Tag: forecast rain

  • کراچی میں شدید سردی کی لہر،  کل سے منگل تک بارش  ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی میں شدید سردی کی لہر، کل سے منگل تک بارش ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    لاہور : محکمہ موسمیات نے کل سےمنگل تک وقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں سردی کی لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں کل سےمنگل تک وقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے باعث وقتی طورپردھند میں کمی واقع ہو گی تاہم دھندپڑنے کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہےگا۔

    شہراورمضافات میں دھند اور سردی کی شدت برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت2ڈگری ریکارڈکیا گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا، 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی سردی کی لہربرقرار ہے ، کم سےکم درجہ حرارت 6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی، شہر میں ہوائیں 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    اسی طرح محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں آئندہ 24گھنٹے موسم شدید سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے، آج درجہ حرارت کم سے کم منفی 7ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ، زیارت میں درجہ حرارت منفی 9، قلات منفی 8 ، مستونگ میں منفی 7 اور پشین میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

  • ہوشیار! کراچی میں ایک بار پھر  بارش کی پیشگوئی

    ہوشیار! کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو بارش پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو اور تین اکتوبر کو مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ راچی  میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی نویدسنا دی ، ایران، مغرب بلوچستان کی جانب سے بادل کراچی کا رخ کریں گے، جس کے باعث شہر میں چار اور پانچ اکتوبر کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ دو اور تین اکتوبر کو مطلع ابرآلود رہے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی

    دوسری جانب کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم بدل دیا ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری نے موسم سرما کی نوید سنا دی۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہورہی تھی، مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

    بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے۔