لیے آمادہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطے میں بیرونی افواج کی ضرورت کم ہوگئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران بھی افغانستان سے امریکی فوجوں کو واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آتے ہی انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔

    شدت پسندوں کی بہ نسبت افغانستان میں اتحادی افواج نے زیادہ شہری مارے: اقوام متحدہ

    واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں انیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں اتحادی افواج کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ عام شہری مارے گئے۔

  • امریکی اتحادی افواج نے شام میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کردیا

    امریکی اتحادی افواج نے شام میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کردیا

    واشنگٹن : امریکی اتحادی فورسز نے شام میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے کی خلافت کا مکمل خاتمہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شام اور عرق میں اپنا اثر و رسوخ رکھنے اور بے گناہ افراد کو قتل کرکے ان کے لاشوں کی بے حرمتی کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی اتحادی فورسز نے سو فیصد کامیابی حاصل کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان امریکی صدراتی محل وائٹ ہاوس کی جانب سے کیا گیا۔

    وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی افواج نے شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلافت کا سو فیصد خاتمہ کردیا۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں دولت اسلامیہ (داعش) کا خاتمہ کرکے شام اور عراق کو مکمل طور پر آزاد کرالیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ایک ہفتے میں شام و عراق سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیں گے، ٹرمپ

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اور دولت اسلامیہ مخالف اتحاد کے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • بھارتی حکام نے ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

    بھارتی حکام نے ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے فوج کی کارکردگی سے نالاں ہوکر ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، فوجیوں کی چھانٹی آئندہ چار سے پانچ برس کے دوران کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندوستان کی مسلح افواج کی کارکردگی سے پریشان ہوکر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج میں زیادہ نفری ہونے کی وجہ سے فورس موثر کارکردگی نہیں دیکھا پا رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی حکام کی جانب سے آئندہ چار سے پانچ سالوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کیا جائے گا تاکہ فورس کی کارکردگی کو بہتر بناکر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار کیا جاسکے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فورسز کے مسائل کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے رواں برس 21 جون کو 12 لاکھ نفوس پر مشتمل بھارتی فوج میں سے بڑی کی تعداد کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 11 افراد پر مشتمل جائزہ کمیٹی کی سربراہی بھارتی فوج کے جنرل سیکریٹری لیفٹینٹ جنرل جے ایس ساندو کررہے ہیں جو فورس کی کارکردگی اور اہلکاروں کو نکالنے و دیگر مسائل کے حوالے سے نومبر میں آرمی چیف کو  رپورٹ پیش کریں گے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 50 ہزار بھارتی فوجیوں کو آئندہ دو برس کے دوران فارغ کیا جائے گا جبکہ دیگر  ایک لاکھ اہلکاروں کو سنہ 2022 سے 2023 تک گھر بھیجا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2017 میں اعلان کیا گیا تھا کہ فوج کے 57 ہزار فوجیوں کو دوبارہ سے بحال کیا گیا جائے، یہ فیصلہ سیکٹکار کمیٹی کی جانب سے پیش جانے والی سفارشات کے بعد کیا تھا تاکہ آرمی کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔

  • ہماری بندر گاہیں ملک کی اقتصادی ترقی کی ضامن ہیں: وائس ایڈمرل کلیم شوکت

    ہماری بندر گاہیں ملک کی اقتصادی ترقی کی ضامن ہیں: وائس ایڈمرل کلیم شوکت

    کراچی: وائس چیف آف نیول وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا ہے کہ پاکستان کے بحری تجارتی راستے اور میری ٹائم زون ملکی معیشت کی شہ رگ ہیں جن کا تحفظ ہر قیمت پر کیے جانے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی این ڈاکیارڈ میں منعقد پاک بحریہ کے لیے تائجن شپ یارڈ چائنا میں تعمیر شدہ ڈریجر راہ کشا اور اسپلٹ ہوپر بارج ترسیل اول اور دوئم کی پاکستان نیوی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے اعلٰی افسران، معزز چینی مہمانوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

    پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

     وائس ایڈمرل کلم شوکت نے  کہا کہ ہماری بندر گاہیں ملک کی اقتصادی ترقی کی ضامن ہیں جنہیں ہمہ وقت فعال رکھنے کے لئے ایک مضبوط بحریہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈریجر راہ کشا کی شمولیت سے پاک بحریہ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوئی ہے۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈریجر راہ کشا اپنے متعین کردہ مقاصد ضرور پورے کرے گا، یہ ڈریجر پاکستان اور چین کے درمیان غیر مثالی دوستی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کی اہم علامت ہے جو ہمیشہ توقعات پر پوری اتری ہے۔

    خیال رہے کہ ​نو تعمیر شدہ ڈریجر راہ کشا اور اس کی دو ہوپر بارجز ترسیل اول اور دوئم کی شمولیت سے پاک بحریہ کی ڈریجنگ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اپنے منفرد ڈیزائن اور کام کرنے کے طریقہ کار کی بدولت یہ ڈریجر برتھوں اور جیٹیز کے نزدیک ڈریجنگ کرسکتا ہے جہاں روایتی ڈریجنگ کے آلات اتنے موثر ثابت نہیں ہوتے۔

    پاک بحریہ کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب مظاہرہ

    واضح رہے کہ پاک بحریہ میں ڈریجر راہ کشا اوراسپلٹ ہوپر بارج ترسیل اول اور دوئم کی شمولیت پاک چین دفاعی تعاون کی ایک اور اہم علامت ہے جبکہ تقریب کے اختتام پر وائس چیف آف نیول وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقین کی لگن اور انتھک محنت کی تعریف کی اور انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انسداددہشت گردی فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    انسداددہشت گردی فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    لاہور: انسداددہشت گردی فورس کے پہلےدستےنےفوج سےتربیت حاصل کرلی۔آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ امن عامہ اور سیکیورٹی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں انسداددہشت گردی فورس کے پہلےکورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب منعقد ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم نوازشریف، اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خصوصی مہمان تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجنرل راحیل شریف نے کہا کہ امن عامہ اور سیکیورٹی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے شاندار عملی مظاہرہ کیا۔پریڈ میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے انٹیلیجنس اہلکار کس کس روپ میں کام کرتے اس کا بھی عملی مظاہرہ کیاگیا۔

    پاس آؤٹ کرنیوالےفوج کے تربیت یافتہ جوانوں کے پہلےدستے میں چارسواکیس جوان شامل ہیں جن میں سولہ خواتین اہلکار بھی ہیں۔ ایلیٹ فورس میں مجموعی طورپرایک ہزار ایک سو بیاسی اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی جس کا دورانیہ نو ماہ ہے۔