Tag: forecast

  • عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

    عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

    اسلام آباد : عیدالفطر کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کے چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، رویت ہلال کی دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

    چاند نظر آنے یا آنے کے حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو آنکھ سے براہ راست اور باآسانی دیکھا جاسکے گا، 30مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بھی تصدیق کی تھی کہ شوال کا چاند 29مارچ بروز ہفتہ کو عرب اور اسلامی دنیا کے تمام خطوں میں نظر آنا ناممکن ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج سے  پہلے ڈوب جائے گا اور کنکشن غروب آفتاب کے بعد ہوگا۔

    مذکورہ فلکیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 29 مارچ کو ہلال عید کا مشاہدہ کرنا چاہے وہ آنکھ سے ہو، دوربینوں سے یا کسی اور ذریعے سے، وہ ناممکن ہو جائے گا۔

    جن ممالک کو شوال کے آغاز کی تصدیق کے لیے حقیقی نظارے کی ضرورت ہوتی ہے ان کے لیے رمضان المبارک 30 دن تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے عید الفطر 31 مارچ پیر کو ہوگی۔

    کچھ ممالک اپنے روایتی چاند دیکھنے کے طریقوں کی بنیاد پر 30 مارچ بروز اتوار کو عید الفطر کا اعلان کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • پاکستان میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی ؟ اہم پیش گوئی

    پاکستان میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی ؟ اہم پیش گوئی

    کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند کس نظر آنے کا امکان ہے اس حوالے سے کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیش گوئی کردی۔

    کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان ميں عيد الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

    سی ڈی پی سی رپورٹ کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

  • رواں موسم میں بے حد کم بارشوں کی پیشگوئی

    رواں موسم میں بے حد کم بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس سیزن میں کم بارشیں ہوں گی، فروری تک ملک میں بہت کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ فروری تک ملک میں بہت کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس سیزن میں کم بارشیں ہوں گی، دسمبر سے فروری تک درجہ حرارت معمول کے مطابق ہی رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں کچھ علاقوں میں شدید سردی کی لہر آسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں اس وقت سردی کی لہر جاری ہے تاہم میدانی علاقوں میں سردی کی شدت کم ہے۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں اور سردی کی ہلکی سی لہر جاری ہے۔

  • کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود، آج کی پیشگوئی؟

    کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود، آج کی پیشگوئی؟

    کراچی: شہر قائد میں بارش برسانے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم تاحال شہر میں موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر یا شام تک کراچی میں درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے، کیوں کہ شہر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کو دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    واضح رہے کہ پیر کو کراچی میں شدید گرمی کے بعد اچانک بادل پھر برس پڑے اور کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں موسم خوش گوار ہو گیا۔

    کراچی میں بادل پھر برس پڑے

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ پر 34.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی کے جنوب مشرق میں بھارتی گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں آج بھی کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

    کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بروز ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کی اطلاع بھی دی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، آواران، ژوب، بارکھان، کوہلو کے علاوہ نصیرآباد اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت36، خاران میں48ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات35، سبی میں درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    نوکنڈی47،ژوب میں درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ،دالبندین47،اوستہ محمد میں درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈ اور ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

    کراچی : شہر قائد کے مکین تیار ہوجائیں۔ آج تیز ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔ آج کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دن میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    اس کے علاوہ شہر میں ہوائیں 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی تاہم کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

  • کل کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کل کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی : شہر قائد میں کل صبح وقفے وقفے سے بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کل بروز منگل بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد کا مطلع صاف رہنے کاامکان ہے، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آج درجہ حرارت27سے28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 دن تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 دن تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی، آج بروز بدھ سے 2اکتوبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان گلاب کے اثرات سندھ پر بھی پڑنے لگے صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 2 اکتوبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کاامکان ہے، بارشوں کا سسٹم بھارتی گجرات کی جانب گامزن ہے۔

    سسٹم بحیرہ عرب میں آکر دوبارہ تقویت حاصل کرے گا، بحیرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سندھ میں بارشیں متوقع ہیں، کراچی میں ماہی گیروں کو بھی ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے وسائل تیار رکھیں اور سڑکوں پر مشینری اور عملے کے ساتھ موجود رہیں ، جن علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے وہاں پیشگی انتظامات کیے جائیں ،انسانی جان اور املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، ضلع دادو اور کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ سکھر لاڑکانہ، اور جیکب آباد میں بھی 30 ستمبر تک کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    کراچی کو تباہی سے بچانے کیلئے الرٹ جاری

    دوسری جانب محکمہ فشری نےماہی گیروں کو سمندری طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ فشریز کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرمیں طوفان بن رہا ہے، سمندر میں 2 اکتوبر تک تیز ہوائیں چلنے کے قوی امکانات ہیں، ماہی گیری 2 اکتوبر تک ماہی گیر گہرے سمندرمیں نہیں جائیں۔

  • کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے تیز بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے تیز بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی : سندھ میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں، برسات مسلسل دو دن برسے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں آج رات سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی کے6اضلاع سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورڈی ڈی ایم اے کو بھی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواؤں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں، نقصانات سے بچنےکے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، انتظامیہ متحرک رہے، مشینری اور عملہ سڑکوں پر رہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج رات سے اتوار تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

  • کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے ،  چیف  میٹرولوجسٹ

    کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے ، چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی : کراچی میں آج سے پیر تک تیز بارش کا امکان ہے ، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج سے ہی بارش کے سسٹم کےاثرات نظر آرہے ہیں ، کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا بارش کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا آج سے ہی بارش کے سسٹم کےاثرات نظر آرہے ہیں ، شہرمیں گہرے بادل چھائےہوئےہیں،ہوامعمول سے کم چل رہی ہے، آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے، بارش کا سسٹم ڈیپ ڈپریشن سےڈپریشن میں تبدیل ہوا ہے، سسٹم گزشتہ بارش کےسسٹم سے زیادہ طاقتور ہے۔

    انھوں نے کہا سندھ میں داخل ہوتے وقت بھی سسٹم میں ہواکا دباؤ نہایت کم ہوگا، ہوا کے کم دباؤ کے سبب تیز بارشوں کا امکان ہے ، سسٹم کا رخ مغرب کی جانب ہے، شہر میں بارشیں 10 سے 11 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

    میرپور خاص، تھرپارکر،بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور نوابشاہ سمیت کئی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھاربارش شروع ہوچکی ہےجبکہ سکھر، لاڑکانہ، کراچی، نوابشاہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، سبی اورنصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شمالی علاقوں اوربالائی پنجاب میں موسلادھاربارشوں کانیا سلسلہ آج سے شروع ہورہاہے اس دوران برساتی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب طوفانی بارش کےپیش نظر پی ڈی ایم اےسندھ کی جانب سے اہم ہدایات جاری کردی ہے، جس میں میں کہا گیا بارشوں کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی اداروں کونکاسی کیلئےپمپ مہیا کردیےگئے۔

    پی ڈی ایم اے سندھ میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے ، عوام ایمرجنسی کی صورت میں 99332003-021پررابطہ کریں۔

    ہدایت نامے میں کہا گی بارشوں کےدوران شہری بوسیدہ ، کمزور عمارتوں سےدوررہیں، درختوں کے نیچے کھڑے رہنے سے گریز کریں، بجلی کے پول اور تاروں کو چھونے سے اجتناب کیاجائے جبکہ بارشوں کےدوران بچوں کو گھر سے نکلنے نہ دیں۔